Tag: ریٹیلرز

  • ویڈیو رپورٹ: دکانداروں پر نافذ کیا جانے والا ٹی ڈی ایس ٹیکس کیا ہے؟

    ویڈیو رپورٹ: دکانداروں پر نافذ کیا جانے والا ٹی ڈی ایس ٹیکس کیا ہے؟

    ملک بھر کے دکان دار ایف بی آر کے نافذ کردہ ’تاجر دوست‘ ٹیکس کو ملک میں معاشی تباہی کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

    پاکستام میں تاجروں کی مختلف تنظیموں نے ایف بی آر کے ’تاجر دوست اسکیم‘ اور منہگائی کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے، تاجروں کے مطابق ’ٹی ڈی ایس‘ کے تحت ٹیکس کی شرح 1200 روپے مقرر کی گئی تھی، مگر تاجروں کو 60 ہزار روپے کے ٹیکس ادا کرنے کے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں اور تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے لازمی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ اسکیم کا نفاذ کیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں پر یہ ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ میں نافذ کیا گیا ہے، پاکستان کی مجموعی پیداوار 375 ارب ڈالر ہے جب کہ ٹیکس جمع کرنے کی شرح 10 فی صد ہے۔

    ایف بی آر کی اس اسکیم کے تحت شاپنگ مال سمیت تمام چھوٹی، بڑی دکانوں پر تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کا نفاذ ہوگا۔

  • ریٹیلرز کا  کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم

    ریٹیلرز کا کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم

    کراچی : ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کے ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    ملک ریٹیلرز نے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کے لئے کمشنر کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں ڈیری فارمرز نے بیس روپے کمی کردی ہے۔

    ڈیری ایند کیٹل فارمرز کا کہن اتھا کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت سات ہزار تین سو تیس روپے فی من سے کم کردی ہے اور دودھ کی قیمت چھ ہزار سات سو پچاس روپے فی من ہوگئی ہے۔

    ہول سیلرز نے دودھ سرکاری نرخ ایک سو اٹھاسی روپے فی لیٹر دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا پندرہ اکتوبر تک سرکاری نرخ مقرر نہیں کرائے تو دودھ مہنگا کر دیں گے۔

    ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔