Tag: ریپبلکن رہنما

  • ورجینیا میں فائرنگ‘ ریپبلکن رہنما زخمی‘ حملہ آور ہلاک

    ورجینیا میں فائرنگ‘ ریپبلکن رہنما زخمی‘ حملہ آور ہلاک

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجنینا میں رپبلکن پارٹی کے سیاست دان اسٹیو سکالس کو گولی مارنے والا حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ریاست ورجنیا میں ریپبلکن پارٹی کے سیاست دان اسٹیو سکالِس اور ان کے معاونین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔حملہ آور کی شناخت جیمز ٹی ہاڈجکنسن کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کے ساتھ مقابلے میں ماراگیا۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پولیس کئی گولیاں چلائے جانے کے واقعے کی تحقیق کر رہی ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


    امریکہ: سفری پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار


    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاکہ اسٹیو سکالس ایک اچھے دوست اور محب وطن بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

    سینیٹر مائک لی کےمطابق مسٹر اسٹیو سکیلائس کو کولہے پر گولی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی مارنے والے نے لمبی بندوق سے حملہ کیا۔

    واضح رہےکہ اسس سے قبل وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری شون سپائسر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورتِ حال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    واشنگٹن : ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر اور ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق پال رائن ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق آڈیو ٹیپ آنے کے بعد ریپلکن پارٹی کے رہنما پال رائن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کرسکتے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان سنہ 2005 کا ہے جس کی ویڈیو امریکی اخبار نے حال ہی میں جاری کی تھی۔

    ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ پال رائن مجھ پر تنقید کی بجائے بجٹ، بے روز گاری اور غیر قانونی امیگریشن پر توجہ دیں،پال رائن مجھ سے لڑائی میں وقت ضائع نہ کریں۔

    خیال رہے کہ پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھائے تھے تاہم ریپبلکن پارٹی نے ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ختم کرا دیے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے مزید سکینڈلز سامنے آنے کے بعد پال رائن نے ایک بار پھر ٹرمپ کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز امریکی دوسرے صدارتی مباحثے میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے خواتین سے متعلق آڈیوبیان پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثے میں بھی ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 57فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست دی تھی۔