Tag: ریپبلکن پارٹی

  • امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرجان مکین 81 سال کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • میرے خاوند نرم دل اور جنٹل مین ہیں،میلانیا ٹرمپ

    میرے خاوند نرم دل اور جنٹل مین ہیں،میلانیا ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند نرم دل اور جنٹل مین انسان ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق میلانیا ٹرمپ کااپنے خاوند کی ویڈیومنظرعام پرآنے کےبعد پہلی مرتبہ امریکی ٹی وی سے گفتگومیں کہناتھاکہ انہیں ٹرمپ کے الفاظ سے شدید دھچکاپہنچاتاہم ٹرمپ کے معافی مانگنے پرانہوں نے ٹرپ کومعاف کردیاہے۔

    میلانیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں،لیکن وہ اپنا دفاع کر رہے ہیں کیوں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔یہ اسکینڈل ہلیری کلنٹن کی ٹیم اور میڈیا نے ٹرمپ کی امیدواری کو نقصان پہنچانے کی خاطر کھڑا کیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینیاٹرمپ جوانتخابی مہم سے زیادہ تر لاتعلق رہیں کہتی ہیں کہ ہلیری کی مہم کی جانب سےآغازسےہی ان کی ماڈلنگ کے زمانے کی تصاویر غلط طریقےسےسامنےلاکرووٹرزکوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    مزید پڑھیں:ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی اہلیہ ملینیاکاکہناتھاکہ انہوں نے ماضی میں جوبھی کام کیا بہت محنت سےکیا اورانہیں اس پر فخرہے۔

    امریکی صدارتی انتخابات میں صرف3 ہفتے باقی رہ گئے ہیں اورامریکی سروے کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر خاصی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر اور ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید دفاع کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

  • یروشلم کو’اسرائیل‘ کا دارالحکومت تسلیم کریں گے،ٹرمپ

    یروشلم کو’اسرائیل‘ کا دارالحکومت تسلیم کریں گے،ٹرمپ

    نیویارک: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو یروشلم کو اسرائیل کا ’غیر منقسم‘ دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق نیویارک میں واقع اپنی رہاہش گاہ ٹرمپ ٹاور میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ یروشلم 3000 سال سے یہودی افراد کا ابدی دارالحکومت رہا ہے۔

    ریپبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو یروشلم کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت مانے گیں۔

    انہوں نے نتن یاہو سے وعدہ کیا کہ اگر وہ صدر منتخب یوگئے تو اسرائیل کو ’غیرمعمولی اسٹریٹیجک، ٹیکنالوجیکل اور عسکری تعاون‘ فراہم کریں گے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران یروشلم کے مغربی حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور1980 میں اس کے الحاق کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا متحدہ دارالحکومت قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے بیشتر رکن ممالک اس الحاق کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کے خیال میں یروشلم کا حتمی درجہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں اہم نکتہ ہے۔

  • ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صحت مند قرار

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صحت مند قرار

    واشنگٹن : امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج نے ان کی جسمانی صحت کو زبردست قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کے بارے میں حالیہ چیک اپ کے بعد اپنے معالج ڈاکٹر ہارولڈ این بورنسٹین کا خط جاری کیا ہے۔ جس میں ان کی جسمانی صحت کو زبردست قرار دیا ہے۔

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار 70 سالہ ٹرمپ کا قد چھ فٹ تین انچ ہے اور وزن 116 کلو ہے جو کہ ان کے قد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کی بیماری اور صدارتی مہم کینسل ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنی صحت کی رپورٹ جاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہیلری کلنٹن کی ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ امریکی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لیے ’صحت مند اور فِٹ ہیں۔‘

    ان کی انتخابی مہم نے ان کی طبی معلومات نشر کی تھیں جن کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کی صحت نمونیا کی تشخیص کے بعد بحال ہو رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں

    ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات سے دوبارہ اپنی مہم شروع کریں گی،وہ گذشتہ ہفتے اچانک بیمار پڑ گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کا شمار معمر ترین امریکی صدارتی امیدواروں میں ہوتا ہے، اور ان پر خاصا دباؤ تھا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔

    ٹرمپ مسلسل کہتے آئے ہیں کہ کلنٹن کے پاس صدر بننے کے لیے درکار جسمانی اور ذہنی قوت نہیں ہےتاہم کلنٹن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کی صحت کے بارے میں ایک ’پاگلانہ سازشی نظریہ‘ پھیلا رہے ہیں۔