Tag: ریپونزل

  • 17 سالہ لڑکی کے معدے سے 7 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

    17 سالہ لڑکی کے معدے سے 7 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں ایک 17 سالہ لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا 7 کلو گرام وزنی گچھا نکال لیا گیا، لڑکی کو بچپن سے بال چبانے اور کھانے کی عادت تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی کو تکلیف کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ مذکورہ لڑکی کی شناخت سویٹی کماری کے نام سے ہوئی۔

    سویٹی کے والدین کے مطابق اسے بچپن سے بال چبانے کی عادت تھی۔

    3 سال قبل پیٹ میں تکلیف کے باعث اس کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید اس کے معدے میں کوئی ٹیومر ہے، تاہم جلد ہی انہیں پتہ چل گیا کہ یہ بالوں کا گچھا ہے جو پورے معدے میں جگہ گھیر چکا ہے۔

    بعد ازاں ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے 6 گھنٹے طویل سرجری میں اس گچھے کو نکالا اور سویٹی کے معدے کی صفائی کی۔ معدے میں پھنسے اس گچھے کا وزن 6.8 کلو گرام تھا۔

    ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ جی این ساہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 40 سالہ کیریئر کے دوران کسی مریض کے معدے کی ایسی حالت نہی دیکھی۔

    طب میں بال کھانے کی اس طلب کو دیومالائی کہانیوں کی کردار ریپونزل کی نسبت سے ریپونزل سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے۔ ریپونزل اپنی خوبصورتی اور لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ سنڈروم کم افراد کو ہوسکتا ہے تاہم بال کھانے کے عادی افراد بے حد تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں طویل اور پیچیدہ سرجری کے مرحلے سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔

  • جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    گجرات: بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔

    [bs-quote quote=”سولہ سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔

    تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

    انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔