Tag: ریپ کیس

  • اسلام آباد پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار

    اسلام آباد پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار

    اسلام آباد : پولیس کی تحویل سے ریپ کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم حمزہ کو دو روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی حراست سےزیادتی کیس کا ملزم فرار ہوگیا، ملزم کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں 12 اپریل کو 11 سالہ بچی سےزیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    جس پر ملزم حمزہ کو2دن پہلےزیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اور بعد میں تفتیشی افسر نے عدالت سےملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کیا

    تفتیشی افسر نے ملزم کو ایس ایس آئی یو کے اہلکاروں کے حوالے کیا تھا تاہم ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار پر ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سمیت دو تھانوں کے محرر کو معطل کردیا۔

  • ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

    چنیوٹ: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکر مقدمات درج کراتی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل: عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل: عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ شرقی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم ذاکر کو عدالت میں پیش کردیا۔

    استغاثہ کی جانب سے مسلسل کوئی بھی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے مدعی اور گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

  • 14 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ

    14 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کی عدالت نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم خلیل کو 10 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم خلیل پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں قرار دیا تھا کہ جنسی زیادتی کے کیسز میں میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے پازیٹو نہ بھی ہوں تو ملزم کو متاثر فرد کے بیان پر سزا ہوسکتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ اکثر کیسز میں ڈی این اے کے لیے مواد ناکافی ہوتا ہے جس کو بنیاد بنا کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جرم نہیں ہوا۔

    فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے پازیٹو نہ بھی ہو تو ملزم کو ریپ کا شکار فریق کے بیان پر سزا ہو سکتی ہے۔

  • شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

    شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

     

    شیخوپورہ : فیروز وٹواں میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز وٹواں کے محنت کش یاسین کی 10 سالہ بسمہ اپنے دو چھوٹے بہن بھائی کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے، اطلاع موصول ہوتے ہی والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے متاثرہ بچی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر اُس کی حالت غیر ہونے پر اُسے گاؤں سے تھوڑا دور سڑک کنارے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، بچی کی حالات ناساز ہونے کے باعث اُسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی اطلاع ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے اور بچی کے مفت علاج و معالجے کا حکم دے دیا۔