Tag: ریپ

  • "بھارت دنیا کا ریپ کیپیٹل بن گیا”

    "بھارت دنیا کا ریپ کیپیٹل بن گیا”

    جے پور: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت دنیا کا "ریپ کیپیٹل” بن گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے امیج کو نقصان پہنچانے اور حالیہ دور میں سرمایہ کاروں کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا میں جو ہندوستان کی ساکھ اور امیج تھی وہ یہ تھی کہ یہ بھائی چارے ، محبت اور اتحاد کا ملک ہے لیکن نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستان کے اس امیج کو نقصان پہنچا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت زیادتی کیس، رحم کی اپیل مسترد، مجرمان کو پھانسی دینے کی تاریخ کا اعلان

    کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کو دنیا کا عصمت دری کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔

    انہوں نے مرکزی حکومت کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن گزشتہ سال ایک کروڑ نوجوان نوکریاں کھو بیٹھے ہیں۔

  • بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں خطرے کا شکار، ہر 15 منٹ میں ایک خاتون سے زیادتی

    بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں خطرے کا شکار، ہر 15 منٹ میں ایک خاتون سے زیادتی

    نئی دہلی: بھارت میں زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر نئی دہلی کو ریپ کیپیٹل کہا جاتا ہے، حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    سنہ 2012 میں نئی دہلی میں ہونے والے اجتماعی زیادتی کے ایک کیس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں ایک میڈیکل کی طالبہ نربھیا کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    مجرمان نے نہ صرف نربھیا کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ اسے اس قدر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی آنتیں جسم سے باہر آگئیں۔ نربھیا چند روز بعد نہایت تکلیف کی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

    مذکورہ کیس نے پورے بھارت میں آگ لگا دی اور ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے لگے، احتجاج میں سیاستدان اور بالی ووڈ فنکار تک شامل تھے۔

    اس کیس کے مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی تاہم اس کے باوجود بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔ حال ہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ جرائم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 2018 میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون نے زیادتی کا واقعہ رپورٹ کیا۔

    اس سال بھارت میں 34 ہزار سے زائد زیادتی کے واقعات رپورٹ کیے گئے، ان میں سے صرف 85 فیصد کے ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا جبکہ سزائیں صرف 27 فیصد ملزمان کو ہوئیں۔

    بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف ہولناک اور سنگین ترین جرائم کو بھی غیر سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور پولیس ان کی تفتیش میں نہایت سستی و غفلت برتتی ہے۔

    حکومتی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن للیتا کمار منگلم کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے بنائی گئی فاسٹ ٹریک عدالتوں میں بہت کم جج ہیں جبکہ ملک میں فارنزک لیبز بھی کم ہیں۔

    سنہ 2015 میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فاست ٹریک عدالتوں میں مقدمات کی سماعت تو تیزی سے ہوتی ہے، تاہم مقدمات کی تعداد بہت زیادہ اور عدالتیں بہت کم ہیں۔

    علاوہ ازیں بھارت کے کئی علاقوں میں معاشرتی روایات کی وجہ سے زیادتی کے واقعات کو رپورٹ بھی نہیں کیا جاتا، جبکہ زیادتی کے بعد قتل ہونے کے واقعات کو بھی صرف قتل کی واردات کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • سال 2019: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    سال 2019: خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

    لاہور: سال 2019 پنجاب میں خواتین کے لیے کوئی امید کی کرن نہ جگا سکا، صوبے میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں رواں برس مزید اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رواں برس بھی خواتین سے زیادتی، قتل اور تیزاب گردی کے سینکٹروں واقعات رونما ہوئے۔

    تحفظ نسواں یونٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال 2018 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 2 ہزار 937 واقعات پیش آئے تھے جبکہ سال 2019 میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر 3 ہزار 387 ہوگئی۔

    خواتین کے قتل کے واقعات میں کمی ہوئی، گزشتہ سال صوبے بھر میں 198 خواتین قتل ہوئیں جبکہ رواں برس یہ تعداد کم ہو کر 149 ہوگئی۔

    رواں برس خواتین کے ساتھ تیزاب گردی کے 36 واقعات پیش آئے، گزشتہ سال یہ تعداد 37 تھی۔

    سال 2019 میں تحفظ نسواں یونٹ میں پنجاب کمیشن آف دی سٹیٹس کی چیئر پرسن کی سیٹ خالی رہی۔ محکمہ بحالی خواتین کی سیکریٹری کا چارج بھی ایڈیشنل سیکریٹری شازیہ کیانی کو سونپا گیا۔

    خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق ادارے کو خواتین کی ہراساں کرنے سے متعلق رواں برس 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کاریجو کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملی ہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں وزارت داخلہ نے اعتراف کیا تھا کہ وفاقی دار الحکومت میں خواتین محفوظ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سال کے دوران زنا بالجبر کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔

    پاکستانی کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں خواتین کے خلاف جرائم بشمول تشدد و زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہوچکا ہے۔

    کمیشن کے مطابق سنہ 2004 سے 2016 تک 7 ہزار 7 سو 34 خواتین کو جنسی تشدد یا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صرف جنوری 2012 سے ستمبر 2015 کے عرصے کے دوران 344 اجتماعی یا انفرادی زیادتی کے واقعات پیش آئے۔

  • کراچی میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ٹیچر گرفتار

    کراچی میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ٹیچر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع غربی کے سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں طالبہ کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سینئر سپر یٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ فدا حسین کا کہنا ہے کہ ٹیچر 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کررہا تھا، گرفتار ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس تفتیش کی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا جائے گا اور رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 نومبر کو ضلع سینٹرل کے علاقے اجمیر نگری میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • 7 سال کی معصوم بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گھر کا فرد نکلا

    7 سال کی معصوم بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گھر کا فرد نکلا

    راولپنڈی: معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، 7 سال کی ایک اور معصوم بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی، ملزم گھر کا فرد نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سال کی بچی سدرہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہو گئی، پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

    سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کی بر وقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔

    راولپنڈی میں رونما ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کے سلسلے میں بچی سدرہ کے والد نوراللہ نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ کام سے واپس گھر آیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا، بیوی سوئی ہوئی تھی، میں نے دیکھا کہ بچی مردہ حالت میں کمرے کے باہر پڑی ہوئی ہے۔

    گھر میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچی کی ناک اور منہ سے خون نکل رہا تھا اور گھٹنے پر چوٹ کا نشان ہے۔

    پولیس نے سات سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں بچی کے چچا کو حراست میں لے لیا تھا۔

    ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر کے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے کہا متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • خاتون کا ریپ کرنے والے جیولری ڈیزائنر کو قید کی سزا

    خاتون کا ریپ کرنے والے جیولری ڈیزائنر کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے 53 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی اورجسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں افریقی شہری کو قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں بدھ کے روز جنسی زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےاپنے سے بڑی عمر کی خاتون کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات میں دکھایا گیا ہے کہ مذکوہ واقعہ رواں برس جنوری کی4 تاریخ کو البارسا کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں 32 سالہ نائیجیرین شہری نےمتاثرہ سربین خاتون کو اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اور مجرم کی ملاقات آن لائن چیٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ عدالت نے افریقی شخص پرخاتون کے ریپ اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملک بدری کرنے کا حکم دے دیا۔

    شکایت کنندہ نے دوران تحقیق بتایا کہ مجرم سے 4 جنوری کو آن لائن چیٹ کے ذریعے بات چیت ہوئی جس دوران مذکورہ شخص نے مجھے دبئی مرینہ کیفے مدعو کیا اور میں ملاقات کےلیے چلی گئی۔

    خاتون نے بتایا کہ ’جب میں کیفے پہنچی تو افریقی شہری مجھے چاقو کے زور پر اپنی رہائش پر لے جاکر میرے دو موبائل فونز، پاسپورٹ، کپڑے اور جوتے چھین لیے‘۔

    خاتون نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ مجرم نے اپنے بیڈ روم میں 20 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ’اس نےمار پیٹ کی اورکھانے پینے سے بھی محروم کردیا، افریقی شخص نے زبردستی مجھے کتوں کا کھانا کھلایا‘۔

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتو ن اور مجرم کو 4 جنوری رات ساڑھے 10 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلے روز ساڑھے 6 بجے خاتون عمارت سے نکلتے ہوئے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ سے خاتون کا دعویٰ سچ ثابت ہوا ، خاتون کے جسم میں مجرم کے ڈی این اے موجود تھا۔ ابتدائی معائنے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون ہیپاٹائٹس بی کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔

    تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ مجرم کے خلاف پہلے بھی ایک خاتون کے ریپ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، یوکرئنی خاتون نے البارسا پولیس اسٹیشن میں مذکورہ شخص کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

  • برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    ریوڈی جنیرو : برازیل کی ایک خاتون نے اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ پیرس میں نیمار نے ان کا ریپ کیا تاہم پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے برازیلی کھلاڑی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر سات منٹ کی ویڈیو میں کہا کہ یہ خاتون دراصل انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے مابین جو کچھ بھی ہوا، وہ باہمی رضامندی سے ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی چھان بین سے حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے خاتون کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نیمار ان دنوں کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ میں برازیل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    پولیس دستاویزات کے مطابق خاتون کی نیمار سے انسٹاگرام پر گفتگو ہوئی تھی جس کے بعد نیمار نے انہیں پیرس میں ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالر نے خاتون کو برازیل سے فرانس آنے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ فراہم کیا اور پیرس کے عالی شان ہوٹل میں رہائش کا بندوبست بھی کیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 15 مئی کو جب نیمار ہوٹل میں آیا تو وہ بہت زیادہ نشے کی حالت میں تھا۔

    پولیس دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نیمار اور خاتون کے درمیان گفتگو کے بعد فٹبالر غصّے میں آگیا اور تشدد کے بعد خاتون کی رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون واقعے کے دو دن بعد فرانسیسی پولیس کو واقعے کی اطلاع دئیے بنا برازیل لوٹ آئیں کیونکہ ان کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچی تھی۔

    دوسری جانب فٹبالر نے خاتون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی سازش ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں رپورٹ و حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

  • کراچی: گلشن معمار میں لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لڑکی سے زیادتی کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ لڑکی کے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق لانڈھی کی رہائشی لڑکی کو فیضان نامی لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    میڈیکل چیک اپ کے بعد لیڈی میڈیکو لیگل آفیسر نے زیادتی کی تصدیق کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایاگیا۔

    پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ وہ کسی شاہ رخ یا فیضان نامی لڑکے کو نہیں جانتے۔

    آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات: سرکاری رپورٹ

    سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات: سرکاری رپورٹ

    کراچی: چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات ہوئے جبکہ 1 سال میں 950 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی رپورٹ محکمہ سماجی بہبود سندھ کو ارسال کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 45 واقعات ہوئے جبکہ 1 سال میں مجموعی طور پر زیادتی کے 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ واقعات خیر پور، حیدر آباد، گھوٹکی اور کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی 7 سال سے غیر فعال ہے۔ اتھارٹی کا قانون 2011 میں منظور ہوا تھا جس کے چیئر پرسن وزیر سماجی بہبود ہیں۔

    صوبائی وزیر شمیم ممتاز کا کہنا تھا کہ 2016 سے اتھارٹی کا کام شروع کیا ہے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں متاثرہ فریق صلح کرلیتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جنوری2017 سےاب تک 950 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بچوں کے ساتھ ناانصافیوں کے صرف 72 کیسز درج ہوئے۔ 29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ چلارہا ہے۔

    شمیم ممتاز کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل حال ہی میں مقرر کیا گیا، اب تک کوئی اسٹاف نہیں۔ سندھ میں چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے لیے 150 سے زائد ملازمین درکار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کے ریپ کیپیٹل کا بھیانک چہرہ اجاگر کرتی ماتر

    بھارت کے ریپ کیپیٹل کا بھیانک چہرہ اجاگر کرتی ماتر

    دنیا بھر میں ریپ کیپیٹل کے نام سے جانے جانے والے شہر نئی دہلی میں عورتوں سے زیادتی اور بعد ازاں نااںصافی کی بھیانک تصویر پیش کرتی بالی ووڈ فلم ’ماتر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں روینہ ٹنڈن ایک طویل عرصے بعد نہایت مضبوط کردار میں نظر آرہی ہیں۔

    فلم ماتر ایک ایسی ماں کی کہانی ہے جس کی نو عمر بیٹی ٹیا کو اجتماعی زیادتی و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ٹریلر میں نو عمر ٹیا کو نہایت ابتر حالت میں دکھایا گیا ہے جو بعد ازاں مر جاتی ہے۔

    maatr-3

    ٹریلر کے مطابق ٹیا اور اس کی ماں بھارتی عدلیہ سے انصاف پانے میں ناکام رہتی ہیں جس کے بعد ٹیا کی ماں اپنی بیٹی کا بدلہ لینے کے اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

    فلم میں ماں کا کردار ادا کرنے والی روینہ ٹنڈن کی ایک طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی ہوئی ہے اور ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ اپنے اس جاندار کردار کو نہایت بھرپور اور شاندار انداز سے نبھانے میں کامیاب رہی ہیں۔

    فلم میں بھارتی نظام انصاف کی خامیوں کا پردہ چاک کیا گیا ہے کہ کس طرح زیادتی کا شکار لڑکی اور اس کا خاندان اندوہناک واقعے کے بعد دہری ذلت اور اذیت سے گزرتے ہیں، جب پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں انہیں اپنے ہی کردار کی گواہی کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین اپنے ساتھ زیادتی کی خود ذمہ دار ہیں، بھارتی سیاستدان

    ٹریلر میں متعدد بار جج اور پولیس اہلکار ماں اور اس کی بیٹی کو ہی اس بھیانک واقعے کا ذمہ دار ٹہراتے نظر آتے ہیں۔

    maatr-2

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ با اثر ملزمان ٹیا کے باپ کو تشدد کر کے اسے کیس واپس لینے پر مجبور کرتے ہیں جس کے بعد وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلیتا ہے، اور اس کے بعد روینہ اکیلی اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کی جنگ لڑتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں اس وقت خواتین سے زیادتی چوتھا بڑا اور عام جرم بن چکا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2013 میں لگ بھگ 25 ہزار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں کاشتکار خواتین جنسی زیادتی کا نشانہ بننے پر مجبور

    دوسری جانب ہر سال پیش آنے والے زیادتی کے واقعات میں سے صرف 5 سے 6 فیصد ایسے ہیں جو رپورٹ ہو پاتے ہیں۔

    ان میں بھی ملزمان آزاد ہوجاتے ہیں اور زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی اور اس کا خاندان انصاف کے حصول میں بری طرح ناکام رہتے ہیں۔

    ٹریلر میں آخر میں دکھایا گیا ہے، ’اس وقت جب آپ یہ ٹریلر دیکھ رہے ہوں گے، اس وقت بھارت میں کہیں نہ کہیں کوئی لڑکی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہوگی‘۔

    مزید پڑھیں: جنسی حملوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

    اشتر سعید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماتر رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔