Tag: ریچھ

  • خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    کولوراڈو : امریکا میں ایک کالا ریچھ گھر کا دورازہ کھول کر اندر داخل ہوگیا، سی سی ٹی وی نے دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔

    امریکی ریاست کولوراڈو میں کالے ریچھ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ایک گھر کا دروازہ کھولا اور با آسانی اندر داخل ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ اپنے پچھلے پیروں پر کھڑا ہوکر پنجے سے دروازے کا ہینڈل پکڑ کر دباتا ہے اور باآسانی اندر داخل ہو جاتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف (سی پی ڈبلیو) کے ساؤتھ ویسٹ ریجن نے جاری کی ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریچھوں کا اس طرح سے دروازہ کھولنا سیکھ جانا رہائشی علاقوں میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    حکام نے عوام سے اپیل کی کہ ریچھ کی آمد کی بلاتاخیر اور فوری اطلاع دیں، بصورت دیگر جانی نقصان کا اندیشہ ہے جتنی جلدی اطلاع دی جائے گی اتنا ہی بہتر ہے۔”

    رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ریچھوں کی گھروں میں گھسنے کی ایسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ایک ہی رات میں ایک سے زیادہ ریچھ ایک ہی گھر میں داخل ہوگئے۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاستوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور بالخصوص ریچھ گھروں میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں یا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • ریچھ کی آزادی کے لیے عدالت میں درخواست

    ریچھ کی آزادی کے لیے عدالت میں درخواست

    کراچی: شہر قائد میں ایک ریچھ کی آزادی کے لیے عدالت میں درخواست دی گئی ہے، کراچی چڑیا گھر میں رانو نامی ریچھ کی غیر قانونی قید اور ابتر حالت کے خلاف اس درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    کیس کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی، ڈائریکٹر کراچی زو اور سیکریٹری کنزرویٹو وائلڈ لائف کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے ریچھ کی قید اور حالت زار سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

    وکیل درخواست گزار جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ سینئر ڈائریکٹر زو کی جانب سے رانو ریچھ کی صحت سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اس کمیٹی نے 17 جنوری 2025 کو اپنی سفارشات میں کہا کہ رانو ذہنی دباؤ میں ہے، اور اسے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ رانو کو کراچی زو میں قید کرنا وائلڈ لائف ایکٹ کی سیکشن 47 کی خلاف ورزی ہے، جب کہ سندھ ہائیکورٹ ایسی ہی ایک درخواست میں رانو کے لیے ایئر کولر پول کی صفائی اور دیگر احکامات بھی جاری کر چکا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا رانو کو کراچی زو میں رکھنا آرٹیکل 9 اور 9 اے کی خلاف ورزی ہے، اس لیے کمیٹی کی سفارشات کے مطابق رانو کی قدرتی ماحول میں منتقلی کا حکم دیا جائے۔

  • ریچھ کی ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے

    ریچھ کی ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے

    ریچھ کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر 25 لاکھ سے زائد صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ اتفاقی طور پر کھڑی کار کے قریب آتا ہے اور آسانی سے دروازہ کھول کر اس میں داخل ہوجاتا ہے گویا وہ اس کا مالک ہے۔

    ویڈیو کلپ کا آغاز ریچھ کے ایک سڑک پر ٹہلتے ہوئے آتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسری گاڑی کی جانب جانے سے پہلے وہ معائنہ کرتا ہے اور سب کی حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ آسانی سے دروازہ کھولتا ہے اور اندر داخل ہوجاتا ہے جسے اس کا مالک وہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ارے، ارے یہ میری گاڑی ہے!‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ریچھ نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے وہ گاڑی میں پہلے بھی داخل ہوچکا ہے۔‘

    اس کلپ نے انٹرنیٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، تبصرے کے سیکشن میں تجسس اور تفریح ​​کو جنم دیا ہے۔

  • وائرل ویڈیو: پکنک پارٹی میں اچانک بھوکے ریچھ کی انٹری، ماں بیٹے کی حالت غیر

    وائرل ویڈیو: پکنک پارٹی میں اچانک بھوکے ریچھ کی انٹری، ماں بیٹے کی حالت غیر

    میکسیکو: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک بھوکا ریچھ اچانک ایک فیملی کی پکنک پارٹی میں آ دھمکا اور دعوت اڑانے لگا۔

    ریچھ ایک جنگلی خوں خوار جانور ہے اور یہ انسان کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتا ہے، لیکن آپ فیملی کے ساتھ کہیں پکنک منا رہے ہوں اور ایسے میں ایک کالا ریچھ کہیں سے آ دھمکے اور میز پر چڑھ کر آپ کا کھنا چٹ کرنے لگے، تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟

    ایسی ہی حالت اس فیملی کی ہوئی جب ایک ریچھ میز پر چڑھ کر ان کا کھانا کھانے لگا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بھوکے ریچھ کی انٹری پر ماں نے بیٹے کو لپٹا کر دم سادھ لیا ہے۔

    یہ واقعہ میکسیکو میں پیش آیا، جس میں بھوک سے نڈھال ریچھ پکنک منانے والی فیملی کا کھانا کھانے پہنچ گیا تھا، فیملی دَم سادھے بیٹھی رہی اور ریچھ پارٹی اڑاتا رہا، جب ریچھ کا پیٹ بھر گیا تو خاموشی سے جنگل کی طرف چلا گیا۔

  • خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    خاتون نے ریچھ کو مکا مار کر کتے کی زندگی بچالی

    امریکی خاتون نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچالی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست میئن کے علاقے پورٹر میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون لین کیلی نے ایک سیاہ ریچھ کے منہ پر مکا مار کر اپنے کتے کی زندگی بچائی ہے۔

    لین کیلی نے بتایا کہ ’ میں نے اپنے گھر کے قریب ریچھ کو کتے کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا تھا، پھر میں نے دیکھا کہ میرا کتا گھر کے سامنے پہاڑی کی جانب بھاگ رہا ہے‘۔

    لین نے مزید بتایا کہ میں نے کتے کو چیختے ہوئے سنا تو میں بھاگ کر اس کی طرف گئی اور اسے واپس آنے کو کہا، جب میرا کتا میری جانب آیا تو اس کے پیچھے ایک ریچھ بھی تھا۔

    ’ریچھ نے میری جانب دیکھا اور میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ڈر گئے ہیں، میں نے چیخ کر ریچھ کو ڈرانے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد میں نے ریچھ کے منہ پر مکا مارا‘۔

    لین کا کہنا تھا کہ ’ریچھ مجھ سے لمبا تھا تو میں نے اسے آتے دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، میں وہاں سے بھاگنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہ مجھے پکڑلے گا تو میں نے مکا مارنے کی کوشش کی’۔

    مکے کے جواب میں ریچھ نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا، حکام کے مطابق ہم شہریوں کو ریچھ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے اور ممکنہ طور پر مکا مارنے کی وجہ سے جانور نے کاٹا ہوگا۔

  • مانیٹرنگ کیمرے میں بھالو کی 400 سیلفیاں!

    امریکا میں جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے لگائے گئے ایک کیمرے نے ایک پرتجسس بھالو (ریچھ) کی 400 سیلفیاں کھینچ ڈالیں جسے دیکھ کر ماہرین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں پیش آیا، شہر میں 46 ہزار ایکڑ پر پھیلے ایک وائلڈ لائف ایریا میں جانوروں کی مانیٹرنگ کے لیے 9 ٹریل کیمرے لگائے گئے تھے جن کی ہفتہ وار بنیادوں پر چیکنگ کی جاتی تھی۔

    ایک دن ایک کیمرے سے ڈھیروں کی تعداد میں نہایت دلچسپ چیز برآمد ہوئی۔

    ایک کیمرے نے قریب آنے والے بھالو کی 400 سیلفیاں کھینچ ڈالی تھیں جو نہایت تجسس سے اس کے قریب آ کر کیمرے کا جائزہ لے رہا تھا۔

    بھالو کی حرکت محسوس ہوتے ہی کیمرے نے ایک کے بعد ایک تصویر کھینچ ڈالی یوں کیمرے میں موجود 580 تصاویر میں سے 400 بھالو کی سیلفیاں جمع ہوگئیں۔

    وائلڈ لائف کی انتظامیہ نے کچھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں جس پر صارفین نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک میں لگائے گئے کیمرے موشن ڈیٹیکٹو ہیں یعنی اپنے آس پاس ذرا سی حرکت پر فعال ہوجاتے ہیں، ان کیمروں کی مدد سے علاقے میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت یا انہیں لاحق کسی ممکنہ خطرے سے آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے۔

  • ریچھ کا خاندان گھر کے نیچے سوتا رہا، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

    ریچھ کا خاندان گھر کے نیچے سوتا رہا، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

    امریکا میں ایک گھر کے مکینوں کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب انہوں نے گھر کے نیچے خالی حصے سے ایک ریچھنی اور اس کے 4 بچوں کو نکلتے دیکھا، ریچھنی اور اس کے بچے گھر کے نیچے ہائبر نیشن کا عرصہ گزار رہے تھے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا۔

    ریچھوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم بیئر لیگ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران ایک ریچھنی نے اپنے 3 بچوں اور ایک اور گود لیے بچے کے ساتھ ایک گھر کے نیچے ڈھکی ہوئی خالی جگہ میں پناہ لی تھی۔

    اس دوران گھر والے عجیب و غریب گڑگڑاہٹ اور خراٹوں کی آوازیں سنتے رہے لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

    بالآخر ہائبرنیشن کا عرصہ گزرنے کے بعد جب ریچھنی اور اس کے بچے بیدار ہوئے اور حرکت کرنا شروع کی تو گھر والوں کے ہوش اڑ گئے، انہوں نے فوری طور پر بیئر لیگ کو طلب کیا۔

    بیئر لیگ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خالی جگہ میں انہوں نے ایک ریچھ دیکھا اور اسے ہنکارنے کی کوشش کی، لیکن انہیں پتہ چلا کہ وہاں 4 ریچھ کے بچے بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں ریچھوں کے خاندان کو بحفاظت وہاں سے منتقل کیا گیا۔

  • پہاڑوں پر تفریح کرتا شخص ہولناک خطرے سے بے خبر

    پہاڑوں پر تفریح کرتا شخص ہولناک خطرے سے بے خبر

    پہاڑوں پر برف انجوائے کرتا ایک شخص اپنے پیچھے آنے والے خطرے سے بے خبر رہا اور بعد ازاں جب اس نے ویڈیو دیکھی تو اسے علم ہوا کہ وہ بال بال بچا ہے۔

    برازیل کا یہ شہری جو مقامی طور پر ڈی جے الوک کے نام سے جانا جاتا ہے، فرنچ الپس پر اپنی چھٹیاں گزارنے پہنچا۔ سنو بورڈنگ کرتے ہوئے اس نے اپنی ایک ویڈیو بنائی جس نے بعد میں اسے خوفزدہ اور حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی وہ سنو بورڈنگ شروع کرتا ہے ایک براؤن بیئر اس کا پیچھا شروع کردیتا ہے۔

    الوک اس سے بے خبر سنو بورڈنگ انجوائے کر رہا ہے۔

    خوش قسمتی سے ریچھ پھسل کر گر جاتا ہے جس کے بعد وہ اس کا پیچھا کرنا چھوڑ دیتا ہے، یوں الوک کی جان محفوظ رہتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alok (@alok)

    بعد ازاں الوک نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو اس پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس نے لکھا کہ یہ دن اس کے لیے بہت حیرت انگیز تھا۔

    انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، بعض افراد نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ یہ ویڈیو اصلی ہے کیونکہ ریچھ اتنی آسانی سے اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتا۔

  • ننھی بچی کو ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے والی ماں گرفتار

    ننھی بچی کو ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے والی ماں گرفتار

    ازبکستان میں 3 سالہ بچی کو جان بوجھ کر ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے کے بعد ایک ماں کو عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ازبک دارالحکومت تاشقند کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا جو سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بچی کو گود میں لیے ریچھ کے احاطے کے قریب جنگلے کے پاس کھڑی ہے، اچانک بچی اس کے ہاتھ سے نیچے جا گرتی ہے۔

    بچی کو نیچے گرتا دیکھ کر ریچھ تیزی سے اس کے قریب جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اور صرف سونگھ کر دور ہوجاتا ہے۔

    اسی دوران چڑیا گھر کا عملہ بھی وہاں پہنچ جاتا ہے، کچھ افراد ریچھ کو قریب موجود احاطے میں ہنکاتے ہیں جس کے بعد اس کے احاطے سے بچی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا جاتا ہے۔

    نیچے گرنے سے بچی کے دماغ پر چوٹ لگی ہے جبکہ جسم پر بھی خراشیں آئی ہیں۔

    وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ ماں کچھ گڑبڑ کرنا چاہتی ہے اور وہ اسے روکنا چاہتے تھے لیکن پھر پلک جھپکتے میں ہی یہ ناخوشگوار واقعہ ہوگیا۔

    پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

  • پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص اپنے پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا اور ریچھ سے لڑ کر کتے کو بچا لیا۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔

    مالک نے فوراً اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ سے باقاعدہ ہاتھا پائی کی جس کی وجہ سے ریچھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔

    اس کے پیچھے ہٹتے ہی مالک نے صوفہ کھینچ کر دروازے کے سامنے کردیا تاکہ ریچھ اندر نہ داخل ہوسکے۔

    مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔

    امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔ ریچھ سے ہاتھا پائی میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔