Tag: ریچھ

  • بھوکے برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا

    بھوکے برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا

    ماسکو: روس میں بھوکے برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا، انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے نووایازیملیا میں ریچھوں نے دن دہاڑے حملہ کردیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتطامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی اور شہریوں میں گھروں میں رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہوکر ریچھ خوراک کی تلاش میں آبادی کارخ کررہے ہیں۔

    وفاقی ادارہ برائے ماحولیات نے شہریوں کو ریچھوں پر فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریچھوں کو جزیرے پر واپس بھیجنے سے متعلق اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ریچھ سےجان بچا کرشارک کےجبڑوں میں پھنسنےوالا بدقسمت نوجوان

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریچھوں کے ڈر سے شہری گھروں میں محصور ہیں، جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں اور والدین اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے پر مجبور ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ریچھ اپنا شکار بھی تبدیل کررہے ہیں، خوراک نہ ہونے کے باعث انسانی آبادی کا رخ کرنے سے مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    قبل ازیں ستمبر 2016 میں روس کے ٹروئے نوئے نامی جزیرے پر قائم ویدر اسٹیشن کا ریچوں سے محاصرہ کرلیا تھا تاہم اندر موجود پانچ سائنسدان محفوظ رہے تھے، حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں باحفاظت نکالنے کے لیے مدد فراہم کی تھی۔

  • قلت آب کے باعث جانوروں کی خونخوار لڑائی

    قلت آب کے باعث جانوروں کی خونخوار لڑائی

    ماں چاہے انسان کی ہو یا جانور کی اپنے بچے کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے، ایسا ہی ایک معرکہ بھارت کے ایک نیشنل پارک میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک ریچھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے چیتے سے بھڑ گئی۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں واقع تڈوبا نیشنل پارک رواں برس سخت گرمیوں کا شکار رہا جس کی وجہ سے وہاں موجود پانی کے ذخائر میں کمی واقع ہوگئی۔

    پانی اب پارک میں موجود چند ہی تالابوں میں بچا ہے جسے پینے کے لیے ہر قسم کے جانور ایک ہی جگہ پر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور یہیں سے خرابی کا آغاز ہوا۔

    ایسے ہی ایک دن ایک ریچھنی اپنے بچے کو لیے تالاب پر پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود چیتے کی ریچھ کے بچے کو دیکھ کر رال ٹپک پڑی۔

    لیکن ریچھنی نے پہلے ہی اس کا ارادہ بھانپ لیا اور چیتے پر حملہ کردیا۔ یہ خونخوار لڑائی کم از کم 15 منٹ تک جاری رہی۔

    لڑائی کے اختتام تک دونوں فریق شدید زخمی ہوگئے تاہم ریچھنی اپنے بچے کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی اور چیتے کو ہار مان کر پیچھے ہٹنا پڑا۔

  • بھالو کی موٹر سائیکل پر سواری

    بھالو کی موٹر سائیکل پر سواری

    ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں موٹر سائیکل پر سفر کرتے ایک بھالو نے سب کو حیران کردیا۔

    ماسکو کے رہائشی نکولس نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کر رہا تھا جب اس نے اچانک ایک انوکھا منظر دیکھا۔ ایک دیو قامت بھورا ریچھ موٹر سائیکل کی سائیڈ کار پر سوار اسے چلا رہا تھا۔

    نکولس کے مطابق یہ منظر نہایت حیرت انگیز تھا جس نے اسے اس کی ویڈیو بنانے پر مجبور کر دیا۔

    آس پاس موجود لوگ بھی اس بھالو کو خوشگوار حیرت سے دیکھ رہے تھے جو نہایت مہارت سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

    تاہم بعد ازاں یہ بھالو سرکس کا تربیت یافتہ بھالو نکلا جسے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی گئی تھی۔

    اس کے نگہبانوں نے اس کی مہارت کو آزمانے کے لیے موٹر سائیکل سمیت سڑک پر آزاد چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ ٹھنڈی ہوا سے لطف اٹھا سکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنگلی حیات کی زندگی کے خوبصورت لمحات

    جنگلی حیات کی زندگی کے خوبصورت لمحات

    جنگلی حیات ہماری زمین کا توازن برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری زمین پر موجود جانور، پرندے، پودے اور ایک ایک چیز آپس میں منسلک ہیں اور اگر کسی ایک شے کو بھی نقصان پہنچا تو اس سے پورے کرہ ارض کی زندگی متاثر ہوگی۔

    تاہم موسمیاتی تغیرات اور شکار میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے جنگلی حیات کی کئی اقسام تیزی سے معدومی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سنہ 2020 تک ہماری زمین سے ایک تہائی جنگلی حیات کا خاتمہ ہوجائے گا جس سے زمین کا توازن بری طرح بگڑ جائے گا۔

    آج ہم نے مختلف جنگلی حیات کی کچھ منفرد تصاویر جمع کی ہیں۔ وائلڈ لائف فوٹو گرافرز کی جانب سے کھینچی گئی ان تصاویر میں جانوروں کی زندگی کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئیے آپ بھی ان تصاویر سے لطف اندوز ہوں۔

    10

    افریقہ کے کرگر نیشنل پارک میں ایک ندی سے پانی پیتے ہرنوں کو مگر مچھ کی جھلک نے اچھلنے پر مجبور کردیا۔

    8

    انٹارکٹیکا کا یہ پینگوئن کیمرے کو دیکھ کر شرارت سے آنکھ مار رہا ہے یا سرد ہوا نے اس کی آنکھ بند کردی، اس کا علم خود اس پینگوئن کو ہی ہے۔

    11

    جنوبی افریقہ کے ایک جنگل میں زرافے کا جادو ۔ وہ اپنی گردن درخت کے اندر سے موڑ کر باہر لے آیا۔

    5

    روس کے کوریل لیک پارک میں دو ریچھ ایک دوسرے سے دست و گریباں۔

    1

    زمبابوے کے ایک جنگل میں ایک شیرنی اس بات سے بے خبر ہے کہ اس کے پیچھے اس کی دم کو کاٹنے کے لیے کون آرہا ہے۔

    4

    بوٹسوانا میں ایک حقیقی زیبرا کراسنگ۔

    3

    نیدر لینڈز کے ایک چڑیا گھر میں ایک سمندری سیل یا سگ ماہی حسب عادت دعا مانگتے ہوئے۔

    6

    سترہ فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ تیراکی۔

    12

    کینیا میں ایک ہتھنی اپنے بچوں کو بچانے کے لیے بھینسے سے لڑ پڑی۔

    7

    برازیل میں ایک مگر مچھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے۔

    13

    چاندنی رات میں ایک بارہ سنگھا۔

    2

    میکسیکو کے سمندر میں زیر آب جانے والے ان تیراکوں کی ہمت دیکھیئے، ایک خونخوار شارک کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہے ہیں۔

    15

    مگر مچھ کا ایک بچہ سبز پتوں سے جھانکتے ہوئے۔