Tag: ریڈزون

  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام شروع ہوگا

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام شروع ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا سولھواں اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج شام ہوگا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعے اورتحریک انصاف کے جلسے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

    اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا۔ اجلاس میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافے، بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعے اور چین کے ساتھ اربوں ڈالر کےمعاہدوں سمیت دیگرایشوز زیربحث آئیں گے۔

    ایوان میں تھرکی صورتحال اور بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔ اہم امور پر قانون سازی بھی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اس حوالے سے بھی اہم ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تیس نومبر کو ریڈزون میں احتجاجی جلسے کااعلان کر رکھا ہے تو دوسری طرف حکومت ریڈزون کو سیل کر رہی ہے۔

  • فیصلہ کن گھڑی آگئی، حکومت اور مظاہرین دونوں نے تیاری کرلی

    فیصلہ کن گھڑی آگئی، حکومت اور مظاہرین دونوں نے تیاری کرلی

    اسلام آباد : ہاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو شامیانے اتارنے کی ہدایت کردی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن منزل آگئی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اہنے کارکنان کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

    ہفتے کی شام ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان نے اپنے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیار رہیں فیصلہ کن مرحلہ آچکا ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ آگے پی ٹی آئی کے ٹئیگرز ہوں گے پیچھے خواتین ہوں گی۔

    اسلام آباد: قومی اسلمبلی کے قائد ِ حزب ِ اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔

    دونوں رہنماؤں کےان بیانات نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے اور مظاہرین کی جانب سے متوقع پیش قدمی کو روکنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد میں داخل ہونے کا راستہ رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہےجب کہ پارلیمنٹ کی جانب جانے والا واحد راستہ مرگلہ روڈ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون میں تعینات کردی گئی ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لئے مزید کنٹینر بھی منگا لئے گئے ہیں۔

    ایک جانب تو حکومتی تیاریاں جاری ہیں دوسری جانب دونوں دھرنوں کے شرکاء نے بھی تیاری شروع کردی ہے اور عوامی تحریک کے کارکنان نے اپنے قائد کی ہدایت کے مطابق شامیانے اتار لئے ہیں اور بہت سے جوان کفن اور ہیلمٹ میں ملبوس ہوگئے ہیں اور تحریک انصاف کے کیمپ میں بھی نوجوان کارکنوں میں انتہائی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔

  • ریڈزون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی

    ریڈزون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی

    اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تمام دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    انقلاب اور آزادی مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے بھی شہر کی سیکیورٹی سخت کردی، شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی تمام دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا، شاہراہ دستور پر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے انخلا کا کام شروع کردیا گیا، سیکریریٹ چوک سے دھرنے جانے والی راستے بند کردیئے گئے۔

    اسلام آباد میڈیا کو پیدل اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ کیبنٹ ڈیویژن کے سامنے لگائی جانے والی پولیس فورس پیچھے ہٹالی گئی، کیبنٹ ڈیویژن گیٹ کے سامنے خار دار تاریں لگانا شروع کردی گئی، ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی عمارت بھی خالی کرالی گئی ہے اورعملہ راولپنڈی منتقل ہوگیا ہے، نشریات اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی سے ہورہی ہے۔

  • ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،آئی ایس پی آر

    ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں۔ تقدس کا خیال رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامت قومی ورثوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ پاک فوج ان عمارات کی حفاظت کررہی ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ فریقین صبر اور دانش مندی کا مظاہریں کریں اور ملک وقوم کے مفاد میں تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے سے حل کیے جائیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے بنائے گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا چارج بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔