Tag: ریڈیو کا عالمی دن اے آر وائی نیوز

  • آج پوری دنیا میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج پوری دنیا میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    لاہور : آج پوری دنیا میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد 51 ہزار 884 ہے۔ عالمی سطح پر (60فیصد) 31 ہزار 220 ریڈیو اسٹیشنز 10 ممالک امریکا ،اٹلی ،فرانس ،روس ، برازیل ، میکسیکو، ترکی ، فلپاین ، برطانیہ اور پیرو میں کام کر رہے ہیں، ایک چوتھائی (13ہزار769) ریڈیو اسٹیشنز اکیلے امریکا میں ہیں۔

    پاکستان میں ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد 203 ہے۔ سرکاری ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد 56 ہے جس میں سے 22 میڈیم ویوو اور 34 ایف ایم ریڈیوا سٹیشنز ہیں۔ اس کے علاوہ 147 پرائیوٹ ایف ایم اسٹیشنز کام کر رہے ہیں۔ 119 کمرشل جبکہ 28 مختلف یونیورسٹیوں کے ڈپارٹمنٹس میں نان کمرشل ایف ایم اسٹیشنز ہیں۔ مجموعی طور پر 181 ایف ایم اسٹیشنز کام کر رہے ہیں۔

    انٹر نیشنل ٹیلی کمیو نیکشن کے مطابق دنیا کی 90 فیصد آبادی تک ریڈیو سگنل کی رسائی ہے جبکہ ریڈیو سیٹس ڈھائی ارب ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر ریڈیو سننے کی اضافی سہولت نے ریڈیو سماعت کو ایک نئی جہت دی۔

    یونیسکو کے مطابق عالمی سطح پر 2000 سے 2006 کے دوران انٹر نیٹ پر ریڈیو سننے والوں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف امریکا میں8کروڑ افراد ریڈیو سننے کے لیے انٹر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں پرائیویٹ اور سرکاری ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کے قیام اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے ریڈیو کی بقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

    برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی جانب سے 2008 میں پاکستان میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کئے گئے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ریڈیو سننے والے 30 فیصد بالغ مرد اور 20 فیصد بالغ خواتین موبائل فون پر ریڈیو سنتے ہیں اور اسی طرح 4/ فیصدبالغ مرد اور 3 فیصد بالغ خواتین گاڑیوں میں سفر کے دوران ریڈیو سے محظوظ ہوتے ہیں۔

  • آج ریڈیو کا عالمی دن منایاجارہاہے

    آج ریڈیو کا عالمی دن منایاجارہاہے

    کراچی (ویب ڈیسک) – ہرسال 13فروری کواقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ریڈیو کا عالمی دن منایا جاآج ریڈیو کا عالمی دن منایاجارہاہےا ہے۔

    ریڈیو کا دن منانے کا فیصلہ 3نومبر2011ء کویونیسکو کے 36ویں اجلاس کے موقع پرکیا گیا۔ جس کی تجویز اسپین نے 2010ء میں پیش کی تھی۔

    یہ دن پہلی بار 13فروری 2012ء کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کوریڈیوکی اہمیت اورافادیت سے آگاہ کرنا ہےکیوں کہ آج جدید ترین ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود ریڈیو ایک موثراورسستا ذرائع ابلاغ ہے۔

    ریڈیو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورہرایک کی پہنچ میں بھی ہے۔

    دنیا بھرمیں اس وقت 51 ہزار ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے 2.4بلین افراد نشریات سنتے ہیں۔

    ترقی یافتہ ملکوں میں بھی 75فیصد گھروں میں ریڈیو سیٹ موجود ہیں۔ یونیسکو کے مطابق 2006سے 2013ء کے درمیان کی جانے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا میں ریڈیو نشریات سننے والوں کی تعداد سالانہ 28فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر افراد روایتی ریڈیو سیٹ کی بجائے موبائل فون پر ریڈیو نشریات سن رہے ہیں۔

    آج بھی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اورٹیلی ویژن کی اتنی ترقی کے باوجود ریڈیو اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔ آج سو سے زیادہ ریڈیواسٹیشن پاکستان سے نشریات چلا رہے ہیں۔

    برصغیرپاک وہند میں 1926 انڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایک نجی کمپنی کی شکل میں قائم ہوئی۔

    اگست14، 1947 کو پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی ریڈیو پاکستان کا قیام بھی عمل میں آیا۔