Tag: ریڈ زون

  • حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے ہو گئی ہے پریشان اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کاجواب قانون کی طاقت سے دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مارکارروائیاں بھی شروع کردیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کودو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں۔ قزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کایہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔

    ادھراسلام آبادپولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کر روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

  • سانحۂ ماڈل ٹاؤن پرایف آئی آرغلط تھی، سعدرفیق کااعتراف

    سانحۂ ماڈل ٹاؤن پرایف آئی آرغلط تھی، سعدرفیق کااعتراف

    لاہور: وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے خلاف لاہور پولیس کی ایف آئی آر غلط تھی۔

    پنجاب کےصوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نوازشریف اوروفاقی کابینہ کے خلاف سانحۂ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آردرج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود اپنے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا، اُن کا کہنا تھا کہ مصنوعی احتجاج برپا کروا کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکا جارہا ہے۔

  • کارکنان حکومت کی حمایت کیلئےمظاہروں کی اجازت مانگ رہے ہیں،خواجہ سعدرفیق

    کارکنان حکومت کی حمایت کیلئےمظاہروں کی اجازت مانگ رہے ہیں،خواجہ سعدرفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کارکنان بھی آئینی اور قانونی حکومت کی حمایت کےلئےمظاہروں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کارکنان بھی آئینی اور قانونی حکومت کی حمایت کےلئےمظاہروں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ریڈ زون میں موجود حساس عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری اب انہی پر عائد ہےجو اتنے بڑے ہجوم کو ریڈ زون میں لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہزار ڈنڈا برداروں سے خوفزدہ نہیں ہوں گےتاہم جائز مطالبات ماننےکےلئے تیارہیں۔

  • عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری

    عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کااعلان اسلام آباد انتظامیہ نے کپتان کے ریڈ زون میں سب سے پہلے جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے ساتھ ریڈ زون کی حفاظت کے لئے تین حصار قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے میں حصار میں پنجاب پولیس اور وفاقی پولیس تعینات ہوگی، دوسرے حصار میں رینجرز اور ایف سی کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تیسرے حصار میں پاک فوج کو ذمے داری دی جائے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حساس مقامات پر تجربہ کار شوٹرز بھی تعینا ت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    وفاق حکومت کا اسلام آباد کو 10 اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اسلام آبادکو دس اگست سے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی۔

    اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات، یوم آزادی پریڈ اور پاکستان تحریک انصاف کا چودہ اگست کو آزادی مارچ، حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا،حکومتی ذرائع کے مطابق دس اگست کی صبح سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی جائے گی ۔

    تیرہ اگست کی صبح ریڈ زون سیل کردیا جائے گا اورریڈ زون میں اہم عمارتوں کے باہر آرمی کے جوان تعینات کر دیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تیرہ اگست کی رات نوبجے سے بارہ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سلامی ہوگی،سلامی کی تقریب میں دوہزار ڈپلومیٹس اور آرمی آفیسرز سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔