Tag: ریڈ لسٹ میں شامل

  • امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی بھارت کو مسلسل تیسرے سال ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش

    امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی بھارت کو مسلسل تیسرے سال ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش

    واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو مسلسل تیسرے سال ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا اور مسلسل تیسرے سال بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے کہا کہ بھارت مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو فوری فہرست میں شامل کرے ، تاہم ٹرمپ اور بائیڈن انتظامیہ 2 مرتبہ بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے انکار کرچکی ہے۔

    امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کےحالات مزیدخراب ہورہےہیں، بھارتی حکومت ہندو قوم پرست ایجنڈے کو فروغ  دےرہی ہے اور مسلمانوں، عیسائیوں ، سکھوں، دلتوں پراثر اندازہورہی ہیں۔

    کمیشن نے کہا کہ ہندوریاستی نظریےمذہبی اقلیتوں کیخلاف ہیں، بھارتی حکومت نےانسانی حقوق کے حامیوں اور صحافیوں کو گرفتارکیا، مقبوضہ کشمیرکی رپورٹنگ والے وکیل پر مجرمانہ تحقیقات شروع کیں۔

    امریکی کمیشن کے مطابق خرم پرویز نے جموں وکشمیر میں زیادتیوں کی رپورٹنگ کی تھی ، مساجد پر حملہ کے بارے میں ٹوئٹ کرنے والوں پر بغاوت کامقدمہ کیا گیا ، بھارت میں بغاوت کے قانون کا مسلسل استعمال تشویشناک ہے۔

    کمیشن نے بتایا کہ بغاوت کے قانون کا سب سے زیادہ استعمال جموں و کشمیرمیں ہورہا ہے، بغاوت کا قانون ہر تنقیدی آواز اور خوف کی فضا پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں کو بغاوت کے قانون پر گرفتار کیا گیا، مسلمانوں،عیسائیوں پر مظالم کی شکایت کرنے  والوں بھی نشانہ بنایاگیا، انسانی حقوق، مذہبی آزادی کی تنظیموں کو بھارت میں کام بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    امریکی کمیشن نے کہا تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین پر سخت تشویش ہے، بھارتی حکومت نے بین المذاہب شادی کرنے والوں پر تشدد کی سرپرستی کی۔

    امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورتحال بدتر ہوئی ہے ، امریکا کو بھارت کیساتھ تعلقات میں مذہبی آزادی کا معاملہ اٹھانا ہوگا۔

  • کورونا کی تیسری لہر ،  برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

    کورونا کی تیسری لہر ، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

    لندن : برطانیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کوریڈلسٹ میں شامل کردیا ، پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو 10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پوری دنیا کولپیٹ میں لیا ہوا ہے ، کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سےبرطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔

    پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ریڈ لسٹ ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو 10دن قرنطینہ میں گزارنے پڑیں گے۔

    ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

    خیال رہے برطانیہ سے شہریوں کی واپسی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا تاہم پاکستان نےبرطانیہ سے آنے والے مسافروں پر کوئی پابندی نہیں لگائی تھی۔

    پاکستان میں کورونا وباکی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کےمطابق گزشتہ ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح دس اعشاریہ چارتین فیصد رہی۔

    چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 83 جانیں نگل گیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموت کی تعداد 14 ہزار613 ہوگئی۔