Tag: ریڈ لیٹر

  • واٹس ایپ: نئے زبردست فیچرز کا اضافہ

    واٹس ایپ: نئے زبردست فیچرز کا اضافہ

    واٹس ایپ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ ایپ میں 2 نئے اور زبردست فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے جو پہلا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے وہ ہے میوٹ ویڈیوز کا، نام ہی سے ظاہر ہے کہ اب ویڈیو بغیر آواز کے بھی بھیجی جا سکے گی۔

    میوٹ ویڈیوز (mute the video)

    اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے میوٹ کر سکیں گے، اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کیا جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا، اس کو سلیکٹ کرنے پر ویڈیو بغیر آواز کے جائے گی۔

    whatsapp mute video audio screenshot wabetainfo WhatsApp

    اس کارآمد فیچر کی وجہ سے اب صارفین کو ایڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور وہ اپنی خواہش کے مطابق بعض ویڈیوز بغیر آواز کے بھی بھیج سکیں گے، جن کے بارے میں وہ چاہتے ہوں کہ غیر ضروری آوازیں دیگر افراد تک نہ پہنچیں۔

    اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جا سکے گا۔

    رِیڈ لیٹر (Read Later)

    جو دوسرا زبردست فیچر واٹس ایپ میں شامل ہونے جا رہا ہے، وہ ہے ’بعد میں پڑھیں‘ جس پر میسجنگ اپلیکیشن کی جانب سے کام جاری ہے، یہ فیچر بنیادی طور پر نیا نہیں بلکہ واٹس ایپ میں آرکائیو چیٹس کی جگہ لے گا۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو آرکائیو میں بھیجنے کے باوجود وہ نیا میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہو جاتی ہے، اس کے تدارک کے لیے ویکیشن موڈ نامی فیچر پر کام شروع کیا گیا جو چیٹ کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

    تاہم اب آرکائیو چیٹس فیچر کی جگہ رِیڈ لیٹر نامی فیچر لے گا جو کہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا، اس کی مدد سے صارف آرکائیو سے چیٹس کو نکالنا چاہے گا تو وہ ایک سے زیادہ چیٹس کو فوری طور پر نکال سکے گا۔

    ایک نیا آپشن ایڈٹ آرکائیو سیٹنگز کا بھی اس سے جڑا ہوگا، یعنی صارف اگر چاہے گا تو ویکیشن موڈ کو اس نئی سیٹنگز سے ٹرن آف کر سکے گا۔

    یہ فیچرز جلد ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے  16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹرجاری کردیا گیا، وزیراعظم آفس نے دوسری بار وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا۔

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کئے، وزارتوں نے کابینہ کے 5فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل نہیں کیا، 16 وزارتوں کو مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 21دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرےگا، ریڈ لیٹر پر عمل درآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےوزارتوں کی کارکردگی پررپورٹ بھی طلب کررکھی ہے، وزارتوں کوخالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا، وزارتوں کوخالی آسامیوں کیلئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا اور ملازمین کےسنیارٹی مسائل کو حل کرنے اور وزارتوں کو افسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔