Tag: ریڈ کارپٹ

  • لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    لو اسٹوری فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ کا ریڈ کارپٹ

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ خوبصورت لو اسٹوری پر مشتمل فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ بہت اچھی فلم ہے، اس کی 70 فیصد سے زائد شوٹنگ نیو یارک میں ہوئی ،اگلےسال اے آر وائی فلمز کے بینر تلے 10 فلمیں ریلیز کریں گے۔

    dobara-post1

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اے آر وائی پروڈکشن کی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ کے ریڈ کارپٹ اور پریس کانفرنس کے موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پریس کانفرنس کے موقع پر فلم کے سات گانے بھی پیش کیے گئے، سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اس سے قبل فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ سنیما گھروں میں آچکی ہے۔

    dobara-post2

    انہوں نے بتایا کہ اب فلم ’’ دوبارہ پھر سے‘‘ اور پھر اس کے بعد سال کے آخر میں ’’تین بہادر‘‘ اینی میشن مووی جو شرمین عبید چنائے کے ساتھ ہے وہ بھی ریلیز ہوجائے گی، فلمی شائقین کو معیاری تفریح سے لطف اندوز کرنے کے لیے فلم کی زیادہ تر شوٹنگ نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہے۔

    dobara-post3

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے لیے ہم پروڈکشن کی طرف چلے گئے ہیں اورایک نئی فلم ’’ میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کریں گے یہ فلم بھی آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    dobara-post-4

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا آئندہ سال کا ہدف اپنی پروڈکشن کے بینر تلے 10 فلمیں بنانا ہے، ہم نے چار برس پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کو اتنا وسیع کردیں گے کہ لوگ اس پر فخر کر سکیں، اسی لیے ہم اپنی فلم شروع کرنے سے پہلے ایک بینر لگاتے ہیں تاکہ دنیا کو پتا چل سکے کہ یہ پاکستانی فلم ہے اور ہم کس سطح پر آچکے ہیں، اس فلم کی یورپ میں شوٹنگ کا یہی مقصد تھا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

    dobara-post5

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کے ریڈ کارپٹ میں فلمی ستاروں کا ہجوم امڈ آیا۔ فلم کے مرکزی کرداروں صنم سعید اور عدیل حسین کا کہنا تھا کہ اس فلم میں بڑی کاسٹ کی بڑی محنت رنگ لائے گی۔

    dobara-post6

    پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں فلم نگری کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر فلم کی ہدایت کار مہرین جبار نے اے آر وائی نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔

    25 نومبر کو ریلیز کی جانے والی فلم ’’ دوبارہ پھر سے ‘‘ میں عدیل حسین، حریم فاروق، صنم سعید سمیت دیگر ستاروں نے  اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔

  • کانز : فلمی میلے کے ستارے گردش میں آگئے

    فرانس : فلمی ستاروں کی موجودگی میں سجے کانز فلمی میلے کے ستارے گردش میں آگئے۔

    ستاروں کی جھرمٹ میں سجا کانز فلم فیسٹیول زیرِ عتاب آگیا، جب یہ خبر آئی کہ بغیر ہیل کے ریڈکارپٹ پر آنے والی خواتین کو ریڈکارپٹ سے بےدخل کردیا گیا۔

    کیٹ بلین چیٹ کی فلم کا رول کے پریمیر کے موقع پر کچھ خواتین کو ریڈ کارپٹ پر چپٹی چپلیں پہنے ریڈ کارپٹ پر نہیں آنے دیااور کہا کہ جائیں اور پہلےموزوں جوتے خریدیں۔

    خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زائد العمر ہیں اور طبی مجبوریوں کے باعث ہیل پہننے سے قاصر ہیں۔

    میلےکی ویب سائٹ پر ڈریس کوڈ کے حوالے سے کالی ٹائی اور ایویننگ ڈریس کو گالا اسکریننگز کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہےتاہم ہیل کی اونچائی سے متعلق کچھ واضح نہیں ہے۔

  • لاس اینجلس:71ویں گولڈن گلوب فلمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

    لاس اینجلس:71ویں گولڈن گلوب فلمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

    لاس انیجلس میں رنگارنگ گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ سجا، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی آمد کے ساتھ سال کی بہترین فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جسمیں ٹویلیو یرز آسلیو نے میدان مار لیا۔

    کیلی فورنیا میں آسکرز کے بعد سب سے معتبر سمجھے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی شاندار تقریب بیورلی ہلز میں منعقد کی گئی، تقریب میں کئی اداکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ حاصل کیا تو کچھ کے حصے میں ایوارڈ نہ پانے کے بعد مایوسی آئی۔

    فلم امریکن ہسل کیلئے جینیفر لارنس کو بہترین اداکارہ اور میتھیو میک کو گنی کو بہترین اداکار کا یوارڈ دیا گیا، وولف آف وال اسٹریٹ کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو نے بہترین کامک رول کے لئے ایوارڈ پایا تو ایمی ایڈمز نے امریکن ہسل کیلئے بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    فلم فروزن کو سال کی بہترین انیمیٹد فلم کا اعزاز دیا گیا، دو ہزار تیرہ کی بہترین فلم کا ایوارڈ ٹویلیو یرز آسلیو کو دیا گیا۔