Tag: ریڑھی گوٹھ

  • کراچی: پولیس اہلکار نشے کے عادی نکلے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کراچی: پولیس اہلکار نشے کے عادی نکلے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کراچی: سندھ پولیس کے اہلکار نشے کے عادی نکلے، منشیات کے گڑھ ریڑھی گوٹھ سے پولیس اہلکار کی منشیات لینے کی فوٹیج منظر عام پر آئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق منشیات کے گڑھ ریڑھی گوٹھ سے پولیس اہلکار نے یکے بعد دیگرے تین ڈوز لیں پھر وہاں سے چلا گیا، فوٹیج میں منشیات فروش، منشیات کے خریدار اور پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ریڑھی گوٹھ سکھن تھانے کی حدود میں درجنوں آپریشن منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے ہیں ابھی بھی آپریشن جاری ہے لیکن اس کی جڑ اس لیے ختم نہیں ہورہی ہے کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار خود ہی نشے کے عادی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے بھتے بھی بندھے ہوئے ہیں پولیس اہلکار یہاں سے ہر ہفتے آکر بھتہ لے کر جاتے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا نوٹس

    دوسری جانب نشے کے عادی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کا ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ ملوث پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    مزید پڑھیں: ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے بڑا آپریشن کیا تھا، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث چار خواتین سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    کارروائی کے دوران 15 کلو چرس، ہیروئن کے300 سے زائد ٹوکن اور دیگر منشیات برآمد کی گئی تھی۔

  • ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    کراچی : ریڑھی گوٹھ میں اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا، منشیات کے گندے دھندے میں ملوث چار خواتین سمیت گیارہ ملزمان دھرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے مذکورہ کارروائی اے آروائی نیوز کی خبر پر عمل میں لائی، کارروائی کے بعد اپنی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے کئی افراد کو پکڑ کر بحال مرکز بھیج دیا گیا، نفری تعینات کرکے پولیس نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

    ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے سادہ لباس اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا، چھاپے کے وقت منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، پولیس نے گھروں میں پناہ لینے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی  پولیس کی سرپرستی میں ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

    چار خواتین سمیت11 منشیات بیچنے والے پکڑے گئے، کارروائی کے دوران 15 کلو چرس، ہیروئن کے300 سے زائد ٹوکن اور دیگر منشیات برآمد کی گئی۔

  • شہرِ قائد میں پولیس والے منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلے

    شہرِ قائد میں پولیس والے منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلے

    کراچی: شہر قائد میں قائم منظم منشیات فروشی کے اڈوں کی پوری تفصیلات سامنے آگئیں، تین پولیس والے ملزمان کے سہولت کار نکلے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری اور شرافی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے کئی گروہ قائم ہیں، یہ گروہ اتنے منظم ہے کہ اپنے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس افسران کا تبادلہ کرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل اور فروخت میں خواتین کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ، لیاقت نامی منشیات فروش اور اس کی بیوی بھی ایسے ہی گروہوں میں سے ایک ہیں جو کہ منشیات کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں مبینہ طور پر تین پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جن کی مدد سے رات کے اندھیرے میں بند پولیس چوکی سے منشیات کی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ انہی کی مدد سے باہر سے آنے والے ملزمان کو محفوظ راستہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ، آدم اور رستم نامی تین پولیس اہلکار ، منشیات فروشی میں پیش پیش ہیں جن میں سے عمر اور آدم معطل ہیں اور ان دنوں ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں جبکہ رستم کو سنگین جرائم کے سبب نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود یہ تینوں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مبینہ طور پر ان تینوں کو ابراہیم حیدری تھانےکے ایس ایچ او علی حسن کی سرپرستی بھی حاصل ہے ، یہ وہی ایس ایچ او ہیں جوکہ اس سے قبل شاہ راہِ فیصل تھانے میں تعینات تھے اور مقصود قتل کیس میں بھی ملوث تھے ، تاہم اس کیس سے وہ مکھن کے بال کی طرح نکل آئے۔

    یہ منشیات فروش عناصر ابراہیم حیدری تھانے اور سکھن تھانے کی حدودمیں آتے ہیں اور تھانوں کی حدودکافائدہ اٹھا کرجرائم پیشہ عناصر اپنا کام کر گزرتےہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری پولیس منشیات فروشوں کےخلاف مربوط کارروائی نہیں کرتی جبکہ شرافی گوٹھ اور ابراہیم حیدری تھانے میں جرائم پیشہ عناصر کےسہولت کارہیں۔

  • کراچی : پولیس کی سرپرستی میں ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

    کراچی : پولیس کی سرپرستی میں ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

    کراچی : شہر قائد کا علاقہ ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کی جنت بن گیا، نشے میں دھت نوجوان جگہ جگہ پڑے رہتے ہیں، اے آر وائی نیوز کی ٹیم پہنچی تو پولیس اہلکار نقاب لگا کر فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا علاقہ ریڑھی گوٹھ جو ماہی گیروں کی بستی بھی کہلاتا ہے  منشیات کا گڑھ بن گیا، علاقے کی نوے فیصد آبادی منشیات کی لت میں پڑ گئی ہے، منشیات کے اڈے چل رہے ہیں، نشہ پورا کرنے کے لئے چوری اور ڈکیتیاں کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ اس مکروہ اور گندے دھندے میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں، اے آر وائی نیوز کی ٹیم جب علاقے میں پہنچی تو اسے دیکھ کر موٹرسائیکل سوار اہلکار نے نقاب لگایا بائیک اسٹاٹ کی اور فرار ہو گیا۔

    اس موقع پر ایک نشئی نے بتایا کہ پولیس جب چھاپہ مارتی ہے تو ہماری جیب سے پیسے نکال کر لے جاتی ہے، اس کے علاوہ جو منشیات فروخت کرنے والے لوگ ہیں ان سے بھی پولیس پیسے لیتی ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ  علاقہ میں جگہ جگہ سرنجیں پڑی ہیں، پولیس کچھ نہیں کرتی، رہائشی بھی سخت پریشان ہیں، علاقے کی آبادی ساٹھ ہزار کے لگ بھگ ہے، پولیس نے فوری ایکشن نہ لیا تو علاقے میں ایڈز جیسی خطرناک بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔