Tag: ریکارڈ آمدن

  • پاکستان ریلوے ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی

    پاکستان ریلوے ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی

    لاہور: پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات سامنے آگئے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کردی ہے، جو گزشتہ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی جس کے بعد اب ملازمیں کو تنخواہیں وقت پر ملیں گی۔

    چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں۔

    انتظامیہ کے مطابق ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے، تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں، تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے۔

    عامر بلوچ نے بتایا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی سو فیصد ہو گئی، مسافروں کی سہولت کیلیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں، مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔