Tag: ریکارڈ اضافہ

  • وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

    وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

    وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہےجس کے مطابق حکومت کے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 25 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض ماہانہ 0.9 فیصد اور 12.70 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
    وفاقی حکومت کے مارچ 2025 کے دوران ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 652 ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ مارچ 2025 تک ایک سال میں مجموعی قرض میں 8314 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرض کا حجم 65 ہزار 374 ارب روپے تھا۔ مارچ 2025 میں حکومت کے مقامی قرض میں ماہانہ ایک فیصد اور سالانہ 18.60 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 25 میں حکومت کے مقامی قرض 51 ہزار 518 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جو ایک سال قبل مارچ 2024 میں 43 ہزار 432 ارب روپے تھا۔

    مارچ 25 میں حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 0.70 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ہوا اور بیرونی قرض بڑھ کر 22 ہزار 170 ارب روپے ہو گیا۔ جب کہ مارچ 2024 میں حکومت کے بیرونی قرض کا حجم 21 ہزار 942 ارب روپے تھا۔

  • سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    لاہور: نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں وفاقی بجٹ کےاثرات آنا شروع ہوگئے ہیں،سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی۔

    وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف ایک روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کی تھی۔

    ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق نئی مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی جب کہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

    ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے مہنگی ہوئی۔

    دستاویز کے مطابق کراچی اور لاہور میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے مہنگی ہوئی، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147 ،فیصل آباد 140 ،سیالکوٹ 130 ،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں خضدار میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔

  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں سالانہ بنیاد پر 172 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہی، اپریل 2023 میں یہ سرمایہ کاری 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھی اور مارچ 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

    رواں مالی سال کے دس ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 8 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق چین اپریل 2024 میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست ہے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 5 کروڑ 19 لاکھ اور اور کینیڈا نے 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں دیکھی گئی، رواں سال 10 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 63 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

  • 2023 کے دوران سکھر میں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

    2023 کے دوران سکھر میں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

    سکھر: سال 2022 کے نسبت 2023 میں جرائم کی وارداتوں اور مقدمات کے اندراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست  تک قتل اغوا ڈکیتی موٹر سائیکل اور موبائل چوری کی وارداتوں میں اضافہ جبکہ ستمبر  سے دسمبر تک جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی جان محمد مھر کا قتل اور دن دہاڑی درجنوں مسلح ملزمان کا تھانے کے سامنے سے گزر کر دو افراد کو قتل اور دو خواتین کو اغوا کرنے کا معاملہ سال کے بڑے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے دوران ضلع سکھر کے 27 تھانوں پر 3100 سے زائد مقدمات کا اندارج ہوا،  ضلع بھر میں سال 2023 کے دوران 60 افراد قتل کیئے گئے جن میں سے 25 افرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں سال کے دوران ریپ کے 19 اور گینگ ریپ کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے، رواں برس اغوا کے 22 واقعات میں 27 افراد کو اغوا کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ  27 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے کے علاوہ 20 افراد کو نسوانی آواز پر اغوا ہونے سے بچایا گیا، پورے سال کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی 70 جبکہ گھروں اور دکانوں سے چوری کی 126 وارداتیں ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کے دوران  116 موٹر سائیکل اور 15 کار چوری اور 56  شہریوں سے موٹرسائیکل ایک شہری سے کار چھینی گئی، سال 2023 کے دوران 400 سے زائد شہریوں کے موبائل فون چوری ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران 22 کاریں 91 موٹر سائیکلیں 20 دیگر گاڑیاں اور 250 مسروقہ موبائیل مالکان کے سپرد کیئے، سال 2023 میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان 198 پولیس مقابلے ہوئے۔

    ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ اس سال پولیس مقابلوں میں 12 انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک 78 زخمی ہوئے، پولیس نے مقابلوں میں 211 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 51 گینگز کا خاتمہ  کیا۔

    ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ پولیس مقابلوں اور مختلف کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد سے  پولیس نے 20 کلاشنکوف 11 رائیفل 205 پسٹل 2 گرنیڈ 7453 گولیوں کے رائونڈ برآمد کیئے گئے۔ مختلف کارروائیوں میں سال کے دوران 1674 مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی سکھر کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف 337 مقدمات درج کرکے 283 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشوں سے 10 کلو آفیم، 284 کلو چرس 2995 کلو بھنگ اور 4553 بوتلیں شراب برآمد کیا گیا۔

    ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ رواں سال جواریوں کے خلاف 181 مقدمات درج کرکے 1028 جواریوں کو گرفتار کیا گیا، نشہ آور چھالیا، گٹہ اور ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف 153 مقدمات کا اندراج کرکے 198 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، اسپین، جرمنی اور امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کو بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا، امارات کو برآمدات میں 118 اور اٹلی کو 102 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ فروری کی نسبت اسپین کو برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا، جرمنی کو 60 فیصد، امریکا کو 25 اور بنگلہ دیش کو 62 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسی طرح برطانیہ کو 27 چین کو 17 اور نیدر لینڈز کو برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا۔

  • گزشتہ سال کے مقابلےمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    گزشتہ سال کے مقابلےمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی : غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پہلےسات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں66 فیصدکااضافہ ہوا اور سرمایہ کاری کا3 ارب 42کروڑ 48لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں باون فیصدکااضافہ ہوا اور غیرملکی براہ رست سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑتیسس لاکھ ڈالررہا۔

    اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کےپہلےسات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا اور جولائی تاجنوری میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم ایک ارب چھپن کروڑچالیس لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب اکسٹھ کروڑبتیس لاکھ ڈالررہا جبکہ جولائی تاجنوری مجموعی سرمایہ کاری کاحجم تین ارب بیالیس کروڑاڑتالیس لاکھ ڈالررہا۔

    سب سےزیادہ سرمایہ کاچین سےآئی ، ناروے دوسرےنمبرپر جبکہ اس کے بعد یو اے ای اور کویت ہیں ، سرمایہ کاری کےاہم شعبوں میں ٹیلی کام،پاوراورفنانشل سیکٹر شامل ہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا ، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا تھا ۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔

  • 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ میں ریکارڈ اضافہ

    4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد : غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد بحال ہوگیا ، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں دوسو اڑتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم پینسٹھ کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں انیس کروڑانیس لاکھ ڈالرتھا، غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے باعث پاور سیکٹرمیں خاطر خواہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے اکتوبرمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم دس کروڑاناسی لاکھ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سوچھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی تااکتوبر پورٹ فولیو سرمایہ کاری کاحجم ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر رہا، سب سے زیادہ سرمایہ کاری ناروے سے آئی جبکہ دوسرے نمبر پر چین ہے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ سب سےزیادہ سرمایہ کاری پاورسیکٹرمیں آئی، پاورسیکٹرمیں تین کروڑبارہ لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی، گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر سے سرمائے کا انخلا دیکھا گیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں1کروڑ55لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی تاہم مرکزی بینک کے ذخائر4کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 50 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

    مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ ڈالر اضافے سے8ارب39کروڑ73لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 10 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

  • بریگزٹ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ

    بریگزٹ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ

    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے ممکنہ آزادی کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت اسکاٹ لینڈ کے انچاس فیصد باشندے برطانیہ سے آزادی کے حق میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تازہ سروے میں بتایا گیا کہ برطانیہ کی اس ریاست کی باقی ماندہ برطانیہ عظمی سے ممکنہ آزادی کی سیاسی سوچ یوں تو کئی عشرے پرانی ہے لیکن اس سوچ اور اس کے لیے سیاسی حمایت میں گزشتہ چار برسوں میں اتنا زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

    اسکاٹش عوام میں لندن سے آزادی کی اس سوچ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایسے اسکاٹش رائے دہندگان میں بڑی تعداد ان شہریوں کی ہے، جو چاہتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں بھی یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے۔

    سروے کے مطابق جون 2018 میں اسکاٹ لینڈ کے تقریبا 45 فیصد باشندے یہ چاہتے تھے کہ اسکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے آزادی حاصل کر لینا چاہیے۔ اب لیکن نو ماہ بعد یہی شرح بڑھ کر 49 فیصد ہو چکی ہے۔

    مزید یہ کہ اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے حامی ووٹروں کی یہ وہ زیادہ سے زیادہ شرح فیصد ہے، جو آج تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بھارت پرپابندی کے باعث چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    بھارت پرپابندی کے باعث چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، سات ماہ میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ یورپ میں بھارتی چاول پر پابندی کی وجہ سے یورپ کو چاول کی بر آمد میں مزید اضافہ ہو گا۔

    اس حوالے سے رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سا ل جولائی تا جنوری میں چاول کی برآمدات میں 15فیصد اور مالیت کے حساب سے 29فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں یک ارب 6کروڑ ڈالر 22لاکھ81ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا گیا ہے، رفیق سلیمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے چاول کی بر آمدات خصوصی باسمتی چاول شدید بحران کا شکار تھی اب ہم اس بحران سے نکل چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں َ دو ارب ڈالر کاچالیس لاکھ ٹن پاکستانی چاول برآمد کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ چین کو چاول کی بر آمدمیں کمی آئی ہے۔اورگذشتہ سات مہینوں میں صرف 61ملین ڈالرکا 1لاکھ 86ہزارٹن چاول بر آمد ہوسکا ہے۔

    انہوں وزارت تجارت سے اپیل کی کہ پاکستان اور چین کے ما بین ایف ٹی اے کے تحت پاکستانی چاول کیلئے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔