Tag: ریکارڈ بزنس

  • ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

    ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

     ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوتے ہوئے کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 291.65 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    تاہم اب بھی ریکارڈ بزنس کرنے کا سلسلہ جاری ہے بتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 445 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے کے جی ایف کے 435 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس کے ساتھ، استری 2 اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں 6 ویں نمبر پر ہے، ’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • ’اسٹری2‘ شردھا کپور کی فلم آتے ہی چھا گئی، ریکارڈ بزنس

    ’اسٹری2‘ شردھا کپور کی فلم آتے ہی چھا گئی، ریکارڈ بزنس

    ممبئی : بالی ووڈ فلموں کی نامور اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم "اسٹری ٹو” نے باکس آفس پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا، فلم کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم نے پہلے دن ہی 44کروڑ روپے کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں اور کاروباری تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کردیا۔

    مذکورہ فلم اسٹری ون کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اس فلم میں ڈراؤنے مناظر کے ساتھ ساتھ کامیڈی سین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    ،فلم اسٹری ون کے سیکوئل "اسٹری ٹو”میں شردھاکپور، راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی بھی واپسی ہورہی ہے، اس فلم میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی طور پر جلوہ گر ہیں۔

    Stree 2

    فلم "اسٹری ٹو” کے ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوگئے تھے، خوف اور قہقہوں سے بھرپور اس فلم کو دنیش وجان اورجیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • سائنس فکشن فلم کالکی 2898 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

    سائنس فکشن فلم کالکی 2898 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

    تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی ‘ نے دنیا بھر میں 3 دن کے اندر ریکارڈ بزنس کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ کالکی 2898 اے ڈی کی دنیا بھر میں دھوم ہے، فلم نے صرف 3 دن کے اندر 415 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کالکی 500 کروڑ تک پہنچنے والی تیز ترین فلم بن گئی، فلم نے اپنے پہلے دن تمام زبانوں میں باکس آفس پر دنیا بھر میں 191.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    فلم کو دنیا بھر میں 6 زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے، وی جے یانتھی پروڈکشن کے بینر تلے اس فلم نے اپنے ریلیز کے تین دن کے اندر ہی گراس باکس آفس کلیکشن پر 415 کروڑ  کا دنیا بھر میں بزنس کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پڈوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے زبردست اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

    فلم کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا جبکہ کمل ہاسن کو ’سپریم یاسکین‘ دکھایا گیا ہے، یہ جمعرات 27 جون کو  تھیٹر پر ریلیز کی گئی تھی۔

  • رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل 6 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم ’انیمل‘ کی ایڈوانس بکنگ 25 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور صرف دو دن میں فلم کے دو لاکھ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’انیمل‘ نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ریلیز سے پہلے ہی 6 کروڑ 40 لاکھ کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد یہ  توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔

    رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم ’اینیمل‘ کی سب سے زیادہ ٹکٹ ہندی ورژن میں فروخت ہوئی ہے جس کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ہے اس کے علاوہ تیلگو ورژن کے 33 ہزار جبکہ تامل ورژن کے 341 ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ کرائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

     سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔

  • باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس

    باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس

    ممبئی: بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم’باہوبَلی‘کے سیکوئل’باہوبَلی 2‘ نےریلیز کے پہلے روز 113کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پرتہلکہ مچاد دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ہندوستان کی تاریخی جنگ پربنی بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سےبڑے بجٹ کی فلم ’باہوبَلی ٹو‘ نےنمائش کےپہلے دن ہی 1ارب 13کروڑ کی کمائی کرکے دھوم مچادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم’باہوبَلی 2‘کے دوسرے حصے پر 250 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔اور اس فلم کے ڈائریکٹرایس ایس راجاماؤلی ہیں۔

    باہوبَلی ٹوکی خاص بات بڑے بجٹ کےساتھ انتہائی خوبصورت انداز میں فلمائے گئےاس فلم کےمناظرہیں جس نے شائقین کا دل موہ لیا۔


    باکس آفس پر ’باہوبَلی 2‘ کا راج


    ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ کی تاریخ کامیاب ترین فلموں ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    خیال رہےکہ ’باہوبَلی‘ فلم کےپہلےحصے نےہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم300کو مقبولیت کےاعتبار سے پیچھے چھوڑ دیاتھا،جبکہ فلم کےسیکوئل باہوبَلی ٹو کو بھی بے حد پسند کیاجارہاہے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل ایس ایس راج ماؤلی کی فلم ’باہوبَلی‘ تین سال میں مکمل ہو ئی تھی جس نے2015 میں ریلیز کے پہلے روز 60کروڑ کا بزنس کیاتھا۔

    واضح رہےکہ سال 2010میں رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ کا بجٹ 35ملین ڈالز تھا اور اسے تامل،ہندی اور تیلگو زبان میں مداحوں کے لیے پیش کیاگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا

    کراچی : اے آروائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیش کش تین بہادر نےباکس آفس پرریکارڈ بزنس کرکےتہلکہ مچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی فلمز،وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادرنےریکارڈ بزنس کر کے آئس ایج اورٹوائے اسٹوری کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم نے اپنی نمائش کےدن سے ہی خاص طور پر ننھے فلم بینوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔

    فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادسینما گھروں کارخ کررہی ہے۔تین بہادر نے پاکستان میں ہالی ووڈ کی آئس ایج۔ٹوائے اسٹوری اور ری او جیسی فلموں سے بھی زیادہ بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    فاسٹ اینڈ فیوریس سیون پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

    لاس اینجلس : ہالی وُڈ کی مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم نے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر کےباکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

    ہالی وُڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے امریکہ بھر کے سینما کےگھروں میں تہلکہ مچادیا۔

    اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ایک سو تینتالیس ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس کر کے کیپٹن امریکہ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

  • فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کا ایک کھرب روپے کا ریکارڈ بزنس

    ہالی ووڈ: باکس آفس پر خلائی مخلوقوں کا قبضہ ہوگیا ہے، فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی نے ایک کھرب روپے کا شاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔

    طاقتور خلائی مخلوقوں کا دنیا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا، انہیں بس ایک موقع کی تلاش تھی، کیپٹن پیٹرکا جہاز غلطی سے غیر انسانی مخلوق کی سرزمین پر تباہ ہوگیا، خلائی مخلوقوں کو  زمین پر حکمرانی کرنی ہے مگر پیٹر انہیں من مانی نہیں کرنے دے رہا۔

    یہ سائنس فکشن اینی میٹد فلم گارڈیئنز آف دی گیلیکسی کی کہانی ہے، عجیب و غریب خلقت نے دنیا پرتو قبضہ نہ جمایا مگر باکس آفس پر حکمرانی ضرور کرلی۔

    فلم نے ایک کھرب روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے موسم گرما کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا، جس کے بعد گارڈینز آف دی گیلیکسی  امریکا میں اگست کی نمبر ون فلم قرار پائی۔