Tag: ریکارڈ ضبط

  • کورنگی میں لکھنؤ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کورنگی میں لکھنؤ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کرسوسائٹی کاریکارڈ اورکمپیوٹرقبضےمیں لے کر دفتر کو سربمہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدعنوانیوں کی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر میں موجود سوسائٹی کا ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضےمیں لے کر اسے سیل کردیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سوسائٹی میں چائنا کٹنگ کرکے شادی ہالز بنائے گئے اوربڑے پیمانے پرملی بھگت سے بڑے پلاٹوں کو چھوٹا کرکے فروخت کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سوسائٹی ممبران کے فنڈز میں بھی خوردبرد کا الزام ہے، قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کی چھان بین کرکے انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کیخلاف کارروائی سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • نیب کا کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    نیب کا کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی: قومی احتساب بیورو نے چھاپہ مارکرگلستانِ جوہراسکیم چھتیس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، رینجرز نے افسران سے پوچھ گچھ بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ مارکرگلستان جوہراسکیم چھتیس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔

    اس موقع پررینجرزنے افسران سے پوچھ گچھ بھی کی، ذرائع کے مطابق رفاعی پلاٹ پرچائنہ کٹنگ اور قبضہ کیا گیا تھا، چھاپے کے دوران سوک سینٹر کے باہر اور اندررینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے کے ڈی اے کے افسران سے پوچھ گچھ بھی کی اورمختلف ریکارڈ جانچ کرنے کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق چائنا کٹنگ اور لینڈ مافیا کے خلاف نیب اور دوسرے اداروں کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

     

  • کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی: قومی احستاب بیورو کا رینجرز کے ہمراہ سوک سینٹر میں موجود کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، چائنہ کٹنگ کا اہم ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے نیب کی جانب سے کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے سوک سینٹر کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔

    کاروائی میں چائناکٹنگ اور گلستان جوہر اسکیم 36 سے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر کے تحویل میں لے لیا گیا، دورانِ کاروائی دفتر میں موجود افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

     نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

    واضح رہے گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کے ڈی اے کے دفتر میں‌ چھاپہ مار کر تین افسران کو چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تینوں ملزمان نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر زمینوں میں خرد برد اور کرپشن کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے سوک سینٹر میں قائم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر کارروائی کے دوران ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدراور عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے گلستان جوہر میں زمینوں سے متعلق فائلیں بھی اپنی تحویل میں لیں جبکہ گلستان جوہر میں کہاں کہاں چائنہ کٹنگ اور زمینون میں خرد برد کی گئی اس حوالے سے بھی عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    ڈی جی ممتاز حیدر سے سابق ڈی جی منظور قادرکاکا کے حوالے سے بھی استفسارکیاگیا۔ ممتاز حیدر نے انہیں سابق ڈی جی کی چھٹی کی درخواست بھی دکھائی۔

  • سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    کراچی : رینجرز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقوں سے لیز کی جانے والی زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں تیسرے اور دسویں فلور پر واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر پہلے سے گرفتار محکمہ لینڈ کے افسرجمیل بلوچ کی نشاندہی پر چھاپہ مارا ۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 700 سے 800 ایکڑ زمین قابل اعتراض طریقے سے نجی افراد کو دی گئیں۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے ہزاروں کی تعداد میں زمینوں کی فائلیں تحویل میں لے لیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز نے ذیادہ تر فائلیں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں کو لیز کئے جانے کی فائلیں تحویل میں لیکر ٹرک کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔

    کارروائی کے دوران سادہ لباس ایف آئی اے کے افسران و اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے ۔کارروائی ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دس برس میں سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کا فیصلہ گیاہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔