Tag: ریکارڈ قائم

  • انڈر19 ایشیاکپ: شاہ زیب نے بھارت کیخلاف 159 رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا

    انڈر19 ایشیاکپ: شاہ زیب نے بھارت کیخلاف 159 رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستان کے نوجوان اوپنر شاہ زیب خان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 159 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کردی۔

    دبئی میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 2024 میں 30 نومبر کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں پاکستانی بیٹر شاہ زیب خان نے بھارتی بولرز کی درگت بنادی، انھوں نے 159 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

    شاہ زیب نے ون ڈے فارمیٹ میں انڈر 19 کی سطح پر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں، یہ وائٹ بال فارمیٹ میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    اس سے پہلے انڈر19 ون ڈے فارمیٹ میں بہترین بلے باز شمائل حسین تھے جنھوں نے 2023 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں 109 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے۔

    بھارت کے خلاف اس سے پہلے بہترین پاکستانی بلے باز سمیع اسلم تھے جنھوں نے 2012 میں کوالالمپور میں بھارت کے خلاف 134 رنز بنائے تھے۔

    خیال رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 281 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47 اوورز میں 239 رنز بناسکی اور پاکستان نے 44 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

  • ’ہیرامنڈی‘ نے نیٹ فلیکس پر ریکارڈ قائم کردیا

    ’ہیرامنڈی‘ نے نیٹ فلیکس پر ریکارڈ قائم کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب شو ہیرامنڈی نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی سیریز بن گئی۔

    بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلیکس پر ریکارڈ قائم کردیا، یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ہیرا منڈی پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی بھارتی ویب سیریز بن گئی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی یہ نیٹ فلیکس سیریز اب تک 43 ممالک میں ٹاپ 10 پر ٹرینڈ کررہی ہے، تقسیم برصغیر سے قبل ماحول میں فلمائی گئی ویب سیریز کو 45 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں اوع اس کا واچ ٹائم 33 گھنٹے بنا ہے۔

    تاہم یہ آسونٹا کیس سے پیچھے ہے جس نے دوسرے ہفتے میں ہی 1 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں، پہلے نمبر پر دی گریٹ انڈین کپل شو تھا جس نے اپنے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے تھے۔

    واضح رہے کہ اس ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخ ساز دن دیکھا گیا،7 جہاں ہزار کی حد بھی عبور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا، ہنڈریڈ انڈیکس نے ستر ہزار کی سطح بھی عبور کرلی۔

    انڈیکس چھ سو ساٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ ستر ہزار دوسو چھبیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے زیادہ تر بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    تیل کمپنیز، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ سعودی عرب اور آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت خبروں نے بھی اسٹاکس انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

  • مشہور پروڈیوسر کے بیٹے نے بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا

    مشہور پروڈیوسر کے بیٹے نے بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا

    فلم ’12 ویں فیل‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے نے بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

    اگنی چوپڑا نے پچھلے مہینے ہی رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میں میزورم کے لیے ڈیبیو کیا ہے۔ اس کے بعد سے انھوں نے اپنے پہلے چار فرسٹ کلاس میچوں میں لگاتار چار سنچریاں بنا ڈالیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

    25 سالہ اگنی مشہور فلمساز ودھو ونود چوپڑا اور فلمی نقاد انوپما چوپڑا کے صاحبزادے ہیں۔ باصلاحیت کرکٹر کے والد نے حال ہی میں فلم 12ویں فیل پروڈیوس کی ہے جس ناظرین اور ناقدین نے بے انتہا پسند کیا ہے۔

    اگنی نے رانجی ٹرافی کے پہلے چار میچز میں بالترتیب 166، 92، 164، 15، 114، 10، 105 اور 101 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

    نوجوان بیٹر ٹورنامنٹ کے اس سیزن میں میں 95.88 کی اوسط سے آٹھ اننگز میں 767 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے 111.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رنز اسکور کیے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مخالف باؤلرز پر کتنے حاوی ہیں۔

    اگنی کا کہنا ہے کہ مجھے میزورم کی ٹیم میں سب نے خوش آمدید کہا، کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میں ایک نئے پلیئر کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں۔ میرا مقصد میزورم کی ٹیم کو ایلیٹ ڈویژن میں لے جانا ہے۔

  • رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

     چنئی: لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی فلم جیلر سے رجنی کانت کی بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور فلم نے 11 دن کے اندر دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد  کا بزنس کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 500 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ’جیلر‘ تامل انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ کمائی بزنس کرنے والی فلم بن گئی اور اس فلم نے ’پونین سیلون1‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رجنی کانت کی ’جیلر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    پہلے نمبر پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہی کی فلم ’2.0‘ موجود ہے جس میں اکشے کمار بھی تھے اور اس کا بزنس مجموعی طور پر 800 کروڑ ہے۔

    رجنی کانت کی فلم جیلر کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والے تھرلر فلم میں ونایاکن، رامیا کرشن اور دوسرے فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم جیلر میں موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار، اور ناگیندر بابو سمیت دیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چنئی کے ویتری سنیما گھر کے باہر ’جیلر‘ کے پہلے شو کے بعد فلمی شائقین نے فلم پر منفی تبصرہ کیا تو رجنی کانت کے مداحوں نے ان کی پٹائی کردی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن، سرکاری ملازمین گھریلو سامان بیچنے پر مجبور

    امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن، سرکاری ملازمین گھریلو سامان بیچنے پر مجبور

    واشنگٹن: میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈنگ سے انکارپر ڈیڈ لاک نے امریکی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کو تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈنگ کے معاملے پر ڈیڈ لاک چل رہا ہے جس کے باعث امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سمیت کئی اداروے شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا مستقبل قریب میں کوئی حل نظر نہیں آتا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے باعث نئے سال کے پہلے ماہ میں 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں، جس کے باعث نوبت اپنی چیزیں فروخت کرنے کی آگئی ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکا کے ایک اہم ہوائی اڈے کا ایک ٹرمینل مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت تک بجٹ کی منظوری نہیں ہوگی جب تک میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے فنڈنگ کی منظوری نہیں ہوتی۔

    تنخواہوں سے محروم ملازمین نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر اپنی تنخواہوں کی سلپ احتجاجاً شیئر کی۔

    ایک سوشل میڈیا صارف کیٹ ہیفنر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر تنخواہ کی سلپ شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’یہ میرے بھائی کی تنخواہ کی سلپ ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطور ایئر ٹریفک کنٹرولر کام کرنے والے ملازم کو صرف ایک سینٹ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد نے مالی عدم استحکام کے باعث بے روزگاری کا وظیفہ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں داخل کرنا شروع کر دی ہیں۔

    دوسری جانب میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث سکیورٹی ایجنٹس کی کمی کے سبب رواں ہفتے کے اختتامِ پر ایک مکمل ٹرمینل بند کر رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے جزوی شٹ ڈاؤن سنیچر کو اپنے 22ویں دن میں پہنچ کر صدر بل کلنٹن کے دور صدارت میں سنہ 1995-96کے 21 دن کے ریکارڈ شٹ ڈاؤن سے آگے نکل گيا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈنگ سے انکار پر ایک مرتبہ پھر ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اگلے ہی روز وہ اپنے بیان سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا اہم وعدوں میں شامل تھا۔

  • جورجیا کے بوکسنگ کوچ کا دلچسپ ریکارڈ قائم

    جورجیا کے بوکسنگ کوچ کا دلچسپ ریکارڈ قائم

    جورجیا کے بوکسنگ کوچ نے چمچوں اور گاڑی کو اپنے جسم کی کشش سے کھینچ کے سب کو حیران کردیا اور دنیا میں دلچسپ ریکارڈ قائم کردیا۔

    جورجیا سے تعلق رکھنے والے اکتالیس سالہ ایٹی بار نے اپنی جسم پر کئی دیر تک تریپن چمچوں کو چپکائے رکھا صرف یہ ہی نہیں اپنی جسمانی مقناطیسی خاص طاقت سے مرسیڈیز کار کو اس طرح کھینچا کے لوہے کی شیٹ کو اپنے سینےسے چسپاں کیا اور شیٹ کی مدد سے کار کو کھینچ لیا۔

    سب کو حیران کرتے باکسرکوچ نے کئی بھاری بھر کم لوہے کے تالوں کو لوہے کی شیٹ پر لئے ڈنڈوں پر لٹکایا اور شیٹ کو اپنی جسمانی کشش سے جادوئی انداز میں اٹھایا لیا اور سب کو حیران کردی۔

    ایٹی بار کا اپنی خاص طاقت کے بارے میں کہنا ہے کہ ایسی مقناطیسی طاقت دنیا بھر میں شاہد ہی کسی اور کے پاس ہو، جسے انھوں نے خود کچھ سال قبل ہی باکسنگ سیکھاتے ہوئے دریافت کیا۔