Tag: ریکارڈ منافع

  • کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کراچی : نیپرا سے فی یونٹ اضافہ مانگنے والی کے الیکٹرک نے منافع کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2016 میں 32ارب 75 کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو وقفے وقفے سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے منافع کے ریکارڈ توڑ دئیے، مالی سال 2016کے مالیاتی نتائج ایک سال تاخیر سے جاری کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں کے الیکٹر ک نے چار ارب 43 کروڑ روپے اضافی کمائے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2015 میں 28 ارب 32 کروڑ روپے منافع ہوا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016 میں کے الیکٹرک کی فی حصص آ مدنی 1.19 روپے رہی، جبکہ مالی سال 2015 میں فی حصص آمدنی 1.03 پیسے تھی۔


    مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا نیپرا کوکےالیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم


    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نیپرا کی جانب سے نرخ نہ بڑھنے پر شہر میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں: کےالیکٹرک نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی


    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اربوں روپے منافع کمانے والی کے الیکٹرک کو اس مالیاتی نتا ئج کے بعد فی یونٹ اضافہ دینا جائز ہوگا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    لندن : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2016 میں اس کے ایپ اسٹور کے ذریعے اپنی ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل کے ذریعے ایپس فروخت کرنے والوں نے سال 2016 میں ریکارڈ 20 ارب ڈالر کمائے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ایپس میں گیمز تھیں جن میں پوکے مون گو اور سپر ماریو شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ 2008 میں جب ایپ اسٹور پہلی بار متعارف کروایا گیا تھا تب سے ایپس بنانے والوں کو کل 60 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ صرف گذشتہ سال انہیں 20 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جیک ڈا کے اعلیٰ تجزیہ کار جان ڈاسن نے اس اضافے کی وجہ نئی طرز کا کاروبار بتائی ہے جس میں لوگ اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر مفت گیم ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر اضافی فوائد اور فیچرز خریدتے ہیں۔

    گذشتہ سال ایپل نے سبسکرپشن ایپس جیسے کے نیٹ فلکس یا ایچ بی او ناؤ کے بنانے والوں کے ساتھ آمدنی کو تقسیم کرنے کے معاہدے کو تبدیل کیا۔

    مسٹر ڈاسن کا کہنا ہے کہ سبسکرپشن ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میکس کی فروخت کی طرح زیادہ ’متوقع‘ آمدنی فراہم کرتی ہیں۔ ایپ سٹور کے لیے نئے سال کا آغاز بھی خاصا بہتر رہا ہے۔ صرف سال نو کے پہلے روز صارفین نے 240 ملین ڈالر ایپ سٹور پر خرچ کیے۔