Tag: ریکارڈ ٹمپرنگ کیس

  • ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

    خیال رہے کہ 10 دسمبر2017 کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہذا اسے ختم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کرکے سماعت کے لیے مقررکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    اسلام آباد: سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریماکیس دیے کہ آپ بتائیں کس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ظفرحجازی کے وکیل احمد حسن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2017 کوسپریم کورٹ کی ہدایت پر ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تجویز دی تھی۔


    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا


    یاد رہے کہ 21 جولائی 2017 کو چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو معطل کر کے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔