Tag: ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • کینیڈا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کینیڈا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔

    حکام نے فراسٹ بائٹ سے بچنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے باعث 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    ارکنساس میں گونر نے ایمرجنسی نافذ کردی،  آئیوا میں شدید برف باری کے باعث ٹرمپ نے انتخابی مہم منسوخ کردی ہے، دوسری جانب  نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برازیل میں بھی شدید سردی ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آتی جارہی ہے جبکہ مختلف حادثات میں دو ہلاک ہوئے ہیں۔

  • لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر کی سڑکوں پر اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10گھنٹےمیں 291ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ، کینال روڈ، لکشمی چوک اور نشتر ٹاؤن سمیت بیشترعلاقے زیر آب ہیں، اسپتالوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

    نشیبی علاقوں میں مکانات ڈوب گئے ہیں، شہر بھرکے انڈر پاس بند کردیئے گئے جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہے

    شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ، انتظامیہ اور واسا کے تمام افسران و اسٹاف نکاسی آب کیلئے مکمل متحرک ہیں۔

    کمشنرلاہور علی رندھاوا نے بتایا کہ رواں سال لاہورمیں 256 ملی میٹر بارش 26 جون کوہوئی تھی، گزشتہ سال 2022میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 2018میں لاہور میں 288ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی تھی، 30سال میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔

    ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ بارش تھمنے کے چند گھنٹےمیں ہی نشیبی علاقے کلیئرکردیئےجائیں گے، سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور میں 8گھنٹےسے جاری موسلادھار بارش نے ریکارڈ توڑ دیئے، لاہور کی سڑکوں پر اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے اور کینال بھی اوورفلو ہوگیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کیلئے کابینہ اور تمام انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے، امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہاہے،انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔

    لاہور میں مسلسل بارش کے باعث پانی گھروں اور دفاتر میں داخل ہوگیا ہے، نشیبی علاقے تالاب ،سڑکیں اورگلیاں ندی نالے بن گئے، پانی سے بھری سڑکیں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں۔

  • پاکستان میں کاروں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں کاروں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کراچی : پاکستان میں رواں سال کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری کے مطابق مارچ 2015 میں کاروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے.

      ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے اس سال مارچ تک پاکستان میں جتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں وہ پچھلے سال کی فروخت سے زیادہ ہے.

    اس لحاظ سے گزشتہ سال کی کاروں کی فروخت کا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا، ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیان فروخت ہوئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہیں۔

    اس کی اہم وجہ کار لیزنگ اور بینکوں کی جانب سے معاشی معاونت ہے، اس کے علاوہ اس کی بڑی اوردوسری  اہم وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سات سے دس فیصد کمی ہے۔

    علاوہ ازیں کزشتہ چند سال سے پاکستان میں کار انڈسٹری کی ترقی کے باعث رینٹ اے کار کے کاروبار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔