Tag: ریکارڈ پیش

  • پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، سعد رفیق

    پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، سعد رفیق

    لاہور: نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے تھی، ذمہ داروں سے جواب طلبی ہوگی۔

    لاہور کے علاقے والٹن میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کا بحران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، وہ اپنی غلطیاں کارپٹ کے نیچے نہیں چھپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے نہیں بھاگ رہے لیکن عمران خان کو ریٹرننگ افسران کی غلطیاں حکومت کے سر پر نہیں تھونپنے دینگے۔

    انکا کہنا تھا پاکستان ریلو ے کے پاس پیٹرول کا ذخیرہ موجود ہے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور میں باب پاکستان کامنصوبہ رواں ماہ شروع کردیں گے۔ جس پر دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ باب پاکستان ہجرت کرکے آنے والے پاکستانیوں کی یادمیں تعمیرکیاجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکتی ہے تو پی آئی اے کیوں نہیں ہوسکتی۔

  • اے آروائی نمائندوں کیخلاف کیس :سعد رفیق کے ملوث ہونیکا انکشاف

    اے آروائی نمائندوں کیخلاف کیس :سعد رفیق کے ملوث ہونیکا انکشاف

    لاہور:  لاہور کی مقامی عدالت میں اے آر وائی کے دو نمائندوں کیخلاف کیس کی سماعت، ریلوے انسپکٹر نے سعد رفیق کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا.۔

    مقدمے میں نئی دفعات ڈالنے کا انکشاف، ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر عدالت برہم، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے افسران کی نا اہلی دکھانے کے الزام میں اے آر وائی نیوز کے گرفتارنمائندوں کولاہور کی مقامی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ریلوے کے لیگل انسپکٹر نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ملوّث ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا،ریلوے کے لیگل انسپکٹر کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    محکمہ ریلوے کی جانب سےمقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم عدالتی وقت کے بعد آدھاگھنٹہ گزرنے کے باوجود ریلوے حکام ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں مقدمے میں نئی دفعات ڈالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔،