Tag: ریکارڈ کمی

  • پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی، کتنا سستا ہوا؟

    پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی، کتنا سستا ہوا؟

    پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں آج ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ سنہری دھات کئی ہزار روپے فی تولہ سستی ہو گئی ہے۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج ملک کی تاریخ میں سونا ریکارڈ سستا ہوا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 12 مئی کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کم ہوئی ہے۔

    قیمت میں اتنی بڑی گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 917 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی ہے۔

    عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی آج سونا 104 ڈالرز کمی کے بعد 3221 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں اور ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی

    اسلام آباد: سرکاری اسیکم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

    اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • ڈالر کے بعد اب سونے کی قیمت میں ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی

    ڈالر کے بعد اب سونے کی قیمت میں ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی

    کراچی : سعودی عرب کے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، رواں سال ایک دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ1556پوائنٹس کی اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے20پیسے سستا ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے فاریکس ایسوی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بیل آؤٹ پیکج کے بعد روپے پر بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی آئی ہے، ڈالر کمزور ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی فی تولہ ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت59ہزار900روپے ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کامیاب دورہ ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا

    پاکستان جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر سستا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔