Tag: ریکروٹنگ ایجنسی

  • سعودی عرب: ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کے لیے نئے ضوابط جاری

    سعودی عرب: ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کے لیے نئے ضوابط جاری

    جدہ: سعودی عرب میں ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہببود نے ریکروٹنگ کمپنیوں و ایجنسیوں کی سروس کو معیاری اور مؤثر بنانے کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو مطلوبہ افرادی قوت کی فراہمی کا دورانیہ محدود کرنا ہوگا، وزارت کی جانب سے افرادی قوت طلب کرنے والے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضمانتیں بھی جاری کر دی گئیں۔

    وزارت نے کہا کہ افرادی قوت طلب کرنے والوں کی شکایات تیزی سے حل کرنا ہوں گی اور درآمدی عمل میں شفافیت کی شرح بڑھانا ہوگی، اور متعلقہ فریقوں کی خوش نودی کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    ریاض ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

    اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت مملکت کے اندر اور باہر ریکروٹنگ کمپنیوں و ایجنسیوں کی کارکردگی اچھے طریقے سے مانیٹر کرے گی، اور ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے مقررہ نظام کے مطابق اقدامات کرے گی۔

  • سعودی عرب: ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ایک سال کی مہلت

    سعودی عرب: ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ایک سال کی مہلت

    ریاض: سعودی عرب میں ملازمین کی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ایک سال کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ باقاعدہ طریقے سے کام کریں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو آئندہ برس تک خود کو قانون کے دائرے میں لانے کی مہلت دی ہے۔

    ریکروٹنگ ایجنسیاں سنہ 2022 کے مارچ کے شروع تک مہلت سے فائدہ اٹھا سکیں گی، اس کا اصولی فیصلہ قانون محنت کے لائحہ عمل میں کرلیا گیا تھا۔

    الراجحی نے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سال رواں کے اختتام تک مہلت دی ہے کہ وہ خود کو ایجنسی کے زمرے سے نکال کر ریکروٹنگ کمپنی کے زمرے میں شامل کریں۔

    اس حوالے سے انہیں یہ رہنمائی دی گئی ہے کہ چھوٹی چھوٹی ریکروٹنگ ایجنسیاں خود کو ایک دوسرے میں ضم کر کے ریکروٹنگ کمپنی میں تبدیل کرلیں۔

    اس حوالے سے انہیں اپنا سرمایہ 10 لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا جبکہ ریکروٹنگ کمپنی کے لیے ضروری ہوگا کہ 2022 کا مارچ ختم ہونے سے قبل انہیں اپنا سرمایہ 25 لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا۔