Tag: ریکس ٹلرسن

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ان کی جگہ سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں عہدوں سے متعلق غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ مائیک پومپیو کو وزارت کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کر لیا جو سی آئی اے کے موجودہ سربراہ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچرز کومسلح کرنے کی تجویز دے دی

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عہدے سے برطرف کیے جانے والے ریکس ٹلرسن ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر ترین رکن تھے علاوہ ازیں گینا ہیسپل ’مائیک پومپیو‘ کی جگہ سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی پہلی خاتون سربراہ مقرر ہوں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے پر میرے ریکس ٹیلرسن سے اختلاف ہوئے تاہم انہیں ہٹانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے، البتہ ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں عمدہ خدمات انجام دیں۔

    ملٹری پریڈ: امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مہلت مانگ لی

    ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی سربراہی کے لیے مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی گینا ہاسپل لیں گی۔گینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے گریز کیا البتہ ان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ فیصلے سامنے آئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریکس ٹلرسن عہدہ نہیں چھوڑ رہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    ریکس ٹلرسن عہدہ نہیں چھوڑ رہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا کہ بعض معاملات پرٹلرسن سے اختلافات ہیں مگرحتمی فیصلہ میراہوتاہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم تربنائیں گے۔ انہوں نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرس کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی ریکس ٹلرس کے عہدہ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قیادت کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں غیرملکی خبررساں ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو سے تبدیل کرنے پرغور کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریکس ٹلرسن کا بیان ایسا ہے جیسے وہ پاکستان کے وائسرائے ہوں، رضا ربانی

    ریکس ٹلرسن کا بیان ایسا ہے جیسے وہ پاکستان کے وائسرائے ہوں، رضا ربانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کیلئے جو لہجہ استعمال کیا وہ مناسب نہیں، ریکس ٹلرسن کا بیان ایسا ہے جیسے وہ پاکستان کے وائسرائےہیں۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی, میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے یہ پتا چلا کہ مذاکرات کے لیے شرائط رکھی گئیں ہیں، وزیرخارجہ خواجہ آصف ان کے بیان سے متعلق وضاحت دیں۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکا کہا گیا تھا، امریکا کو سمجھا دیں کہ پارلیمنٹ نے کس طرح کی قرارداد منظور کی، امریکی وزیرخارجہ پارلیمنٹ کی قراردادیں ضرورپڑھیں۔

    علاوہ ازیں سینیٹ نےعوامی مفاد کے حامل انکشافات بل کی منظوری دے دی، عوامی مفاد سے وابستہ افراد اور انکشافات کرنے والوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، مذکورہ بل وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پیش کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے


    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ اراکین اپنی گفتگو میں مروڑ کا لفظ استعمال نہ کریں ورنہ اس لفظ کو کارروائی سے حذف کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر نہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کی مقبولیت پر اپنی گفتگو میں مروڑ کا لفظ استعمال کیا تھا، جس پر سینیٹر کامل علی آغا نے کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار برس سے ان کے پیٹ میں پارلیمنٹ کا مروڑ کیوں نہیں اٹھا؟ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ مروڑ کے الفاظ حذف ہوتے رہیں گے۔

  • امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ایئر بیس پر دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    ریکس ٹلرسن اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے باہمی تعلقات، افغانستان میں امن اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ان کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن، دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو خواجہ آصف نے 14 اگست اور چار اکتوبر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

    گزشتہ دنوں ریکس ٹلرسن نے امریکی نژاد مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی حکومت اور فوج کی طرف سے تعاون پر بھی ان کا دل کی گہرائی سے شکر گزار ہے۔

    تاہم ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہےہیں

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہےہیں

    اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اورعسکری قیادت سے باہمی تعلقات،افغانستان میں امن اوراہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات،افغانستان میں قیام امن، دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امورزیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کوخواجہ آصف نے14 اگست اورچاراکتوبر کودورہ کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


    امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبرکو پاکستان آئیں گے

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبرکو پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : امریکی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کاباضابطہ اعلان کردیا گیا، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن چوبیس اکتوبرکوپاکستان پہنچیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن پاکستان کاایک روزہ دورہ کرینگے،ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم خاقان عباسی، وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقاتیں کرینگے۔

    امریکی وزیرخارجہ کوخواجہ آصف نے چودہ اگست اورچار اکتوبر کو دورہ کی دعوت دی تھی، دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکی تعلقات سمیت افغانستان میں قیام امن اور خطے میں سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں استحکام دیکھنا چاہتےہیں، امریکی وزیرخارجہ

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، امریکی خارجہ کا پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا گیاہے۔


    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • امریکی وزیرخارجہ آج سےپاکستان سمیت 5ملکوں کےدورے پرروانہ ہورہےہیں

    امریکی وزیرخارجہ آج سےپاکستان سمیت 5ملکوں کےدورے پرروانہ ہورہےہیں

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج سے پاکستان سمیت 5 ملکوں کے دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج سے پاکستان، بھارت، قطر، سعودی عرب سمیت سوئٹزرلینڈ کے دورہ کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے دورہ پاکستان کے دوران سینئررہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ریکس ٹلرسن جنوبی ایشیا کے بارے میں حکمت عملی کی کامیابی میں پاکستان کے اہم کردار اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو وسعت دینے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔


    وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے اہم ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورامریکی نائب صدرمائیک پنس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مغویوں کی بازیابی پرحکومت پاکستان کےشکرگزارہیں‘ ریکس ٹلرسن

    مغویوں کی بازیابی پرحکومت پاکستان کےشکرگزارہیں‘ ریکس ٹلرسن

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کرم ایجنسی میں مغوی خاندان کی رہائی پرحکومت پاکستان اورپاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی اس اہمیت کواجاگرکرتی ہے کہ پاکستان کا خطے بھرمیں امن واستحکام کے لیے اہم کردارہوگا۔

    ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ کوامید ہے کہ پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے پاک امریکہ تعلقات نہ صرف مستحکم ہوں گے بلکہ دیگرشعبوں میں روابط بڑھے گے۔

    دوسری جانب امر یکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوراٹ نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ہماری اطلاع پر کارروائی کی جس پرحکومت پاکستان کےشکرگزار ہیں۔


    پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب، والدین کا پاک فوج کوخراج تحسین


    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے شاندار کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروایا تھا جنہیں سنہ 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکہ روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکہ روانہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر بھی بات چیت ہوگی، امریکہ کوبھارت کے افغانستان میں دہشت گردوں سے تعلق پراعتماد میں لیا جائے گا۔


    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع


    خیال رہے کہ 25 ستمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا تھا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان کو استعمال کررہا ہے،امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔


    بھارت افغانستان کےراستے پاکستان میں مداخلت کررہاہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وسیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔


    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔