Tag: ریکھا

  • ’’ریکھا‘‘ کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش!

    ’’ریکھا‘‘ کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش!

    بھارت (28 اگست 2025): ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔

    خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور سب صاحب اولاد ہیں۔ یوں وہ 17 ویں بار ماں بننے سے قبل کئی بار نانی اور دادی بن چکی ہیں۔

    کاوارا رام کباڑ کا کام کرتا ہے اور ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کسی بچے نے اسکول کی شکل تک نہیں دیکھی۔ بچوں کی شادیاں بھی سود پر قرض لے کر کیں۔

    ریکھا کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش کا سن کر ان کے رشتہ اور گاؤں کے افراد سمیت ان کے اپنے نواسے، نواسیاں اور پوتے، پوتیاں انہیں مبارکباد دینے گھر آ رہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹر روشن درنگی نے بتایا کہ جب ریکھا ڈیلیوری کے لیے آئی تو پہلے اس نے ظاہر کیا کہ یہ اس کی چوتھی ڈیلیوری ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل 16 بچوں کو جنم دے چکی ہے۔

  • سچی محبت سے متعلق ریکھا کی برسوں بعد لب کشائی

    سچی محبت سے متعلق ریکھا کی برسوں بعد لب کشائی

    ریکھا نے بالآخر سالوں بعد خاموشی توڑتے ہوئے سچی محبت کے حوالے لب کشائی کی ہے اور یہ کیسی ہونی چاہیے اس پر بھی اظہار خیال کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریکھا نے حال ہی میں گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں انھوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا، شو کی تازہ ترین قسط میں ریکھا نے اپنی ’حس مزاح‘ سے سامعین کو مسحور کردیا۔

    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے کیریئر، اداکاری کے بارے میں بات کی، کپل شرما نے ان سے محبت کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو ریکھا نے فوری جواب دیا اور کہا کہ اگر کسی کی محبت سچی ہے تو ایک شخص سے محبت کرنا ہی کافی ہے۔

    ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    شو کے دوران میزبان کپل شرما نے ازراہِ مذاق کہا کہ شاعروں نے انھیں محبت کے موضوع پر الجھا دیا ہے، کوئی کہتا ہے محبت کئی بار ہوتی ہے، کوئی کہتا ہے محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، تو ریکھا اس بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

    ریکھا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال سے اگر صحیح آدمی ہو تو ایک ہی بار محبت کافی ہے! کتنی بار، کتنے آدمی کریں گے؟‘‘

    ورسٹائل اداکارہ نے کہا کہ میرا تجربہ یہ ہے، میں اپنی بات کر سکتی ہوں، سب سے پہلے تو میں سب چیزوں سے پیار کرتی ہوں۔ کام سے، میرے دوستوں سے، دنیا سے، فطرت سے لیکن سب سے زیاد میں پیار کرتی ہوں خود سے، ان کی اس بات پر سامعین نے انھیں خوب داد دی۔

    https://urdu.arynews.tv/jaya-bachchan-once-furiously-slapped-rekha/

  • ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریکھا کا 2006 میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے امیتابھ کے ساتھ فلم ’سلسلہ‘ کے بعد کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور وائرل ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا نے امیتابھ کے ساتھ طویل عرصے تک کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے محسوسات کی بھی عکاسی کی اور تسلیم کیا کہ اس سے ان کا ذاتی نقصان ہوا۔

    اداکارہ کا بڑے فخر سے کہنا تھا کہ میرا نقصان یہ ہے کہ مجھے موقع نہیں ملا کہ میں امیتابھ بچن کی حیرت انگیز ترقی کے سفر میں ان کے ساتھ ہوتی۔

    اُنہوں نے اس پر اظہار مسرت کیا کہ انھیں پروڈیوسرز نے اس چانس کی بھی پیشکش کی کہ نیتو سنگھ اور سری دیوی بالترتیب ’یارانہ‘ اور ’آخری راستہ‘ میں انکے لیے ڈب کروں۔

    اداکارہ کا فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دراصل یہ سمجھتی تھی کہ امیتابھ بچن کے ساتھ خود کو کام کرنے کے قابل بنانے کا انتظار کیا جائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ہونے کی وجہ کا درست وقت ہونا اہم ہے، یہ وقت کے گزرنے کا معاملہ نہیں تھا بلکہ ڈائریکٹرز کا یہ فیصلہ تھا کہ انھیں ہم دونوں کے اکٹھے کام کے حوالے سے کوئی اچھا پروجیکٹ انہیں نہیں مل سکا تھا۔

    شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    اداکارہ نے کہا کہ میں حقیقتاً اس پر بات پر یقین رکھتی ہوں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور اس لئے مجھے اس بات کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

  • نیتا امبانی کا ریکھا سے کیا رشتہ؟ اہم انکشاف

    نیتا امبانی کا ریکھا سے کیا رشتہ؟ اہم انکشاف

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی اب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریکھاسے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر، کوسٹیوم اسٹائلسٹ اور فلم میکر منیش ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کیا۔

    اسٹور کے افتتاح کے موقع پر فلم انڈسٹری سے جڑے افراد، فیشن بزنس سے تعلق رکھنے والے سیلبریٹیز اور فلم انڈسٹری کے دیگر لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور منیش ملہوترا کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    پر وقار تقریب کے دوران ریکھا اور نیتا امبانی آپس میں گفتگو کرتی نظر آئیں۔ اس سے قبل دونوں بڑی گرمجوشی سے آپس میں ملیں اور کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا۔

    اس موقع پر معروف اداکارہ ریکھا نے گولڈن ساڑھی اور میچنگ جیولری پہن رکھی تھی، جبکہ مکیش امبانی کی اہلیہ نے پیرٹ گرین ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔

    جیا بچن نے ریکھا کو تھپڑ رسید کر دیا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی اہلیہ نے پاپارازی (فوٹو گرافرز) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

  • سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا یوں تو اکثر اوقات فلمی تقریبات میں شرکت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ایک مزاحیہ حرکت نے انہیں پھر سے سب کی نظروں کا مرکز بنا دیا۔

    بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلینڈر لانچ کیا۔

    ڈبو سنہ 1999 سے اب تک ہر سال اپنا کیلینڈر لانچ کرتے ہیں جس کی لانچنگ تقریب میں تمام بڑے ستارے شرکت کرتے ہیں۔

    اس سال بھی حسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی جس میں ریکھا بھی شامل تھیں تاہم ریکھا نے کچھ ایسا کیا کہ ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی۔

    کیلینڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلینڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کے اس ردعمل نے سب کو ہنسنے پر مبجبور کردیا۔

    خیال رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ اس وقت جیا سے شادی کرچکے تھے۔

    امیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے گریز کرتے اور نظریں چراتے نظر آئے۔

    تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ بہت گرمجوشی سے ایک دوسرے سے ملے۔

    یہی نہیں بلکہ جیا اور ریکھا بھی بہت خوشدلی سے ایک دوسرے سے ملیں اور تقریب میں ایک ساتھ بیٹھیں جسے بھارتی میڈیا کی بے حد توجہ ملی۔

  • بالی ووڈ کی امراؤ جان ریکھا آج اپنا جنم دن منارہی ہیں

    بالی ووڈ کی امراؤ جان ریکھا آج اپنا جنم دن منارہی ہیں

    کراچی: بولی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریکھا آج 10اکتوبرکو اپنی 61ویں سالگرہ منائیں رہی۔

    قاتل نگاہوں اور نمکین رنگت والی بولی وڈ کی ساحرہ ریکھا نے دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولی۔

    گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔

    انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔

    اداکارہ ریکھا کے یادگار کرداروں میں سے ایک اور اہم کردار انھوں نے اپنی فلم ”امراﺅ جان ادا“ میں ادا کیا۔یہ فلم مرزا حادی رسوا کے1905ءمیں لکھے گئے مشہور اردو ناول امراﺅ جان اداپر1981ءمیں بنائی گئی ۔

    اداکارہ نے”امراﺅ جان ادا“ میں انیسویں صدی کی معروف طوائف اور شاعرہ کا لازوال کردار ادا کیا۔1981ءمیں ہی ان کی ایک اور مشہور فلم” سلسلہ “ نمائش کیلئے پیش کی گئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلم اداکارہ کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔

    ریکھا کی شادی صنعتکار مکیش اگروال سے ہوئی ، تاہم جب وہ ملک سے باہر تھیں تو انہوں نے خوکشی کرلی ۔

    انہوں نے اپنے 40 سالہ فنی سفر میں 180 سے زائد فلموں میں کام کیا، سن 2010 میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریکھا کو پدما شیری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی، فلم امراؤ جان کی اداؤں نے بھی ثابت کر دیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے۔


    In Ankhon ki Masti k -Umrao Jaan (1981) by MrBilal2009


    Kaisi Lag Rahi Hoon Main by tft7869


    Aaj Imtehan Hai – Amitabh Bachchan – Rekha… by munim-hardsolution


    Dil Cheez Kya Hai-Umrao Jaan Song [HD] (1981) W… by bollywooddhamaka