Tag: ریکھا شرما

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیش گوئی کرنے والی بھارتی نجومی کی نئی پیش گوئی

    ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیش گوئی کرنے والی بھارتی نجومی کی نئی پیش گوئی

    نئی دہلی: بھارت کی معروف نجومی جس نے حالیہ دنوں میں بھارتی طیارہ حادثے کی درست پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، اب اپنی تازہ پیش گوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے والا ہے۔

    ریکھا شرما نامی خاتون نجومی جو سوشل میڈیا پر ماضی کی درست پیش گوئیوں کے باعث خاصی مقبول ہو چکی ہیں۔ ان کی طیارہ حادثے سے متعلق پیشن گوئی اس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھارت میں ایئر انڈیا کا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا۔

    ریکھا شرما کے مطابق سیاروں کی گردش اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ عالمی سطح پر سرمایہ کار سونا چھوڑ کر چاندی کی جانب رجوع کریں گے اور چاندی نہ صرف زیورات بلکہ ٹیکنالوجی، شمسی توانائی اور برقی آلات میں بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا نیا مرکز بنے گی۔

    خاتون نجومی نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 39 امریکی ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ 14 سال کا بلند ترین سطح ہے، مستقبل میں قیمت مزید بڑھے گی’۔

    نجومی نے عوام اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت رہتے چاندی میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ اگلے چند ماہ میں اس کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاندی مستقبل قریب میں سونے کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی خاتون نجومی نے اکتوبر کے بعد چاندی کی قیمتیں اوپر جانے کی پیش گوئی کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ریکھا شرما کی پیش گوئیوں پر مبنی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ان کی مالیاتی پیشن گوئیوں میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔

    خاص طور پر وہ صارفین جو روایتی بینکنگ نظام سے ہٹ کر متبادل سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اب چاندی کو ایک محفوظ متبادل سمجھنے لگے ہیں۔