Tag: ری ہیب

  • فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فخر کی دستیابی کے لیے سلیکٹرز پُرامید ہیں، اس حوالے سے کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے۔

    اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کا اعلان منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہو گئی۔

    دوسری جانب ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے اور بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    تاہم بنگلہ اے ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف حسن نے 57 رنز کی اننگ کھیلی مگر کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پیسر احسان اللّٰہ کی سرجری ہوگئی، ری ہیب جلد شروع ہونے کا امکان

    پیسر احسان اللّٰہ کی سرجری ہوگئی، ری ہیب جلد شروع ہونے کا امکان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کامیاب سرجری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن ہیں جلد ہی ان کا ری ہیب شروع ہونے کی امید ہے۔

    قومی پیسر کی صحتیابی سے متعلق ذرائع نے انکشاف کیا کہ سرجری کے بعد احسان اللہ کی کہنی پر لگا پروٹیکٹر ایک ماہ بعد اتار دیا جائے گا پھر ان کے ری ہیب کا عمل شروع ہو گا۔

    اس حوالے سے احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میرے تمام مداح دعا کریں کہ جلد صحت یاب ہو کر اچھی طرح سے کم بیک کروں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس سے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے والے احسان اللّٰہ کو کہنی میں انجری ہوئی تھی، گزشتہ ماہ ان کی کہنی کی سرجری کی گئی تھی۔