Tag: زائد بلنگ کا انکشاف

  • بجلی کمپنیوں کی صارفین سے بدترین لوٹ مار ، کم بجلی استعمال پر بھی بھاری بھر کم بلز بھیج دیے

    بجلی کمپنیوں کی صارفین سے بدترین لوٹ مار ، کم بجلی استعمال پر بھی بھاری بھر کم بلز بھیج دیے

    اسلام آباد : بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اپنی نااہلی کا بوجھ صارفین پرڈال دیا اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بھی بھاری بھر کم بلز بھیج دیے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اپنی نااہلی کا بوجھ صارفین پرڈال دیا اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بھی بھاری بھر کم بلز بھیج دیے۔

    بجلی کمپنیوں کی جانب سے تیس دن سے زائد بلنگ کا انکشاف ہوا ہے، میپکو نے جولائی میں 57 لاکھ سے زائد صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے بل بھیجے۔

    میپکو نے اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار 271 صارفین کو زیادہ دنوں کے بل اور 1 لاکھ 38 ہزار 723 صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھیجے۔

    گیپکو نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار 360 صارفین کو30 دن سے زائد کے بل اور اگست میں 11 لاکھ 92 ہزار 62 صارفین کو30دن سے زائد کے بل بھیجے۔

    فیسکونےاگست میں 8 لاکھ 44 ہزار 58 صارفین کوایک ماہ سے زائد کے بل اور لیسکو نے جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار 588 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل بھجوائے۔

    لیسکو نے اگست میں 6 لاکھ 50 ہزار 460 صارفین کو اووربلنگ کی اور جولائی میں 1 لاکھ 23 ہزار 440 صارفین اور اگست میں ایک لاکھ 26 ہزار 14 لیسکو صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھجوائے۔

    حیسکو نے جولائی میں 5 لاکھ21ہزار624صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل اور اگست میں2 لاکھ 8 ہزار481 صارفین کو زائد دنوں کےبل بھجوائےگئے۔

    کیسکو نے جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو اووربلنگ کی اور 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو بغیر تصویر والے بل بھجوائے گئے جبکہ سیپکو نے اگست میں 3 لاکھ 25 ہزار 764 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے۔

    جولائی میں کے الیکٹرک کے 77 ہزار869 صارفین، اگست میں 65 ہزار675 صارفین کو غلط تصویر والے بل بھجوائےگئے۔

    میپکو نے اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار 271 صارفین کوزیادہ دنوں کے بل بھیجے اور اگست میں 1 لاکھ 38 ہزار 723 صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھجوائے۔

    گیپکو نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار360 صارفین اور اگست میں 11 لاکھ 92 ہزار 62 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل بھیجے جبکہ فیسکو نے جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار 588 صارفین اور اگست میں 8 لاکھ 44 ہزار 58 صارفین کوایک ماہ سے زائد کے بل بھجوائے۔

    لیسکو نے جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار 588 صارفین اور اگست میں 6 لاکھ 50 ہزار 460 صارفین کو اووربلنگ کی جبکہ حیسکو نے جولائی میں 5 لاکھ 21 ہزار 624 صارفین اور اگست میں 2 لاکھ 8 ہزار 481 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے گئے۔