Tag: زائرہ وسیم

  • 15 کروڑ سے بننے والی فلم جس نے 900 کروڑ روپے کمائے!

    15 کروڑ سے بننے والی فلم جس نے 900 کروڑ روپے کمائے!

    بالی ووڈ میں 2017 میں ایک ایسی فلم بھی بنی تھی جس کا بجٹ تو 15 کروڑ تھا مگر اسے نے 900 کروڑ روپے کما کر ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    یہ کسی اور کی نہیں بلکہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور زائرہ وسیم کی مشہور فلم ’سیکریٹ سپراسٹار‘ تھی جس نے نہ صرف باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ توڑے تھے بلکہ اس میں دیے گئے سماجی پیغام نے بھی لوگوں کو کافی متاثر کیا تھا۔

    2017 میں ریلیز ہونے والی فلم سیکریٹ سپراسٹار نے دھوم مچا دی تھی، فلم میں گھریلو تشدد اور ان مظالم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ایک عورت ایک بدسلوکی کرنے والے مرد سے شادی کرنے پر سہتی ہے۔

    اگرچہ یہ فلم بنیادی طور پر ایک نوعمر لڑکی کے بارے میں تھی جو گلوکار بننے کی خواہش رکھتی ہے، فلم میں حقوق نسواں، صنفی مساوات اور گھریلو تشدد کے مسائل کو خوبصورتی سے عکسبند کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم 15 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی اور اس کی دلچسپ کہانی کی وجہ سے اس نے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

    سیکرٹ سپر اسٹار نے 63 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں دس نامزدگی حاصل کی تھیں، جن میں بہترین فلم، چندن کو بہترین ہدایت کار، زائرہ وسیم کو بہترین اداکارہ، اور عامر خان کو بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    فلم نے تین ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں زائرہ وسیم بہترین اداکارہ (ناقدین) اور وج کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایورارڈ بھی شامل تھا۔ زائرہ کو ان کی پرفارمنس پر نیشنل چائلڈ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    سیکرٹ سپر اسٹار زائرہ وسیم کی انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے دوسری سے آخری فلم تھی، سیکریٹ سپر اسٹار کے بعد زائرہ نے فرحان اختر، پریانکا چوپڑا اور روہت صراف کے ساتھ دی اسکائی از پنک میں کام کیا تھا۔

    2019 میں، زائرہ نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ سے ان کے ایمان کو خطرہ ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری ان کے مذہبی عقائد کو متاثر کررہی ہے اور وہ اب اپنے کام سے خوش نہیں ہیں۔

  • ’میری تصاویر ڈیلیٹ کردیں‘، زائرہ وسیم کی مداحوں سے التجا

    ’میری تصاویر ڈیلیٹ کردیں‘، زائرہ وسیم کی مداحوں سے التجا

    ممبئی: بالی ووڈکو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپیل کی ہے وہ فین پیجز اور انٹرنیٹ سے ان کی تصاویر ہٹادیں۔

    زائرہ وسیم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ زندگی کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور اس موقع پر مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں انٹرنیٹ سے تصاویر ہٹانا مشکل ہے لیکن پھر بھی درخواست کررہی ہوں کہ میری تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔

    سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ پیغام پہلے بھی جاری کیا تھا اگر آپ نے پہلے یہ پیغام نہیں پڑھا تھا تو اس بار ضرور پڑھیں۔

    زائرہ وسیم نے کہا کہ میں اس بات کے لیے بھی آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے ہر فیصلے میں مجھے سپورٹ کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال زائرہ وسیم نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    اس کے بعد اداکارہ نے ایک اور فلم ’سیکرٹ اسٹار‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، زائرہ وسیم کو ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

  • کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز

    کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز

    نئی دہلی: کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو گیا، بھارت کے خلاف پھٹ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مختصر عرصے میں کئی ایوارڈ حاصل کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کشمیر کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ غلط معلومات پر مبنی ہے، اس پر یقین نہ کریں۔

    زائرہ وسیم نے عوام کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کی غلط حقائق پر مبنی خبروں پر یقین نہ کریں، جو تصویر دکھائی جا رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ زائرہ نے نہایت دکھ سے کہا کہ کوئی نہیں جانتا ہماری آوازیں کب تک کے لیے خاموش کی گئی ہیں، کشمیریوں کی زندگی پابندیوں اور رکاوٹوں تک سمٹ گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لوگ ڈپریشن کا شکار ہو گئے: بی بی سی رپورٹ

    دنگل اداکارہ کا کہنا تھا کہ کشمیر مسلسل تکلیف میں ہے، جہاں مایوسی اور دکھ بڑھ رہا ہے۔ خیال رہے کہ آج برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں لوگوں میں مایوسی اور ڈپریشن کا مرض بڑھ رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے شکار مقبوضہ کشمیر میں لوگ مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں، پلواما میں ڈپریشن کے مریضوں میں 150 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔ سرینگر میں بھی ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، کشمیریوں میں زیادہ خوف بھارتی فوج کی جانب سے حراست میں لینے کا ہے، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ خواب میں بھی بھارتی فوجیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے پر انتہا پسندوں نے انھیں دھمکیاں دی تھیں۔

  • بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم کا ایک اور اہم فیصلہ

    بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم کا ایک اور اہم فیصلہ

    ممبئی : بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے بھی انکارکردیا ہے ، جواگست میں شروع ہوگی، زائرہ کی تیسری فلم ”دی اسکائی ازپنک“ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم دی اسکائی از پنک“ سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئئے فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکارکردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست کے آخر میں شروع ہورہی ہیں۔

    زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپراسٹار“ میں نظر آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ”دی اسکائی ازپنک“ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورفرحان اخترکی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

    دو روز قبل دنگل اسٹار 18 سالہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ چھوڑرہی ہیں۔

    زائرہ کے اس فیصلے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے تاہم زائرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

    خیال رہے زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپراسٹار“ میں نظر آئی ہیں۔

  • فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

    فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ میں گیتا پوگھاٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے فلموں کو خیرباد کہتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان سے رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔

    زائرہ وسیم نے فیس بک پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ پانچ سال پہلے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا مجھے بے تحاشہ شہرت ملی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج پانچ سال بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں، جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

    زائرہ وسیم نے اعتراف کیا کہ بالی ووڈ میں مجھے بے انتہا پیار ملا اور لوگوں نے بہت عزت دی لیکن میں اس شوبز کے ذریعے جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہورہی تھی۔

    دنگل گرل کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں مسلسل میرے ایمان میں دخل اندازی ہورہی تھی اور میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑ گیا تھا۔

    اٹھارہ سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائے اور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں، اللہ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کودوران پرواز ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کودوران پرواز ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا، جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے انتالیس سالہ ملزم وکاش سچ دیو کوممبئی سے گرفتارکیا گیا، ملزم کو ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا، وکاش سچ دیو ایک کاروباری شخص ہے۔

    عامرخان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی سترہ سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کوگزشتہ روزدہلی سے ممبئی جاتے ہوئے دوران پرواز مین ہراساں کیا گیا تھا اور مسافروں اورعملے نے ان کی کوئی مدد نہیں کی تھی۔

    زائرہ نے واقعہ سے متعلق ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل


    اداکارہ زائرہ وسیم کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نئی دہلی سے ممبئی کی پروازکے دوران ایک شخص نے ہراساں کیا،مشکوک شخص نے گردن اور کمر کو کئی بار چھوا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہ کی۔

    اداکارہ نے روتے ہوئے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہیں، کیا گھر کی خواتین کو بھی یہ لوگ ایسے ہی عزت دیتے ہیں۔

    دوسری جانب نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تحقیقات جاری ہیں

    واضح رہے کہ اداکارہ نے دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا، جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مضبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کی بیٹی گیتا کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے دوران پرواز مسافر کی چھیڑ چھاڑ پر روتے ہوئے کہانی سنادی، ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم دنگل میں پہلوان لڑکی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ زائرہ وسیم  کو دوران پرواز جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے روتے ہوئے اپنے اوپر بیتی ساری کہانی سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بلاک بسٹر فلم دنگل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے فلائٹ میں ایک مسافر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس پر زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر روتے روتے کہانی سنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں ہراساں کیا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن ان کی شکایت پر کسی نے ایکشن نہ لیا، جس کے بعد اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے سب بتادیا اور کہا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    بعد ازاں نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا تھا جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مظبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • برقع پر تنقید، دنگل اداکارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو سخت جواب

    برقع پر تنقید، دنگل اداکارہ کا بھارتی وزیر کھیل کو سخت جواب

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے ریکارڈ بنانے والی فلم دنگل سے اپنے کیئریئر کا آغاز کرنے والی کشمیری نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے برقع پر تنقید کرنے والے بھارتی وزیر کھیل اوربے جے پی کے رہنما وجے گوئل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت جواب دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں ایک لڑکی کو حجاب پہننے پنجرے میں قید دکھایا گیا ہے، وزیر کھیل نے یہ تصویر دنگل میں کردار ادا کرنے والی نوجوان اداکارہ کو ٹیگ کردی تھی۔

    اپنی ٹوئیٹ میں وجے گوئل نے لکھا کہ ’’یہ تصویر زائرہ وسیم کی کہانی بیان کررہی ہے، ہماری بیٹیاں پنجرہ توڑ کر آگے بڑھنے لگی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور ہمت ملنے لگی ہے‘‘۔

    زائرہ وسیم نے وزیر کھیل کی برقع پر تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’سر، میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں اور مکمل احترام کے ساتھ کہتی ہوں کہ آپ کی سوچ اور نازیبا مثال کے ساتھ آئندہ میرا موازنہ نہ کیجئے گا‘‘۔

    زائرہ نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’حجاب پہننے والی خواتین بھی خوبصورت اور آزاد ہوتی ہیں، اس تصویر میں جو کہانی پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اُس کا میری زندگی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں‘‘۔

    زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے ہے اور انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم دنگل میں اہم کردار ادا کیا ہے، زائرہ فلم میں گیتا پھوگاٹ کے کردار میں نظر آئی ہیں۔

    خیال رہے زائرہ نے گزشتہ دنوں جموں کشمیر کی مشہور شخصیت محبوبہ مفتی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے اُن پر تنقید کی گئی تھی کہ ’’آپ ناکام وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے کے بجائے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متاثرہ افراد سے ملاقات کرتیں‘‘۔