Tag: زائرین کی آمد

  • رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔

    پورے سال (علاوہ حج سیزن) رمضان المبارک میں دنیا بھر سے زائرین عمرہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تاہم اس سال مسجد الحرام میں ماہ مقدس کے پہلے عشرے میں زائرین کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دس روز میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کیلیے آنے والوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران 55 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

    حرمین جنرل اتھارٹی نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کیلیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجد الحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کیلیے مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار ڈسپنسرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں مسجد نبوی ﷺ ایک کروڑ کے لگ بھگ نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/10-million-worshippers-flock-to-the-prophets-mosque-in-the-first-ten-days-of-ramadan/

  • مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 67 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

     عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 67 لاکھ 71 ہزار سے زائد زائرین کی آمد ہوئی، 7 لاکھ 76 ہزار سے زائد زائرین نے مسجدِ نبویﷺ میں نماز ادا کی جبکہ 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد زائرین نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سات سو نوے ٹن آب زم زم استعمال ہوا، حکام کا کہنا ہے زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنائی جا رہی ہیں۔

    روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والوں کو 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، سب سے پہلے نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسز سے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کیلیے کام کیا ہے۔