Tag: زائرین کی بس

  • گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی

    گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی

    خیرپور میں گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گمبٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زائرین کی بس لاہوت زیارت کیلئے جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

    زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کراچی کے رہائشی ہیں، مزار پر حاضری کے واپس جارہے تھے.۔

    نوابشاہ : سیہون شریف جانے والے زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    یاد رہے جامشورو میں گزشتہ ماہ تین دن کے دوران چوبیس زائرین مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے تھے، حضرت لال قلندر شہباز ؒ کے عرس پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی۔

    افسوسناک واقعے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے تھے۔

  • بوریوالہ: زائرین کی بس الٹ گئی، 6افرادجاں بحق 47زخمی

    بوریوالہ: زائرین کی بس الٹ گئی، 6افرادجاں بحق 47زخمی

    بوریوالہ: سخی سرور کے مزار پر جانے والی زائرین کی بس تیزرفتاری کے باعث بورے والہ میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افرادجاں بحق سینتالیس زخمی ہوگئے۔

    مانگا منڈی کے رہائشی زائرین کی بس سخی سرور جاتے ہوئے دیوان صاحب روڈپر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سکینہ اور شہنازبی بی سمیت پانچ افرادجاں بحق جبکہ سینتالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ، شہنازبی بی، منیر احمد، پرویز احمد اور محمد طفیل شامل ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • کوئٹہ:زائرین کی بس پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق،30 سےزائد زخمی

    کوئٹہ:زائرین کی بس پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق،30 سےزائد زخمی

    کوئٹہ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، خودکش حملے کا مقدمہ سیالکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیاہے۔

    دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا، نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا جس میں دہشتگردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا، حملہ آور پک اپ میں سوار تھا، جس نے قمبرانی روڈ پر اختر آباد کے قریب اپنی گاڑی کو زائرین کی بس سے ٹکرا دیا۔

    جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور بس میں آگ لگ گئی، دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بس میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی۔

    پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی، جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن سو کلوگرام تک تھا۔