Tag: زائرین کی حاضری

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 5 ملین سے زائد زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 5 ملین سے زائد زائرین کی حاضری

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار169 زائرین نے حاضری دی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ 49 ہزار388 زائرین نے مسجد نبویؐ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 زائرین نے ریاض الجنہ (روضہ شریفہ) میں نماز ادا کی۔

    اتھارٹی کے مطابق مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار302 سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا۔ مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 34 ہزار 85 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے21 ہزار181 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا جبکہ ایک ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے 150 سیمپلز جمع کیے گئے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

    قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔

    مسجد نبویؐ میں خواتین زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری

    ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2024 کے دوران اب تک دس ملین افراد نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں عبادت کی سعادت حاصل کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مجموعی طور پر روضہ شریفہ میں 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔

    اعداد وشمار کے مطابق زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔

    یہ اقدماات مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے، ہر زائر کو عبادت کے لئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    روضہ شریفہ میں عبادت کے لئے آنے والے زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ تک بھج دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔

    ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے، امام مسجد نبویﷺ

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔