Tag: زائرین

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایت

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کیلئے اہم ہدایت

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں سونے اور راہداریوں میں بیٹھنے سے اجتناب برتیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارتِ حج وعمرہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کا خیال رکھیں۔ راہداریوں میں بیٹھنے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث رش بڑھ جاتا ہے۔

    وزارت کے مطابق مسجد الحرام میں آنے سے قبل اپنا سامان کمرے یا ہوٹل میں رکھیں محض ضروری شناختی دستاویز وغیرہ ہی اپنے پاس رکھیں اضافی سامان حرمین میں لانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے رمضان میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جس کے باعث حرمین میں بہ زیادہ رش بڑھ جاتا ہے۔

    حرمین میں انتظامیہ کی جانب سے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا جاتا ہے جو اس امر کا خیال رکھتے ہیں کہ زائرین راہداریوں میں نہ بیٹھیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ان مقدس مقامات پر اعتکاف کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل اور شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

    جنرل پریذیڈنسی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے حرمین شریفین میں اعتکاف کی باضابطہ رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

    ویڈیوز: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لیے کھول دیا گیا

    رجسٹریشن کا آغاز بدھ، 5 مارچ 2025 صبح 11 بجے سے ہوچکا ہے، اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک 1446 سے ہوگا، جبکہ اختتام 30 رمضان المبارک 1446، عید الفطر کی رات عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق جو لوگ ان دونوں مساجد میں اعتکاف کے خواہش مند ہیں انہیں سرکاری ویب سائٹ alharamain.gov.sa کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

  • رمضان المبارک میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    رمضان المبارک میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    رمضان المبارک کا آغاز ہونے کو ہے اس ماہ مقدس میں زائرین عمرہ کی آمد بڑھ جاتی ہے حرمین شریفین آنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان المبارک میں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ امور حرمین نے اس ماہ مقدس میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کو کہا ہے۔

    ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران آنے والے زائرین کو چاہیے کہ وہ حرمین کے تقدس اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

    مسجد الحرام یا مسجد نبوی ﷺ سے باہر نکلتے وقت زائرین مخصوص راستوں کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ راہ داریوں پر نہ بیٹھیں کیونکہ اس سے دوسروں کو شدید دشواری ہوتی ہے، جو کسی مشکل صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔

    حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے ضوابط کا مقصد زائرین کے لیے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے ان پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

    ادارے کی جانب سے حرمین شریفین میں زائرین کی رہنمائی کے لیے رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز پر اژدھام کے حوالے سے بھی جامع اور بروقت معلومات فراہم کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-weather-during-ramadan-2025/

  • سعودی عرب: حرمین میں زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب: حرمین میں زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

    حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔

    حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو لاکرز منصوبے سے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکتے ہیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔

    مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے مطابق مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے۔

    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ، اہم خبر سامنے آگئی

    اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

  • کوسٹل ہائی و ے بس حادثہ، 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

    کوسٹل ہائی و ے بس حادثہ، 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

    لاہور: بلوچستان کے علاقے کوسٹل ہائی و ے پر زائرین کی بس الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جن افراد کی میتیں منتقل کی گئی ہیں ان کا تعلق مریدکے، گوجرانوالہ اور لاہور سے ہے، میتوں کو بلوچستان سے کراچی پھر موبائل مردہ خانے سے لاہور پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران سے پنجاب آنے والی زائرین کی ایک بس کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں گر گئی تھی، حادثے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔

    حادثہ بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا تھا، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ٹراما سینٹر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار، 3 زائرین جاں بحق

    کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق بس میں 50 افراد کی گنجائش تھی، 70 بیٹھے ہوئے تھے، پولیس حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔

  • مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ زائرین کی آمد

    سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے مسجد نبویؐ میں 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی۔

    سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والوں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ 5 لاکھ 5 ہزار 700 زائرین نے روصہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا، ریاض الجنہ میں مختلف اوقات میں پابندی اور پرمٹ کے ساتھ 2 لاکھ 12 ہزار 946 افراد نے نماز ادا کی۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی کے مطابق مختلف قومیتوں کے ایک لاکھ 52 ہزار 912 افراد کو متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات فراہم کی گئیں۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مختلف جگہوں پر روزہ داروں میں 4 لاکھ 83 ہزار 194 افطار پیکٹس فراہم کے گئے۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ آنے والے زائرین کو1810 ٹن زم زم فراہم کیا گیا اسی طرح 218 نمونوں کی جانچ اور تجزیہ کیا گیا۔

    کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر

    اس کے علاوہ صفائی اور جراثیم کے خاتمے کے لیے ادویہ اور مادے کا استعمال کیا گیا جس کی مقدار 2 لاکھ 92 ہزار 56 لٹر تھی۔

  • ایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    ایک ہفتے میں 51 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امور کی جنرل اتھارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ 7 ہزار 933 زائرین نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی۔

    اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ریاض الجنہ میں 259459 مرد و خواتین نے نماز ادا کی جبکہ 582361 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

    اتھارٹی کے مطابق روزہ داروں کے لیے مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ایک ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال میں لایا گیا۔

    مسجد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحنوں کی صفائی کے لیے 1684346 لیٹر ڈٹرجنٹ استعمال میں لایا گیا، جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 219 اشیاء کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔

    اتھارٹی کے مطابق متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے مختلف قومیت کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ان کی تعداد 135056 رہی۔

    مسجد نبویؐ میں آنے والے معمر اور معذور افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحنوں کی صفائی کے لیے جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا گیا۔

  • رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین کی سعودی عرب آمد

    رمضان المبارک، 50 لاکھ سے زائد زائرین کی سعودی عرب آمد

    رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، 30 ہزار سے زائد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف کی سعادت حاصل کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق اس بار رمضان المبارک میں زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں افرادی اور تکنیکی سہولتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق مقدس ماہ میں آنے والے زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب اعتکاف کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتھارٹی میں ادارہ امور رہنمائی اور فیلڈ گائیڈنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی کا کہنا ہے کہ اس بار مسجد الحرام میں تین ہزار مرد اور خواتین اعتکاف پر بیٹھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

    عبدالمحسن الغامدی کا کہنا تھا کہ ’معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جنہیں صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

    مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

    اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کے لیے طبی مراکز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک فراہم کیا جائے گا۔

  • سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کردیا

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کردیا

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے دوٹوک کہا ہے کہ مملکت میں مقیم تارکین وطن کا اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی پر بھاری سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

    سعودی وزارت کا کہنا ہے خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور  خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔

     سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین نے حاضری دی

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین نے حاضری دی

    گزشتہ ہفتے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں 55 لاکھ 13 ہزار 921 افراد نے حاضری دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے زائرین اور نمازیوں کو بہت سی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    پانچ لاکھ 63 ہزار 41 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار 904 زائر مردوں اور 99 ہزار 400 زائر خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز اور نوافل ادا کئے۔

    دوہزر961 نے نمائشوں اور عجائب گھروں کا وزٹ کیا۔ علاوہ ازیں ایک لاکھ 2 ہزار 101 زائرین کو مختلف تحائف پیش کیے گئے جبکہ 11 ہزار 189 کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

    مسجد نبوی کا کتب خانہ: سالانہ ایک لاکھ 10 ہزار زائرین مستفیض

    انتظامیہ نے 13 ہزار 262 معمر اور معذور افراد کو خصوصی سہولتیں فراہم کیں۔ مختلف زبانوں میں ایک لاکھ 29 ہزار 944 زائرین نے رابطے کی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا۔

  • مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے 8 سے 15 دسمبر کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچنے کی سعادت حاصل کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ’پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ’زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے استفادہ حاصل کیا‘۔

    ’87 ہزار 446 زائرین نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک دیکھی گئی‘۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

    دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کے لیے خصوصی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسافروں اور زائرین کو ایئرپورٹ سے مسجد نبوی ﷺ تک لے کر جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ کے امیر اور المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

    یہ نئی الیکٹرک بسیں مدینہ منورہ کے رہائشیوں، عام مسافروں اور زائرین کی آسانی کے لیے چار اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس سروس کے روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ ٹرپس چلائے جائیں گے۔

    مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کر گئے

    جدید الیکٹرک بسیں ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک پر 250 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔ ان میں جدید ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سفر کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز اور خصوصی افراد کے لیے مخصوص نشستیں بھی لگی ہوئی ہیں۔