Tag: زارا نور عباس

  • ’عمر تو بڑھے گی اسے قبول کریں‘ اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کیخلاف زارا نور کی پوسٹ وائرل

    ’عمر تو بڑھے گی اسے قبول کریں‘ اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کیخلاف زارا نور کی پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کے بےجا استعمال اور اس کے سائیڈ افیکٹ پر بات کی ہے۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زارا نور عباس نے بھی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کی فروغ پر کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی اور اسے غیرموزوں قرار دیا۔

    شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف

    زارا نور نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ برائے مہربانی اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو فروغ دینا چھوڑ دیں، عمر بڑھے گی یہ قدرتی اور خوبصورت سچائی ہے۔

    انھوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن اور اس طرح کی دیگر چیزیں استعمال کرنے والوں کےلیے مزید لکھا کہ عمر بڑھنے کے عمل کو قبول کریں، عمر کے بڑھنے کو کنٹرول نہ کریں۔

    شوبز اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمنگ ڈراپس، وہ دوا جو آپ کا وزن کم کرتی ہے یا آپ کی جلد کا رنگ ہلکا کرتی ہے تو ایسی مصنوعات کی تشہیر کو بند کردیں۔

    زارا نور عباس نے ایک اور اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دوائوں کیساتھ منشیات کا استعمال بہت ہی خراب لت ہے، انسان کو اپنی سوچ اور دماغ پر کام کرنا چاہیے جو کام آئے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/zara-noor-abbas-asma-abbas-classical-dance/

  • زارا نور اور اسماء عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے

    زارا نور اور اسماء عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس نے دل جیت لیے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    اسماء عباس اور زارا نور عباس ایک مشہور شخصیت ہیں، زارا نور عباس کو عہد وفا اور خاموشی جیسے ہٹ ڈراموں کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ اسماء عباس رانجھا رانجھا کردی اور ردّ جیسے مشہور ڈراموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

    گزشتہ روز زارا نور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ اسماء عباس کے ہمراہ ایک خوبصورت کتھک ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    انہوں نے میڈم نور جہاں کے گائے ہوئے کلاسک گانے پر رقص کیا، ویڈیو میں زارا نور عباس نے زرد چنری ساڑھی جبکہ اسماء عباس نے گلابی رنگ کی خوبصورت چنری ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنی پرفارمنس اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘ اماں، آپ سب سے مضبوط عورت ہیں جو میں نے زندگی میں دیکھی، آپ سے میں نے یہ سیکھا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہنا ہے، بغیر داد کے قربانی کیسے دینی ہے اور دنیا چاہے سراہائے یا نہ سراہائے، وقار کے ساتھ کیسے جینا ہے’۔

    اداکارہ نے کیپشن میں مزید لکھا کہ آج میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ شاید اماں، آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہییں تھیں، شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے اور شاید مجھے بھی اپنی ماں کی طرح بے حد بے لوث بننے کی ضرورت نہیں، تاکہ میں ان کے خواب ان کے ساتھ جینے کی کوشش کر سکوں۔

    اس پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، زویا ناصر، حرا مانی، حبا عزیز نے بھی اس پرفارمنس کو خوب پسند کیا ہے۔

  • جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    جنگ کو گلیمرائز کرنا بند کریں، زارا نور عباس بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    پاک بھارت جنگ کے ماحول کو گلیمرائز کرنے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ آپ خوش ہورہے ہیں کہ ہم نے جنگ شروع کردی مگر جنگ میں جن کی جانیں جاتی ہیں ان کی مائیں ان کی بیویوں اور بچوں کو اس کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے تکلیف ان ہی کو ہوتی ہے جن کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ دانیہ انور پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملوں کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالوں اور بلاک کردیا جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دو دن قبل آدھی رات کے بعد پاکستان میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس میں کئی شہری شہید ہوئے، آپریشن سندور کے نام سے ہونے والے حملوں کے بعد کئی بھارتی فنکاروں نے اس کی سپورٹ میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

    دانیہ انور نے آپریشن سندور اور بنا ثبوت کے حملوں کو سپورٹ کرنے والے بھارتی اداکاروں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستانیوں کو مخاطر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دینا چاہیے۔

    ہانیہ عامر نے مداحوں کو خبردار کردیا

    دانیہ انور نے مزید کہا کہ آرٹ کے نام پر تمام بھارتی اداکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جبکہ یہ تمام لوگ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ حملوں اور آپریشن سندود کی حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں۔

  • ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

    ہماری انڈسٹری نہیں کمیونٹی ہے: زارا نور عباس کی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کی ہے۔

    اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

    اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

    زارا نور نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

    جبکہ دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

  • زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    زارا نور عباس بیٹی کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کی ننھی پری نورِ جہاں کا غیر ارادی طور پر فیس ریویل ہوگیا جس پر اداکارہ برس پڑیں۔

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں مارچ 2024 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد جوڑے نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    اب حال ہی میں زارا نور عباس کے بھائی کی شادی کی حالیہ تقریب کے موقع پر نور جہاں کا چہرہ غیر ارادی طور پر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں زارا نور کی گود میں انکی ننھی پری کو دیکھا گیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین کا خیال تھا کہ یہ ممکنہ زارا اور اسد کی بیٹی نور جہاں ہیں تاہم اب اداکارہ نے خود تصدیق بھی کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد زارا نور عباس سیخ پا ہوگئیں اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کردی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں لکھا کہ ’اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہ آپ سب سے ایک بار دوبارہ درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ پوسٹ کرچکے ہیں تو پلیز انہیں ڈیلیٹ کردیں۔

  • زارا نور اور اسد صدیقی کی ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    زارا نور اور اسد صدیقی کی ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی بھائی کی شادی میں شوہر اسد صدیقی کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی ڈانس کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز ان ویڈیوز سے بھرے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ اسماء اور ان کے شوہر، زارا نور عباس اور اسد صدیقی، بشریٰ انصاری دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ دلچسپ ڈانس میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو میں زارا نور عباس کو شوہر اسد صدیقی کے ساتھ بھارتی فلم کے گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو زارا نور عباس کا ڈانس پسند نہیں آیا اور وہ ان پر تنقید کررہے ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ زارا نور عباس اور ان کی والدہ کا پہناووں سے متعلق انتخاب اچھا نہیں ہے۔ متعدد صارفین نے ان اداکاراؤں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب ڈانس کرنا نہیں آتا تو ڈانس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

  • زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

    زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بتادیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

    اداکارہ زارا نور نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میری شخصیت میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں، جیسا کہ مجھے والدہ سمیت دیگر تمام ماؤں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے، پہلے بھی میں اپنی والدہ کا احساس کرتی تھی لیکن خود ماں بننے کے بعد مجھے تمام ماؤں کی تکلیف، محبت اور اپنے پن کا زیادہ احساس ہونے لگا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں، اب میں غصہ نہیں کرتیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھتی ہوں، مجھے ایک مثالی والدہ کا زیادہ علم نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی۔

    زارا نور عباس نے کہا کہ میرے لیے تعلیم میں اچھے گریڈز اور نمبرز لانا اہمیت نہیں رکھتا، میری خواہش ہے کہ میری بیٹی اچھی انسان بنیں، وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں رواں برس مارچ میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔

  • زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس جلد دوسری بار ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے خوشخبری بھی سنائی۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق اعلان کیا۔

    زارا نور عباس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں ڈونٹ لیے کافی خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے عقب میں اُن کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’’راؤنڈ 2، انشااللہ‘‘، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بچے اور فیملی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں۔

    اس پوسٹ پر پاکستان کی معروف پُرستاروں اور مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ زارا نور عباس کے پہلے بچے کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کرگیا تھا، اس سے متعلقان کے شوہر اسد صدیقی نے بتایا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بچے کی قبل از وقت (6 ماہ) پیدائش ہوئی تھی۔

    اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی۔

  • اداکارہ زارا نور عباس نے مہاجرین کی امداد کا بیڑا اٹھا لیا

    اداکارہ زارا نور عباس نے مہاجرین کی امداد کا بیڑا اٹھا لیا

    کراچی : پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہمراہ پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی معاونت کا اعادہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) اور مقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ہمراہ پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی امداد کرنے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

    گزشتہ روز زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹز سے کیے گئے ٹویٹ میں خواتین مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    آئیں ان لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے موقع فراہم کریں، صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرکے بھی دکھائیں، مجھے خوشی ہے کہ میں یواین ایچ سی آر اور ہما عدنان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے کام کررہی ہوں۔

    خیال رہے کہ ڈیزائنر ہما عدنان ایک پراجیکٹ چلارہی ہیں جس میں مہاجر خواتین کو سلائی اور جیولری بنانے کا ہنر سکھایا جاتا ہے بعد ازاں ان چیزوں کو فروخت کرکے یہ خواتین پیسے کماتی ہیں۔

    بین الاقوامی ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں زیادہ تر افغان مہاجرین شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو رواں ماہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔