Tag: زار و قطار رو پڑے

  • ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پیرس میں جذباتی مناظر، زار و قطار رو پڑے

    ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پیرس میں جذباتی مناظر، زار و قطار رو پڑے

    پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم زار و قطار رو پڑے۔

    سوشل میڈیا پر جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کی جیت کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں رار و قطار روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سابق چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے ملنے جاتے ہیں جہاں وہ اکرم ساہی کو فلی لگا کر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

    پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔