Tag: زاہد حامد

  • قومی مفاد کےلیےزاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا‘ مریم اورنگزیب

    قومی مفاد کےلیےزاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دھرناختم ہونے سے پنڈی اسلام آباد کےعوام نے سکون کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے وزیرقانون زاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھرنا ختم ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کےعوام نے سکون کا سانس لیا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اب آگےکا سوچنا ہوگا، ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے افراتفری اورانتشار کا خاتمہ ہوگیا۔


    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے زاہد حامدکا استعفیٰ منظورکرلیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

    زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے ملک کوبحرانی کیفیت سے نکالنے کےلیے عہدے سےاستعفیٰ دیا، دھرناقائدین کو زاہد حامد کےاستعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحما ن کا استعفیٰ بھی جلد آنے کا امکا ن ہے جبکہ وفاقی وزیرقانون کےاستعفیٰ سے متعلق اعلان کچھ دیرمیں کیا جائے گا۔


    فیض آباد دھرنا صورتحال پرمذاکرات کیلئے سول و عسکری قیادت متفق


    وزیرقانون زاہد حامد کے اسعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں قریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    ذرائع نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 دن میں منظرعام پرلائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے بھی اہم ملاقات کی تھی۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر داخلہ اور وزیر قانون کی چارواہ سیکٹر کے گاؤں آمد

    وزیر داخلہ اور وزیر قانون کی چارواہ سیکٹر کے گاؤں آمد

    سیالکوٹ: وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد نے گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے چارواہ سیکٹر کے گاؤں پہنچے اور بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے ورثا سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد چارواہ سیکٹر کے گاؤں پہنچے۔ وزرا نے بھارتی درنددگی کے باعثشہید ہونے والے ورثا سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے وفاقی وزرا کو متاثرہ علاقوں اور شیلنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوتے۔ عالمی برادری بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا نوٹس لے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیر کے معاملے کو دبایا نہیں جا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس سے متعلق اقوام متحدہ میں قراردادیں موجود ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت ہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے سے نہیں روک سکتا۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا حوصلہ اور جذبہ ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں ہوسکتا۔ پاک فوج، رینجرز اور عوام متحد ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری شہید

    دوسری جانب وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب رہنے والوں سے مشاورت کی ہے۔ شہریوں کی جانب سے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ایمبولینس کے فوری پہنچنے سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔

    زاہد حامد کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہر سال ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ ورکنگ باؤنڈری پر 50 بنکر بنانے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظورکرلیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی جارحیت پر یقین نہیں رکھتے۔ کوئی بھی جارحیت کرے گا تو اس کو ویسا ہی جواب دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے چارواہ، ہڑپال اور چھپار سیکٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی جنگی جنون کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی پارک پاکستان میں

    دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی پارک پاکستان میں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج زاہد حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی کا پارک قائم کرنے والا ہے جس سے 1000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

    اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ قومی توانائی بچت ایکٹ 2016 بھی نافذ کردیا گیا ہے تاکہ ملک میں توانائی کے کفایت شعار استعمال اور اس کی بچت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے فعال ہونے والی پارلیمنٹ بن چکی ہے۔

    وفاقی وزیر زاہد حامد نے بتایا کہ پاکستان دنیا بھر میں مضر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے، تاہم ان گیسوں سے وقوع پذیر ہونے والے کلائمٹ چینج اور اس کے خطرات سے متاثر ہونے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ ’دنیا آگاہ ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے‘۔

    زاہد حامد نے مراکش میں ہونے والی موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی سربراہی بھی کی تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق قومی توانائی بچت ایکٹ 2016 بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا گلیشیئرز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اہم اقدام

    انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے انسداد ماحولیاتی نقصانات کے لیے طے کیے جانے والے معاہدے پیرس کلائمٹ ڈیل کی بھی توثیق کردی ہے۔ انہی ماحول دوست اقدامات کے تحت پرائم منسٹر گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پورے ملک میں شجر کاری کی جائے گی۔

    زاہد حامد نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بھی تیار کی ہے اور پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس کی قومی اسمبلی نے ان اہداف کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے کے بل کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔

  • متنازعہ خبر: وفاقی وزیر نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا

    متنازعہ خبر: وفاقی وزیر نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا

    اسلام آباد : قومی سلامتی سے متعلق خبرکا معاملہ حل کرنے کیلئے وزیرعظم نے چوہدری نثار کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، انکوائری کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں ڈان نیوز کی متنازعہ خبر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ متنازعہ خبر کی غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کی جائے۔

    علاوہ ازیں خبرکی تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، آج ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں ایک صحافی کے سوال پر زاہد حامد نے تحقیقاتی کمیٹی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کمیٹی اور تحقیقات کو محض گپ شپ قرار دیا، اس سے پہلے چوہدری نثار نے متنازعہ خبر لیک کرنے والے کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

     وزیرداخلہ نے صحافی کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی وجہ بتائی تھی لیکن ان کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد ہی سرل المیڈا کانام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات: متنازعہ خبر پر تبادلہ خیال

     یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کر کے اس خبر کے حوالے سے فوج میں پائی جانے والی تشویش سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: متنازعہ خبر کا معاملہ، چوہدری نثار نے خود کو تحقیقات سے الگ کرلیا

     اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت اس قومی سلامتی سے متعلق خبر کا معاملہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ؟؟

     

  • وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی

    وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی

    اسلام آباد : نواز لیگ نے اپنے منشور کے مطابق نیا احتساب کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا کمیشن شفاف احتساب کے لئے بنایا جارہا ہے۔

    نیب کی کرپشن اور مالی معاملات میں گھپلوں کی تحقیقات پر حکمران جماعت ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں برہم ہیں، ن لیگ نے اپنے منشور کے مطابق نیا احتساب کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کو بیس سال سے زیر التوا مقدمات پر تشویش ہے۔ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے جن مقدمات میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں انہیں جلد ختم کیا جائے۔

    زاہد حامد نے کہا کہ قانونی اصلاحات کے اگلے مرحلے میں نیب قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب غیرجانبدار ہونا چاہئیے اور کسی کا میڈیا ٹرائل نہیں ہو نا چاہئیے۔

    ایوان میں موجود حکومت اور اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ چا رچار سال مقدمات زیرسماعت رہتے ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، اراکین اسمبلی نے بھی نیب قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

     

  • وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا ہےاور زاہد حامد نے اپنا استعفی وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

    زاہد حامد نے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ غداری کیس میں انہیں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے، اس لئے ان حالات مین ان کے لئے اس منصب پر مزید فرائض انجام دینا ممکن نہیں۔

    اس لئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، زاہد حامد نے ای میل کے ذریعے استعفی وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا، وزیراعظم نوا زشریف کو زاہد حامد کے استعفے سے لاہور مین اگاہ کر دیا گیا۔

    زاہد حامد نومبر2007مین ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر شوکت عزیز کابینہ میں وزیر قانون کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

  • ڈپٹی چیئرمین کی زاہد حامد کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ

    ڈپٹی چیئرمین کی زاہد حامد کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےسینٹرز کے احتجاج پروفاقی وزیر زاہد حامد کوایوان سے باہرجانے کی رولنگ دیدی۔

    سینٹ کے خلاف قومی اسمبلی میں بیان دینا وفاقی وزیر کو مہنگا پڑ گیا۔سینیٹرز نےگو منسٹر گو کے نعرے لگادیئے،زاہد حامدکے ریمارکس پرپیپلزپارٹی اور اے این پی نےشدید احتجاج کیاتو ایوان بالا مچھلی بازار بن گیا۔رضاربانی نے کہا سینیٹ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔زاہدخان نے کہاوزیر کوایوان سے نکالا جائےورنہ خود نکال دیں گے۔اس سے پہلے تلخی اور بڑھتی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زاہد حامد کو ایوان سے باہرجانے کی رولنگ دے دی۔