Tag: زاہد خان

  • اے این پی کے سابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    اے این پی کے سابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    لوئر دیر: عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، مسلم لیگ ن کے امیر مقام نے زاہد خان اور ان کے ساتھیوں کو ن لیگ کی ٹوپیاں پہنائیں۔

    شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا کہ 34 سال عوامی نیشنل پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات رہا ہوں، نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

  • باچا خان کے پیروکار سینئر سیاست دان زاہد خان کا اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

    باچا خان کے پیروکار سینئر سیاست دان زاہد خان کا اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خیبر پختون خوا سے اے این پی کی بڑی وکٹ گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، باچا خان کے پیروکار سینئر سیاست دان زاہد خان نے اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان سے رابطے شروع کر دیے ہیں، پی پی کی جانب سے زاہد خان کی پارٹی میں شمولیت کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ زاہد خان سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، اور ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت جلد متوقع ہے، پی پی کی جانب سے زاہد خان کو شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دے دی گئی ہے۔

    پی پی قیادت نے زاہد خان سے رابطوں کی ذمہ داری محمد علی باچا کو دی، محمد علی باچا وزیر مملکت آبی وسائل، صدر پی پی خیبر پختونخوا ہیں، قیادت سے گرین سگنل ملنے کے بعد انھوں نے زاہد خان کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ زاہد خان سے پارٹی شمولیت کے لیے معاملات طے کیے جا رہے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ زاہد خان کو پارٹی عہدہ، قومی یا صوبائی اسمبلی ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے، زاہد خان سے پیپلز پارٹی کے وفود کی دو ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں، وفد جلد زاہد خان سے دوبارہ ملاقات کرے گا۔

    پی پی ذرائع کے مطابق زاہد خان اے این پی قیادت کے رویے سے شدید دلبرداشتہ ہیں، طویل عرصے سے ان کے اے این پی قیادت سے رابطہ بھی منقطع ہے، اسفندیار ولی خان کے غیر فعال ہونے پر زاہد خان کو پارٹی میں کارنر کر دیا گیا تھا، انھیں طویل عرصے سے پارٹی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جا رہا۔

    واضح رہے کہ زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر دو بار سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں، وہ 1990 سے اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں، زاہد خان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر سے ہے، مسلم لیگ ن بھی زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے چکی ہے۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا

    عوامی نیشنل پارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نےکہا ہے کہ اسےالیکشن مہم چلانےنہیں دی گئی تھی،پارٹی وفدکل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا۔

    اے این پی کے رہنما زاہد خان نے اے آرو ائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ملاقات کا وقت دیں، ان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں اے این پی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی۔ پارٹی وفد کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے جائے گا۔

  • شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلا ف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، اور زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کے فیصلے کیخلا ف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

    اکیس نومبر کو پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور زاہد خان کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تین فروری سے کیس کی روزآنہ کی بنیا د پر سماعت ہوگی۔