Tag: زباب رانا

  • بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل

    بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کا دلچسپ ردِ عمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور اداکارہ زباب رانا کی وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان ویڈیو میں کنفیوز نظر آرہے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، مگر اس بار کرکٹ کی پرفارمنس نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو اس کی اصل وجہ ہے۔

    سابق کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ معروف اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے ساتھ موجود ہیں اور اس موقع پر بابر کا انداز سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے۔

    @kabeergill #foryoupage #viral #kabeergill #trending #fyp #foryou #punjabi #babarazam #zubabrana ♬ original sound – ATIQ RAJPOOT

    وائرل ویڈیو میں بابر کو زباب رانا کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا گیا جہاں دونوں کی باہمی موجودگی پر مداح متوجہ ہوگئے، بابر کے چہرے کے تاثرات اور نظریں گھمانے کا انداز کئی سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال گیا۔

    مداحوں کا وائرل ویڈیو پر کہنا تھا کہ بابر، جذبات پر قابو رکھو!، بابر اعظم چاہ رہے ہیں کہ وہ زباب کے ہیئر اسٹائلسٹ بن جائیں، بابر کے تاثرات کچھ زیادہ فلرٹی لگ رہے ہیں، بابر میں وہ کانفیڈنس ہی نہیں جو ایک سپر اسٹار میں ہونا چاہیے۔

    جہاں کچھ افراد نے بابر اعظم کے انداز پر ہنسی مذاق کیا، وہیں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے یہ کہا کہ ایک لمحے کو دیکھ کر کسی کے کردار یا مزاج پر بات کرنا مناسب نہیں۔

    بابر اعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

    بعض مداحوں کا کہنا تھاکہ بابر اعظم ایسی سچویشنز میں غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج سے واضح ہو رہا تھا کہ وہ زباب کے اتنے قریب بیٹھنے پر مطمئن نہیں تھے۔

  • زباب رانا کونسی کتاب کا مطالعہ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زباب رانا کونسی کتاب کا مطالعہ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے کتاب شیئر کردی جسے کا مطالعہ وہ آج کل کررہی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے تصویر شیئر کی جس میں وہ کتاب بھی موجود ہیں جس کا مطالعہ وہ آج کل کررہی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’دھیمے دن کی ردھم میں کھو گئیں۔‘

    زباب رانا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں سفید لباس پہنے گھر کے باہر پنجابی گانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا موجودہ جنون پنجابی گانے سننا ہے۔

    ایک انٹرویو میں زباب رانا نے کہا تھا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں،  ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔

    ’’ ان کا کہنا تھا کہ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے‘‘

    اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔

  • ’میرے دل کا ٹکڑا‘ زباب رانا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    ’میرے دل کا ٹکڑا‘ زباب رانا کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے تصاویر شیئر کی جس میں وہ ایک گھر میں موجود ہیں اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میرے دل کا ٹکڑا‘ لکھا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا ٹومی اور ایک شخص بھی موجود ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے پروجیکٹس اور سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں زباب رانا نے ’شازما‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، سحر افضل، راحت غنی، ارسلان خان ودیگر شامل تھے، ’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی تھی۔

  • زباب رانا نے اپنے موجودہ ’جنون‘ سے متعلق بتادیا

    زباب رانا نے اپنے موجودہ ’جنون‘ سے متعلق بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے اپنے موجودہ جنون سے متعلق بتا دیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس پہنے گھر کے باہر پنجابی گانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا موجودہ جنون پنجابی گانے سننا ہے۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    زوباب نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بھی بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی حاصل کی، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل نصیبو جلی سے کیا۔

    اداکارہ زباب نے ڈرامہ بھڑاس اور وہ پاگل سی میں بہت اچھا کام کیا ان ڈراموں کی وجہ سے مداحوں نے ان کی اداکاری کی مہارت کو پسند کیا۔

    زباب رانا نے کئی منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ بھی اداکاری کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے انکی فیملی اور نجی زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئی۔

    اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں،  ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔

    ’’ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے‘‘

    اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔