Tag: زبردستی شادی

  • بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر  کمسن بچی  گھر سے بھاگ گئی

    بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر کمسن بچی گھر سے بھاگ گئی

    فیصل آباد : بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر کمسن بچی گھرسے بھاگ گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نشئی والد نے کمسن بچی کی بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی۔

    سیف سٹیز ترجمان نے بتایا کہ بچی زبردستی کی شادی سے بچنے کیلئے سمن آباد میں اپنے گھر سے بھاگی، شہری نے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹرمیں بچی کے ملنے کی اطلاع دی۔

    جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کوتحویل میں لیا اور بچی کی شکایت پر پولیس نےوالدین سےرابطہ کیا۔

    والدین کی جانب سےمعافی مانگنےاورآئندہ ایسانہ کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ، جس کے بعد پولیس نے والدین سے تحریری ضمانت لیکربچی کو ساتھ لے جانے دیا۔

  • 16سالہ لڑکی کی زبردستی شادی رکواکر پولیس نے 2 ملزمان کو پکڑلیا

    16سالہ لڑکی کی زبردستی شادی رکواکر پولیس نے 2 ملزمان کو پکڑلیا

    روجھان: پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 16سالہ لڑکی کی زبردستی ہونے والی شادی رکواکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کو 16سالہ لڑکی علینہ بی بی کی زبردستی شادی کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی تھی، دولہا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دولہا صابر حسین کم عمر لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کے والدین راضی نہ تھے، صابر حسین نے اپنے والد اور دیگر ساتھیوں کیساتھ دباؤ ڈلوایا اور زبردستی نکاح کیا۔

    آج لڑکی کی رخصتی ہونا تھی، زبردستی شادی کے واقعے میں 6 نامزد ملزمان کیخلاف عمرکوٹ تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ نکاح کرنے والے شخص اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔