Tag: زبردست تیزی

  • روئی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    روئی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے اضافے کے ساتھ پنجاب میں 18 ہزار روپے جبکہ سندھ میں 17 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

    بارشوں کے باعث معیاری روئی کی دستیابی میں مسلسل کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کو بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق دو ہفتے قبل روئی کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی من مندی کے بعد اس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من تیزی ہوئی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 78ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1711 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 78 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار78ہزار 436 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    بجٹ سے ابتک تین سیشنز میں انڈیکس ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مثبت بجٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقع ہے کہ نئے بجٹ کے خدوخال آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

  • نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے سال کے پہلے ہی دن چند منٹوں میں ہی 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس چند منٹوں میں ہی چونسٹھ ہزارکی سطح پرپہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1785 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 64 ہزار کی سطح دوبارہ عبورکر گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت انڈیکس 64 ہزار236 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کریکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔۔ تمام معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

    خیال رہے سال 2023 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔

    پاکستان میں سال 2023 کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں  زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

    کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن 1027 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

    کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس تقریبا ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور دوسال بعد انڈیکس اڑتالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 800 پوائنٹس اضافہ کےساتھ 47 ہزار900 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے پورٹ فولیو سرمایہ کاری آرہی ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔۔ صرف جولائی میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدہ اورعرب ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خبریں بھی سرمایہ کاروں میں بھی اعتماد کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

    نائب صدر لاہور چیمبر عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا2 سال بعد 48 ہزار انڈیکس عبور کرنا خوش آئند ہے، ملک کومعاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ، 2017 کے بعد  اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم

    موجودہ سیاسی صورتحال ، 2017 کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے 2017 کے بعد نیا ریکارڈ قائم کردیا ، ایک دن میں سب سےزیادہ 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ کاروبارہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے ، کاروباری ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے پہلے سیشن میں100 انڈیکس میں1770 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    مارکیٹ کا آغاز 44 ہزار 444 پوائنٹس پر ہوا اور چند منٹس میں ہی 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    ہنڈرڈ انڈیکس3.98 فیصد بڑھ کر 46 ہزار215 پوائنٹس پر بند ہوا، 2017 کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں ایک دن میں سب زیادہ کاروبار ہوا۔

    ایک دن میں سب سےزیادہ 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ کاروبارہوا ، اس سے قبل 15جون 2017 کو کاروبار میں 1566 پوائنٹس کا ریکارڈ قائم ہوا۔

    خیال رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    4 سے 8 اپریل 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 152 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 749 پوائنٹس رہی جبکہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7474 ارب روپے ہوگئی۔