Tag: زبیراحمد

  • ملک تیزی سے پانی کے شدید ترین بحران کی جانب بڑھ رہا ہے

    ملک تیزی سے پانی کے شدید ترین بحران کی جانب بڑھ رہا ہے

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے اپنی تاریخ کے شدید ترین پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی شدت عوام سے دہشت گردی، بے روزگاری اورتوانائی سمیت تمام مسائل اورمشکلات بھلا دے گی۔

    کاروباری برادری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بحران پورے ملک کو یرغمال بنا لے گا، جس کی شدت سے صنعت ، زراعت و لائیو سٹاک مکمل تباہ ہو جائے گی اور ملک ایک صحراکا منظر پیش کرے گااور پانی کی خاطربوند بوند کو ترستی پیاسی عوام کے مابین کشمکش نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی کو جنم دے گی۔

    اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر قلیل المعیاد و طویل المعیاد پالیسی اقدامات نہ کئے گئے تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں جنگلات کی کٹائی بنداورمتنازعہ ڈیموں کا مسئلہ حل کرنے میں تاخیرنہ کریں ورنہ انھیں پچھتانا پڑے گا۔

    پانی کی کمی پاکستان کی داخلی سلامتی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس سے خطے کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔

  • توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں,صدرایف پی سی سی آئی

    توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں,صدرایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی سمت درست ہو رہی ہے ، جس سے کاروباری برادری کے حوصلہ میں اضافہ ہو اہے اور دنیا بھر میں مثبت پیغام جا رہا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برآمدی صنعت کو گیس کی سپلائی بحال کرنے سے جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملنے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برامدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہو گی، انہوں نے زور دیا کہ گردشی قرضہ کا خاتمہ وقت کی ضرورت تھا کیونکہ یہ ملکی ترقی اورتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے راستہ میں بڑی رکاوٹ تھاتاہم توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں اسلئے حکومت اس شعبہ کو بھرپور توجہ دے جبکہ برامدی صنعتی یونٹ بھی اپنی استعداد میں اضافہ اور افرادی قوت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں