Tag: زبیر احمد

  • سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد گھر کے باہر سے اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد گھر کے باہر سے اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور: سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیراحمد کو گھرکے باہر سے اغواکرلیا گیا، زبیر احمد خان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو راولپنڈی میں ان کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    وقوعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد خان کو اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زبیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو راولپنڈی میں انکی رہائش گاہ گلنار کالونی قاسم مارکیٹ سے اغوا کیا گیا ، نامعلوم افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر آئے اور والد کو اٹھا کر لے گئے۔

    زبیر احمد خان وزیر اعلی شکایات سیل راولپنڈی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشیدچیمہ نے زبیر نیازی کے مبینہ اغوا کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

  • سی پی ایل سی کا کراچی میں 50ہزار پولیس اہلکارتعینات کرنے کا مطالبہ

    سی پی ایل سی کا کراچی میں 50ہزار پولیس اہلکارتعینات کرنے کا مطالبہ

    کراچی : سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کہا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی اہم وجہ پولیس کی کم نفری ہے، جرائم پر قابو پانے کے لیے کراچی میں کم از کم 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں۔

    زبیر حبیب نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ’’ آپ جانتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، انسانی جان بہت قیمتی ہوتی ہے لہذا اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہ کریں بلکہ ڈاکو جو بھی طلب کرے وہ فوراً دے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کراچی کی آبادی کے حساب سے پولیس کی نفری بہت کم ہے، اسٹریٹ کرائم پر مکمل قابو پانے کے لیے شہر میں پولیس کی مزید نفری کو بھرتی کیا جائے اور اُن کو جدید دور کی ٹریننگ کے عمل سے بھی گزارا جائے۔

    پولیس کے ناکے نہ ہونے کے سبب اسٹریٹ کرمنلز شہر میں آسانی سے گھومتے ہیں اور پولیس اس لیے ناکے نہیں لگا سکتی کہ ہر تھانے میں نفری بہت کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے علم میں ہے کہ پولیس میں بھرتیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے مگر یہ بھرتیاں بھی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہیں‘‘۔

    زبیر حبیب نے مزید کہا کہ شہر میں اچھے معیارکے جدید قسم کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ مجرموں کی شناخت کر کے اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر گلستان جوہر میں سپارکو کی گاڑی میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملزمان کی فائرنگ سے سپارکو کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی ختم کریں، ایف پی سی سی آئی

    پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی ختم کریں، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدرزبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کشیدگی کا خاتمہ کرکے اپنی توجہ اصل معاملات پرمبذول کریں، دونوں ملک اپنی توانائیاں امن کو یقینی بنانے اور غربت، جہالت، بے روزگاری و توانائی بحران ختم کرنے میں صرف کریں نہ کہ ایک دوسرے کو الزامات دینے میں۔

    کاروباری برادری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملہ پر حکومت نے درست موقف اختیار کیا ہے اور کاروباری برادری اس کی بھرپورتائید کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمائے اور صنعتوں کئے بنگلہ دیش فرار کی بڑی وجہ جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس تھا جو اب پاکستان کوبھی مل چکا ہے اور حکومت اسکی کامیابی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

    انھوں نے پاکستانی کاروباری برادری کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ اپنے ملک منتقل ہونے کا سوچیں جہاں کے لوگ و قوانین انکے لئے اجنبی نہیں اور نہ حکومت و عوام انھیں اپنا حریف سمجھتے ہیں۔