Tag: زبیر احمد ملک

  • پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطہ میں سب سے بہترین ہے ، ایف پی سی

    پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطہ میں سب سے بہترین ہے ، ایف پی سی

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطہ میں سب سے بہترین ہے جس میں بے شمار مراعات، ٹیکس چھوٹ، ڈبل ٹیکسیشن سے نجات، منافع کی بیرون ملک منتقلی اور مقامی پارٹنر کی ضرورت نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے، برطانوی صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوستانہ پالیسیوں سے سبب چھ سو کثیر القوامی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں۔

    جن میں سے ایک سو برطانوی ہیں دیگر بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، جنھیں مغربی میڈیا مسلسل خوفزدہ کر رہا ہے ،مغربی ذرائع ابلاغ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر کہتا ہے مگر ہماری لا زوال قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دنیا کو منفی تصویر دکھانے میں مصروف ہے تاہم اسکے باوجود چین،کوریا، بھارت، عرب ممالک اور دیگرپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اسلئے مغربی سرمایہ کار بھی بلا خوف و خطرپاکستان کا رخ کریں اور رہائش، نقل و حمل، صحت، تعلیم، معدنی ذخائراور تھر کول کے شعبوں میں سرمایہ لگائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معیار دہرا ہے، مغربی ممالک کو نرم اور دیگر ممالک کو سخت شرائط پر قرض دیا جاتا ہے، پاکستان پر لاگو کی گئی شرائط سے کاروبار ناممکن اورغربت میں اضافہ ہو گا،پاکستان میں ایک ترقی یافتہ قوم بننے کے تمام لوازم موجود ہیں اور ہمارا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

  • پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچے دوست چین کی جانب سے پاکستان میں ساڑھے چھ ارب ڈالرمالیت کے دو جوہری پاورپلانٹس کی تعمیر کے فیصلے سے دونوں ممالک اور انکے عوام کے مابین قربت بڑھے گی۔

    اورفیصلے سے جنوبی ایشیاء میں چین کے رسوخ اور پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، جس سے عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پائپ لائن اور کالا باغ ڈیم جیسے عظیم منصوبے ناقابل عمل ہو رہے ہیں اسلئے حکومت جوہری توانائی کے آپشن کو بھرپور انداز میں استعمال کرے تاکہ جوہری توانائی پر دارومدار میں اضافہ اور ملک کے انرجی مکس کو بہتر بنایا جا سکے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان پر سویلین مقاصد کے لئے نیوکلئیر ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لیکن بھارت سمیت مختلف ممالک کو چھوٹ حاصل ہے ، جو امتیازی رویہ ہے، توانائی کے معاملہ میں پاکستان کی مدد کرنے والا سچا دوست اور رکاوٹ ڈالنے والا دشمن ہے۔

     

  • حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، ایف پی سی سی آئی

    حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، ایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ حکومت ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے ، جس سے برامدات میں اضافہ اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

    کاروباری برادری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ سے تجارتی مراعات کے بعدتمام برامدی شعبوں میں ویلیو انڈیشن کی ضرورت ہے تاکہ جی ایس پی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

    اس سلسلہ میں ٹیکسٹائل کو اولیت دی جائے ،جو جی ڈی پی کا آٹھ فیصد، کل برامدات کا 54فیصد، صنعتی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا 24فیصد، شہری روزگار کا 40فیصد ہے جبکہ بینکوں کے 40فیصد قرضے بھی اسے ملتے ہیں۔

    چین کپاس کی دس لاکھ گانٹھوں سے چار ارب ڈالر، بھارت دو ارب ڈالر جبکہ پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کماتا ہے ، جس کی وجہ سال خوردہ مشینری، حکومت کی جانب سے کم مدد، ضرورت سے زیادہ شرح سود اور توانائی کی قیمت میں اضافہ کے سبب کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔

     

  • نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا، زبیر ملک

    نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا، زبیر ملک

    وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا،ملکی اور علاقائی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سیاسی و معاشی استحکام، روپے کی قدر اور زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہو گی جبکہ ڈالر کی قیمت ، افراط زر،بجٹ خسارہ اور بے روزگاری کم ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر اورغیر ملکی مداد میں اضافہ ہو گااور مختلف اداروں کے تعلقات بہترجبکہ عدلیہ عوام کی توقعات کے مطابق کام کرتی رہے گی۔

    انہوں نے زور دیا کہ فوج دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کی حکمت عملی اپنائے تاکہ عوام اور کاروباری برادری اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں گمشدہ افراد کا مسئلہ حل ہونے اورکرپشن میں مزید کمی آنے۔کا قوی امکان ہے

     

  • حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتاربڑھائے ، زبیراحمد

    حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتاربڑھائے ، زبیراحمد

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی کوششوں کی رفتار بڑھائے تاکہ ملکی معیشت بحال ہو سکے اور جی ایس پی کی سہولت حاصل کرنے کی کوشش اکارت نہ جائے۔.

    داخلی اور خارجی محاذ پر از سر نو کوششیں کی جائیں تاکہ تاخیر کا شکارکالا باغ ڈیم اور ایران سے گیس درآمد کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے ورنہ انرجی سیکورٹی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے ، جہاں قدرتی گیس جیسے ماحول دوست ایندھن کی قلت کے باوجوداس سے بجلی گھر چلائے جا رہے ہیں جو ظلم ہے،مشرف دور کی اس مہلک پالیسی کو ختم کر کے انھیں جلد از جلد کوئلے اور فرنس آئل پر منتقل کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے مابین معدنی وسائل کی ملکیت پر نہ ختم ہونے والے جھگڑے نے ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ ڈیم بننے سے کوئی صوبہ متاثر نہیں ہو گا تاہم تاخیر سے ملک صحرابن جائے گا، اب ذاتی،سیاسی اور علاقائی مفادات کے بجائے ملکی مفاد کو اولیت دینے کا وقت آ گیا ہے ورنہ سب کو پچھتانا پڑے گا۔