Tag: زبیر موتی والا

  • ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر

    ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر

    ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان سے چین کو 2 ماہ میں 20 ملین ڈالر مالیت کے بوائل میٹ(ابلے ہوئے گوشت) کی ایکسپورٹ کی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے چین کو بوائل میٹ کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی، پاکستان سے گزشتہ دو ماہ میں چین کو 20 ملین ڈالر کا بوائل میٹ ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے۔

    چیف ایگریکٹو ٹریڈ ڈیلولیپمنٹ آف پاکستان زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان سے دو سلاٹر ہاوس کو چین نے منظور کیا ہے جبکہ تیسرے سلاٹر ہاوس کی منظوری کا عمل جاری ہے، امید ہے وہ بھی رواں ماہ تک منظور ہوجائے گا۔

    کراچی میں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے  سی ای ٹی ڈیپ زبیر موتی والا نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے فریش، فروزن میٹ اور بوائل میٹ کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے  مالی سال کے اختتام تک چین کو بوائل میٹ کی ایکسپورٹ 60 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی، چین کا وفد پچھلے دنوں آیا تھا وہ مزید سلاٹر ہاؤس کی مانگ کر رہا تھا۔

    زبیر موتی والا نے کہا کہ فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ میں بھی رواں سال زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال 31 ملین ڈالر کی فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ ہوئی تھی، رواں سال اس کی ایکسپورٹ دگنی سے زیادہ ہو کر 65 ملین ڈالر ہوجائے گی۔

    زبیر موتی والا نے کہاکہ پاکستان سے یو اے ای، سعودی عرب، امریکا، یورپ کو فروزن اور فریش میٹ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے پاکستانی میٹ کے یورپ میں بہت اچھے ریٹ مل رہے ہیں آگر پورے یورپ کی منڈی تک رسائی مل جائے تو فریش میٹ کی ایکسپورٹ سے کثیر ذرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

  • افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کی حکومت نے پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کو 6ماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

    جبکہ افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی نے پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے کو چیئرمین محمد زبیر موتی والا کی تجویز پرافغانستان میں پاکستانی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے  کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس کو ایکسپورٹ پر فی کنٹینر 100ڈالر اور روڈ کے استعمال پر 110 فیصد ڈیوٹی سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اکنامک کمیٹی آف افغانستان کی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

    پاکستانی وفد نے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران افغان وزراء ، تجارتی تنظیموں اور حکام سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

     

  • پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوتھا تجارتی وفد کابل میں ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 سے 26 دسمبر 2013ء تک افغانستان کا دورہ کریگا ، تجارتی وفد کی قیادت پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے شریک صدر محمد زبیر موتی والا کریں گے۔-

    پی اے جے سی سی آئی کا تجارتی وفد افغانستان کی وزارت تجارت انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی  وزارت خزانہ اور کابل میں پاکستان کے سفیر سمیت افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریگا، پاک افغان جائنٹ چیمبر کے زیر اہتمام حال ہی میں کرائے جانیوالے دوسرے ٹریڈ سروے کی بنیاد پر باہمی تجارت کے مواقعوں کے حوالے سے افغانستان کے شہر کابل میں دوسری سالانہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

    محمد زبیر موتی والا نے توقع ظاہر کی کہ پی اے جے سی سی آئی کے زیر اہتمام اس دورے سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان قریبی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرسکے گی۔