Tag: زخمی

  • بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

    بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

    لاہور کی مقامی عدالت نے فیملی پر حملہ کر کے دو بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں پالتو شیر نے ایک فیملی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعہ کے بعد فارم ہاؤس کو مکمل خالی کرا لیا گیا تھا اور پولیس نے شیر کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

    آج لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے وائلڈ لائف کی درخواست پر اس کیس کی سماعت کی اور عدالت نے شیر کو فوری طور پر سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    سماعت کے موقع پر وائلڈ لائف انسپکٹر نے عدالت میں چالان پیش کیا۔ اس میں عدالت کو بتایا گیا کہ تین جولائی کی رات کو ملزم سے شیر کو وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر افریقی شیر کو پالا ہوا تھا جس نے حملہ کر کے بچوں اور خاتون کو زخمی کیا ۔

    وائلڈ لائف حکام نے استدعا کی کہ شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد حکم دیا کہ شیر کو محفوظ طریقے سے سفاری پارک منتقل کر دیا جائے۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد وائلڈ لائف کے عملے نے شیر کو سفاری پارک منتقل کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-lion-citizens-attacks-video-viral/

  • ویڈیو: کیوی اوپنر راچن رویندرا گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی

    ویڈیو: کیوی اوپنر راچن رویندرا گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی

    لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا فیلڈنگ کے دوران گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

    پاکستانی اننگ کے 38 ویں اوور میں مائیکل بریسیول کی گیند پر قومی آل راؤنڈر نے اٹھتا ہوا شاٹ کھیلا۔ باؤنڈری لائن سے کچھ فاصلے پر راچن رویندرا نے اس کو اپنا کیچ بنانے کی کوشش کی، تاہم ناکام رہے اور گیند براہ راست ان کے چہرے پر لگی۔

    گیند لگنے کے بعد اوپنر کے چہرے سے خون نکلنے لگا وہ شدید تکلیف میں نظر آئے۔ انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد میدان سے باہر لے جانے کے لیے اسٹریچر لایا گیا، تاہم وہ اپنے قدموں سے چلتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔

     

    اس موقع پر اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے نشستوں سے کھڑے ہوکر نوجوان بیٹر کی ہمت کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بولنگ کے دوران زخمی ہونے کے باعث میدان چھوڑ گئے تھے اور ان کے کوٹے کے بقیہ اوور سلمان علی آغا نے کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tri-nation-series-nz-beat-pakistan-by-78-runs/

  • بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن فورس نے نواں کوٹ میں چھری کے وار سے فیملی کو زخمی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواں کوٹ میں ملزم نے چھری کے وار سے ممانی کو قتل اور ماموں کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماموں سے لین دین تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور بچوں کو بھی زخمی کیا۔

    ڈولفن فورس کے ترجمان  کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم  شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

  • بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    لاہور میں کمسن بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اغواء کر کے ہوٹل میں رکھی گئی 3 بچیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، ساتھی فرار ہوگیا، ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا، فرار ملزم کی تلاش کی جارہی ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • آسکر ایواڈ یافتہ اداکارہ صوفیہ لورین گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

    آسکر ایواڈ یافتہ اداکارہ صوفیہ لورین گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

    ہالی وڈ میں 20 ویں صدی کی چند خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک اور آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی فلم اسٹار صوفیہ لورین اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

    اداکارہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جنیوا میں اپنے گھر میں گرنے کے بعد صوفیہ کی سرجری ہوئی ہے، 89 سالہ لورین کا آپریشن ٹھیک رہا اور اب انھیں آرام کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پھر سے صحتمند ہوجائیں گی۔

    ترجمان نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا پر تصدیق کی کہ اس حوالے سے اطالوی میڈیا کی رپورٹس درست ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کو جنیوا میں اپنے گھر میں حادثاتی طور پر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ہالی وڈ کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ صوفیہ لورین نے دو آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ پہلا ایوارڈ انھیں 1961 میں ’’La Ciociara‘‘ (دو خواتین) میں میں ماں کا المناک کردار نبھانے پر دیا گیا تھا۔ دوسری بار 1991 میں انھیں کیریئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • کراچی میں طلبہ کو زخمی کرنے کے کیس میں ایس ایچ او بے گناہ قرار

    کراچی میں طلبہ کو زخمی کرنے کے کیس میں ایس ایچ او بے گناہ قرار

    کراچی: تفتیشی افسر نے میٹرک کے 2 طلبا کو مبینہ جعلی مقابلے میں زخمی کرنے کے کیس میں ایس ایچ او الفلاح کو بے گناہ قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 2 طلباکو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او الفلاح کوبےگناہ قراردے دیا۔

    تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ دوران تفتیش ایس ایچ او ہدایت حسین کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایس ایچ او محرم الحرام کی ڈیوٹی پر تھے، ان کے سی ڈی آر ڈیٹا سے ثابت ہوا کہ ان کا دیگر ملزمان سے رابطہ نہیں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہدایت حسین پر سہولت کاری کا الزام ثابت نہیں ہوتا جب کہ مدعی مقدمہ نے بھی ایس ایچ او کی رہائی پر نو ابجیکشن کا حلف نامہ دے دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کانام غلطی سے دیا تھا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی  سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

  • اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

    اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان مبینہ طور پر لاس اینجلس میں اپنے ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو ناک پر چوٹ آئی، مسلسل ناک سے خون بہنے کے بعد انہیں امریکا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ناک کی سرجری کی گئی، اداکار اپنی سرجری کے بعد بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔

    شاہ رخ خان اور سہانا پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے؟

    رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ناک پر پٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا، تاہم اب تک اداکار کی ٹیم یا فیملی کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب  فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، کنگ خان کو خون بہنے سے روکنے کے لیے ایک معمولی سرجری کی ہے، آپریشن کے بعد شاہ رخ خان اپنے  ملک واپس آ گئے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا زخمی ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے،  اپنے تقریباً 31 سالہ بالی وڈ کیرئیر میں وہ کئی بار زخمی ہوئے ہیں۔ 2017 میں بھی ایک معمولی سرجری ہوئی تھی۔

    اداکار نے فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوگئے تھے، انہیں گھٹنے کی چوٹ کا سامنا کرنا  پڑا تھا جس کے بعد اداکار نے سرجری بھی کروائی۔

    اس سال کے شروع میں اداکار شاہ رخ خان نے چار سال کے وقفے کے بعد سدھارتھ آنند کی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ واپسی کی، جو اس سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔

    تاہم اب شاہ رخ خان آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان میں نظر آئیں گے، جو 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

  • شاداب خان نے زخمی ہونے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا

    شاداب خان نے زخمی ہونے کے بعد اہم پیغام جاری کردیا

    پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا ہے۔

    شاداب خان انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوئے انہیں گردن میں چوٹ آئی ہے۔

    انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب خان کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہو گئی۔

     دونوں کھلاڑی فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کی تھی، اس وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔

    کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان  پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ  بہتر ہیں،صرف ان کی گردن میں تکلیف ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ الحمدللہ میں بہتر ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے کچھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ احتیاط کے طور پر میں کچھ دن آرام کروں گا۔

    شاداب خان نے اپنے مداحوں کی تمام دعاؤں اور تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • پشاوردھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

    پشاوردھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

    پشاور : مسجد دھماکے میں زخمی مزید5 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور دھماکے میں زخمی مزید 5 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 62 ہوگئی۔

    ترجمان ایل آرایچ نے بتایا کہ ایل آر ایچ میں گزشتہ روز57 میتیں لائی گئی تھیں جبکہ پشاور دھماکے کے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    یاد رہے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ، جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوئی جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا تھا کہ کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے پشاور کی مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب پشاور دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہے ، سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 2مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی اداکار و گلوکار نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلم بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی نوعیت کا تو پتہ نہیں چل سکا، لیکن یہ ایک بڑا حادثہ تھا کیونکہ حادثے کے بعد نک جونس کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

    نک جونس پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران وہ اپنے ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔

    پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے سنہ 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔