Tag: زخمی اور بے آسرا جانوروں

  • زخمی اور بے آسرا جانوروں کی مسیحا نادیہ خواجہ حسن

    زخمی اور بے آسرا جانوروں کی مسیحا نادیہ خواجہ حسن

    دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جن سے انسان تو کیا جانوروں کی تکلیف بھی نہیں دیکھی جاتی، ایسے لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جانوروں کی خدمت اور ان کی دیکھ بال میں مگن رہتے ہیں۔

    ان ہی لوگوں میں ایک نام ہے نادیہ خواجہ حسن کا اگر ان کو زخمی اور بے آسرا جانوروں کی مسیحا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایسے جانوروں کا علاج کرتی ہیں جنہیں لوگ بیمار ہونے پر گھروں میں رکھنا بھی نہیں چاہتے۔

    لاہور کی رہائشی نادیہ کیلیے جانور صرف پالتو جانور نہیں ان کے خاندان کا حصہ ہیں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خواجہ حسن نے بتایا کہ میرے پاس تقریباً 50 سے 60 کتے بلیاں ہیں جنکا علاج جاری ہے۔

    اس کے علاوہ 8 گدھے بھی ہیں جو زخمی حالت مین ملے تھے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے بہت سو کا علاج کرکے انہیں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔

    ان کہنا تھا کہ میرا مقصد گلی محلے میں گھومنے والے آوارہ اور بے سہارا جانوروں کی دیکھ بال کرنا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ بیمار اور زخمی جانوروں کو زہر سے بچایا جاسکے اور انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں مختلف علاقوں سے زخمی یا بیمار جانوروں کے حوالے سے اطلاعات ملتی ہیں تو ہم فوری طور پر جانور کو ریسکیو کرکے یہاں لے آتے ہیں اور اس کا باقاعدہ علاج شروع کردیتے ہیں۔