Tag: زخمی اونٹنی

  • زخمی اونٹنی کی ٹانگ پاکستان میں ہی تیار ہوگی

    زخمی اونٹنی کی ٹانگ پاکستان میں ہی تیار ہوگی

    کراچی : سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کی ٹانگ پاکستان میں ہی تیار ہوگی، ٹانگ بائیونکس پاکستان محکمہ لائیو اسٹاک کے اشتراک سے تیار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بائیونکس انجینئرنگ کمپنی کے وفد نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ اینمل شیلٹر کا دورہ کیا اور بتایا زخمی اونٹنی کی ٹانگ بائیوٹکس انجینئرنگ کمپنی پاکستان میں تیار کرے گی۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر لحزب اللہ بھٹو نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ بائیونکس پاکستان مختلف انسانی اعضاء بھی تیار کرتی ہے، بائیونکس پاکستان کے نمائندوں نے شیلٹر ہوم کا سروے کیا ہے۔

    ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ بائیوٹکس پاکستان نے اونٹنی کی ٹانگ کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ چیک اپ کیا ہے، نمائندوں نے کہا کہ زخم ٹھیک نہ ہونے تک مصنوعی ٹانگ تیار نہیں ہوسکتی۔

    ڈاکٹر نے مزید کہا کہ جیسے اونٹنی زخم ٹھیک ہوگا تو ٹانگ کی تیاری کا مرحلہ شروع ہوگا، اونٹنی کی ٹانگ بائیونکس پاکستان محکمہ لائیو اسٹاک کے اشتراک سے تیار کرے گی۔

  • زخمی اونٹنی کو 3 ٹانگوں پر کھڑا کرنے کیلئے اسٹرکچر تیار

    زخمی اونٹنی کو 3 ٹانگوں پر کھڑا کرنے کیلئے اسٹرکچر تیار

    کراچی: زخمی اونٹنی کو 3 ٹانگوں پر کھڑا کرنے کیلئے اسٹرکچر تیار کرلیا گیا اور زخم ٹھیک ہونے کے بعد ٹانگ لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سانگھڑسے زخمی حالت میں کراچی کے اینمل شیلٹرمیں منتقل اونٹنی کی بحالی کا عمل جاری ہے، اونٹنی کو 3 ٹانگوں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے آہنی سپورٹ ڈھانچہ تیار کرلیا ہے۔

    ڈائریکٹر اینمل شیلٹر کا کہنا ہے کہ زخمی اونٹنی کی تین ٹانگوں پر ورزش ہوگی اور زخم بھرنے میں ڈھائی ماہ لگیں گے، اس کے بعد مصنوعی ٹانگ لگائی
    جائے گی۔

    روبوٹک مصنوعی اعضا بنانیوالی کمپنی اورمحکمہ لائیو اسٹاک آہنی سپورٹ سسٹم کو ڈیزائن کیا ہے ، ربوٹک کمپنی بائیونکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اگلے 2 ماہ تک اونٹنی سپورٹنگ فریم کے سہارے چلے گی۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ اونٹنی کا زخم بھرنے کے بعدواپس بحالی کی جانب لانے میں دیگراقدامات ہوں گے ، مصنوعی اعضا لگانےکے بعد لوہے کے فریم کو اونٹنی سے الگ کردیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)